geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کا متعصبانہ نظام انصاف

March 23, 2019 1 1 min read
Samjhauta Express Case
Share this:

Samjhauta Express Case

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ دنوں بھارت کا نظام انصاف اس وقت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا جب ریاست کی جانب سے انتہائی کمزور ترین تفتیش کے باعث عدالت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث انتہا ء پسند ملزموں کو بری کردیا ۔بلاشبہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت بھارتی حکمرانوں کی انتہا پسندوںاور دہشت گردوں کی حمایت کی واضع عکاسی ہے۔ واضع رہے کہ 2007ء میںبھارت اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس دلی سے چل کربھارت کے آخری سٹیشن اٹاری کی طرف بڑھ رہی تھی کہ نصف شب کے قریب جب ٹرین ہریانہ کے شہر پانی پت کے دیوانی گاؤں کے نزدیک پہنچی تو اس کے ایک کمپارٹمنٹ میں بم دھماکہ ہوا، اس دھماکے سے دو بوگیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ اس بدترین دہشت گردی میں 68 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں این آئی اے نے عدالت میں یہ دلائل دیے تھے کہ اس دھماکے میں پاکستانی مسلمانوں کو ہدف بنایا گیاہے، این آئی اے نے اس مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت بعض ہندؤ انتہا پسندوں کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔ سوامی اسیم آنند کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم ”ابیھنو بھارت” سے ہے۔ سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس کے علاوہ مکہ مسجد اور اجمیر درگاہ سمیت بعض دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مقدمے میں مجموعی طور پر آٹھ ملزمان تھے، جن میں سے ایک سنیل جوشی جسے2007 ء میں قتل کر دیا گیا تھا ۔ تین دیگر ملزمان سندیپ ڈانگے، رام چندر کلسانگرا اور امیت تاحال مفرور ہیں۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے اس طویل مقدمے میں تقریباً 300 گواہ تھے، دوران سماعت مقدمے میں 224 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، اس مقدمہ میں پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل نے بھی عدالت کے روبرو گواہی دینے کے لیے پیش ہونے کی اجازت مانگی تھی۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برس میں اس مقدمے میں 30 سے زیادہ گواہ منحرف ہوئے، جبکہ سماعت کے دوران گزشتہ تین برسوں میں درجنوں سرکاری گواہ بھی منحرف ہوگئے جو کہ واضع اشارہ ہے کہ بھارتی سرکار کی جانب سے چاروں ملوث ملزموں کو بری کرانے کیلئے منظم کوششیںکی گئیں، حالانکہ اس بہیمانہ واقعہ میںچوالیس نہتے بے گناہ پاکستانی شہید ہوگئے تھے ۔ گزشتہ دنوں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی گواہی کی درخواست بھی رد کر دی۔عدالت کی جانب سے سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار ، کیس کے مرکزی ملزم کمال چوہان ،راجندر چوہدری اور لوکیش شرما کو رہا کردیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کا استغاثہ ملزمان کا دھماکے میں ملوث ہونا ثابت نہیں کر سکا۔ اس سے پہلے پنچ کولہ کی ایک خصوصی عدالت نے بھی پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

دہشت گردی کے واقع کے گیارہ برس بعد یہ فیصلہ انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جس نے بھارتی عدالتوں کا شرمناک چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کے دوغلے پن اور منافقانہ رویے کی بھی نشاندہی کرتا ہے جس کے تحت ایک طرف وہ پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرتا اور دوسری جانب ان دہشت گردوں کو بری کرواتا ہے جنہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشت گردی کا کھلے عام اقرار کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں متعین بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ پاکستان طلب کر کے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث تمام ملزمان کو بری کرنے کے فیصلہ پر ان سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے ملزمان کی بریت انتہائی قابل مذمت ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں جو چوالیس پاکستانی جو شہید ہوئے تھے ان کے خاندانوں کو کیا جواب دیا جائے ؟ یہ بھارت کا انتہائی قدم ہے،دہشت گردی کے اس واقع میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت کی طرف سے انتہا پسند تنظیموں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔

بھارت کی طرف سے بدترین دہشت گردی میں شریک جرم ملزموں کو بری کرانے کی مسلسل کوششیں ، تعصب اور بے حسی کا واضح ثبوت ہے ۔ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرتاہے جبکہ خود بھارت دہشت گردی کا اعتراف کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بلاشبہ بھارتی حکام کی کوششوں کے باعث ایسے سانحہ کے ملزمان رہا ہوئے جس میں چوالیس پاکستانی شہری زندہ جل گئے تھے۔ اس فیصلے نے جہاں بھارتی ریاست کی جانب سے انتہاء پسند تنظیموں کی سرپرستی کو بے نقاب کیا ہے وہاں بھارتی نظام انصاف کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے ، جس سے بھارت کی منافقت اور دہرا معیار کھل کر دنیا کے سامنے واضع ہوگیا ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Arif Alvi
Previous Post پاکستان ایک حقیقت ہے اور بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہو گا: صدر مملکت
Next Post اسلام فوبیا میں مبتلا دیگر مذاہب کے انتہا پسند دہشت گرد
Brenton Tarrant

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.