geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: دو ریاستوں کے سرحدی تنازعے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک

July 28, 2021 2 1 min read
India States - Border Disputes
Share this:

India States - Border Disputes

آسام (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد اب حالات قابو میں ہیں اور صورت حال پر اس کی نظر ہے۔ گزشتہ روز ریاست آسام اور میزورم کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں دونوں جانب سے خوب گولیاں چلیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور میزورم کے درمیان سرحدی تنازعہ کافی پرانا ہے تاہم 26 جولائی پیر کی شام کو اس حوالے سے دونوں کے درمیان خونریز جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں ریاست آسام کے چھ پولیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کو تعینات کیا ہے اور اب حالات قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارتی وزير داخلہ امیت شاہ نے چند روز قبل ہی سرحدی تنازعات سے متعلق شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی اور مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آسام کے سرحدی ضلع کچار کے لیل پور گاؤں اور اس کے پڑوس میں میزورم کے ایک گاؤں کے درمیان غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے آسام پولیس نے ایک مہم شروع کی تھی جس کی وجہ سے اس علاقے میں کئی دنوں سے حالات کشیدہ تھے۔ یہی کشیدگی بالآخر دو ریاستوں کی پولیس کے درمیان خونریز جھڑپوں کی وجہ بنی۔

آسام کے وزير اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کا الزام ہے کہ میزورم کی پولیس نے آسام پولیس کے خلاف مشین گنوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا، ’’آسام کے چھ پولیس اہلکار ریاست کی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘‘

ادھر میزورم کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ایک بیان میں ریاست آسام کی جانب سے، ’’در اندازی، جارحیت اور اس کی غیر منصفانہ کارروائیوں‘‘ پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے بلااشتعال تشدد اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سے بچا بھی جا سکتا تھا۔

اس دوران دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی حالات پر گہری نظر ہے اور اب حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ اس تشدد سے متعلق جو ویڈیوز منطر عام پر آئی ہیں اس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے اور حملے کرنے کے ہولناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

آسام نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تعزیت کے لیے تین روز کے لیے سرکاری ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ریاستیں اس تشدد اور کشیدگی کے لیے ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہی ہیں۔ ریاست آسام کا کہنا ہے اس تشدد میں اس کے پچاس سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے سرحدی تنازعے پر اس طرح کے تشدد کے لیے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر داخلہ ایک بار پھر پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ حزب اختلاف کے بعض دیگر رہنماؤں نے اس تشدد کے لیے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

ریاست آسام اور میزروم کے درمیان ڈیڑھ سو کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل سرحد ہے تاہم اس سرحد سے متعلق دونوں کے درمیان ابتدا ہی سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور وقتاً فوقتا دونوں میں تکرار ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ جون میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آيا تھا جس کے بعد دونوں جانب کے لوگوں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

تاہم دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان اس طرح کی خونریز جھڑپوں کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے جب پولیس عملے کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ کافی توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

سن 1972 سے پہلے تک میزورم ریاست آسام کا ہی ایک حصہ تھا جسے اس دور میں ’لوشائی ہلز‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تاہم طویل جدوجہد کے بعد سن 1972 میں اسے ایک نئی ریاست کا درجہ دیا گيا اور تبھی سے دونوں میں سرحدی تنازعہ جاری ہے۔

Share this:
Germany Blast
Previous Post جرمن کیمیکل کمپلیکس میں دھماکا، انتہائی خطرناک قرار
Next Post امریکا میں بھارتی وائرس ’ڈیلٹا‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
America Coronavirus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.