geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کو طالبان کے ساتھ براہ راست بات کرنا چاہیے

May 19, 2020 3 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان اقتدار میں شراکت داری کے معاہدہ کے مدنظر بھارتی سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کو طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہیے۔

افغانستان میں بھارت کے سابق سفیر ویویک کاٹجوکا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان اور طالبان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اسے طالبان اور دیگر سیاسی گروپوں کے ساتھ کھل کر بات کرنی چاہیے۔

ویویک کاٹجوکا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کے مدنظر بھارت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ افغانستان میں تمام سیاسی گروپوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی کوشش کرے حتٰی کہ ان گروپوں سے بھی رابطہ قائم کرے جن کے بارے میں خیال ہے کہ یہ پاکستان کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ کاٹجو کے مطابق رابطے اور بات چیت کا یہ قطعی مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ ان کے طریقہ کارکو بھی تسلیم کرتے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں دہلی کے دورے پر آئے افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے بھی ایک بھارتی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا، ”بھارت کو طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہیے اور اسے دہشت گردی کے حوالے سے اپنی فکر مندیو ں کے بارے میں براہ راست گفتگو بات کرنی چاہیے۔”

زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ بھارت نے افغانستان کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو میں زبردست رول ادا کیا ہے اس کے باوجود افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی سفارت کاری میں اسے کوئی مقام حاصل نہیں ہے اور امریکاچاہتا ہے کہ بھارت افغانستان میں زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔

ویویک کاٹجو نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت کے سکیورٹی اور خارجہ پالیسی سازوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ جب امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں معاہدے پر دستخط ہورہے تھے، جس کے نتیجے میں افغانستان میں ایک نئی صورت حال سامنے آنے والی ہے ایسے میں بھارت اس سے الگ کیوں رہا اور انہوں نے بھارت کے شریک ہونے پر غور کیوں نہیں کیا۔ کاٹجو کا کہنا ہے کہ اس بات سے کسی بھی صورت میں انکار ممکن نہیں کہ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کا بھارت کے مفادات اور بالخصوص سکیورٹی کے خدشات پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ اٹھارہ برسوں کے دوران بھارت نے افغانستان کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو کے حوالے سے بہت کچھ کیا لیکن افغانستان کے متعلق بین الاقوامی سفارت کاری میں اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

افغانستان میں بھارت کے سابق سفیر کاٹجو کا مشورہ ہے، ”بھارت کو کم از کم اب اپنے سفارتی اقدامات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے طالبان اور ملک کے دیگر تمام سیاسی گروپوں کے ساتھ کھل کر بات کرنی چاہیے۔ بھارت کو اس حقیقت کا ادار ک کرنا چاہیے کہ افغانستان کے حوالے سے اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔”

دریں اثنا بھارت نے افغانستان میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے مابین اقتدار میں شراکت داری کے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شراکت داری کے معاہدہ اور قومی مصالحتی کونسل کے قیام سے افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کی کوششوں کو نیا حوصلہ ملے گا اور بیرونی اعانت یافتہ تشدد اور دہشت گردی ختم ہوسکے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ”بھارت کابل میں سیاسی قیادت کے مابین ہونے والے اس سیاسی معاہدہ کا خیر مقدم کرتا ہے …بھارت افغانستان میں اتحادی حکومت، قومی اتحاد، مضبوط اداروں، آئینی احکامات، سماج کے تمام طبقات کے حقوق کو یقینی بنانے اور ملک کی علاقائی سالمیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔” اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”افغانستان میں جاری تشدد اور دہشت گردی انتہائی تشویش کا موجب ہے اور بھارت فوراً جنگ بندی اور کورونا وائرس سے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتا ہے۔”

خیال رہے کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق اشرف غنی صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ کی جماعت کو نئی ملکی انتظامیہ میں 50 فیصد حصہ ملے گا۔ ان میں افغان حکومتی وزارتوں کے علاوہ صوبائی سطح پر کام کرنے والے خودمختار اور غیر جانبدار ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان کے عہدے شامل ہیں۔ عبداللہ عبداللہ اس اعلٰی قومی مصالحتی کونسل کی قیادت کریں گے جس کے فرائض میں سے اہم ترین طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے ذریعہ ملک میں قیام امن کو یقینی بنانا ہے۔

Share this:
Saudi Arabia Coronavirus
Previous Post کرونا وائرس: سعودی عرب میں 2593 نئے کیس، الریاض میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
Next Post اقوام متحدہ میں امریکا کے خلاف ایران کی شکایت
United States Iran

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.