geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں اتر پردیش حکومت کا ’آپریشن لنگڑا‘ کیا ہے اور کیوں؟

August 24, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) حالانکہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت ’آپریشن لنگڑا‘ سے انکار کرتی ہے لیکن بعض اعلیٰ پولیس حکام نجی گفتگو میں اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

اتر پردیش میں یوگی ادیتیہ ناتھ کی حکومت اگرچہ مبینہ مجرموں کے خلاف ‘آپریشن لنگڑا‘ سے انکار کرتی ہے لیکن پولیس کی کارروائیاں اس تردید کو غلط ثابت کر رہی ہیں۔

اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے مبینہ طورپر ایک نئے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔ ملزمان کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کرنے کے بجائے پاؤں میں گولیاں مار کر معذور کر دیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کو غیر سرکاری طور پر ‘آپریشن لنگڑا‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ حکومت تاہم اس سے انکاری ہے۔

سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص لنگڑاتے ہوئے کراہ رہا ہے، ”سر جی! چھوڑ دو سر جی! آج کے بعد نوئیڈا کبھی نہیں آؤں گا۔” اس کو دو افراد پکڑے ہوئے ہیں اور ساتھ کچھ پولیس اہلکار بھی ہیں۔ اس ویڈیو کو خود اتر پردیش میں بی جے پی نے جاری کیا تھا۔ ساتھ لکھا ہوا تھا، ”یہ ہے نیا اتر پردیش، دیکھیے مجرم کیسے جان کی بھیک مانگ رہے ہیں، یوگی ہیں، تو ممکن ہے۔”

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل اتر پردیش میں یوگی ادیتیہ ناتھ کی حکومت کی جانب سے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور ریاست کو جرائم سے پاک کرنے کے نام پر بے گناہ لوگو ں پر ظلم و زیادتی کا ایک نیا ثبوت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجودہ شاہ رخ نامی شخص کا پس منظر مبینہ طور پر مجرمانہ ہے۔ پولیس کی چیکنگ کے دوران اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور مجبوراً پولیس کو گولی چلانا پڑی، جو شاہ رخ کے پاؤں میں لگی جبکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک دوسرا شخص فرار ہو گیا۔

اپوزیشن جماعتوں اور حقوق انسانی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مجرموں کو پکڑنے، ان کے فرار ہونے اور پھر پولیس کے گولی چلا کر اسے زخمی کر دینے کا یہ طریقہ کار نیا نہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بالخصوص مغربی اتر پردیش میں پولیس کی ایسی کارروائیوں کے دوران اکثر ملزمان کو گولیاں پاؤں میں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ زندہ تو بچ گئے لیکن ہمیشہ کے لیے معذور ہو گئے۔

اتر پردیش پولیس کے اس نئے طریقہ کار کوغیر سرکاری طورپر ‘آپریشن لنگڑا‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ یوم جمہوریہ سے قبل ریاست کے چیف سیکرٹری نے تمام ضلعی مجسٹریٹوں کو ‘اب تک 3000‘ کی تشہیر کرنے کے لیے کہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا اشارہ اسی ‘آپریشن لنگڑا‘ کی طرف تھا۔

یوگی حکومت آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس طرح کے ‘مقابلوں‘ کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔ اس طرح کے مبینہ انکاؤنٹر اور ماورائے عدالت قتل کی سیاسی حمایت کو بادی النظر میں عدالتی تائید بھی ملتی رہی ہے۔ جولائی 2020 تک ماورائے عدالت قتل کے جن 74 واقعات کی چھان بین ہوئی، ان سب میں مقامی عدالتوں نے پولیس کو ‘کلین چٹ‘ دے دی۔

سن 2017 میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو ماہ بعد ہی یوگی ادیتیہ ناتھ نے اعلان کیا تھا، ”اگر آپ جرم کریں گے تو ٹھوک دیے جائیں گے۔” یوگی کے اس اعلان کے بعد سے اب تک اتر پردیش پولیس مبینہ مقابلوں کے 8472 واقعات میں کم از کم تین ہزار302 افراد کو گولیاں مار کر معذور بنا چکی ہے۔ اس دوران 146 افراد ہلاک بھی ہو گئے۔

بھارت میں حکمراں جماعت کو وزراء کی تقرری میں صلاحیتوں کے بجائے ذات پات، مذہب، ریاست اور سیاسی مجبوریوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔آئندہ ریاستی انتخابات کے مدنظر اترپردیش کو سب سے زیادہ نمائندگی ملی ہے۔ 36 نئے وزراء میں سے آٹھ یوپی کے ہیں۔

یو پی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے وزیر شری کانت شرما کا کہنا تھا کہ ریاست میں جرائم کے حوالے سے ہماری حکومت ‘صفر برداشت‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ”پولیس پر گولی چلانے والوں کو ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔ گولی چلانے والے مجرموں کو گلدستے پیش نہیں کیے جائیں گے۔”

اتر پردیش پولیس کے اعلیٰ پولیس افسر پرشانت کمار تاہم ‘آپریشن لنگڑا‘ سے انکار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انکاؤنٹر کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا زخمی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کا بنیادی مقصد انہیں ہلاک کرنا نہیں ہے۔ پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ”لیکن جب کوئی ہم پر گولی چلاتا ہے، تو ہم اپنی جان بچانے کے لیے جوابی کارروائی کرتے ہیں۔ ہر انکاؤنٹر کی مجسٹریٹ سے تحقیقات کرائی جاتی ہے اور متاثرہ شخص کو عدالت سے رجوع کرنے کا بھی پورا حق دیا جاتا ہے۔ تاہم آج تک کسی بھی آئینی ادارے نے یو پی پولیس کے خلاف کوئی منفی ریمارک نہیں دیا۔”

انسانی حقوق کے کارکن اور بعض سابق اعلی پولیس ریاستی پولیس کے اس طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ایک سابق اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ گولی مار کر لوگوں کو معذور بنا دینے پر کچھ پولیس اہلکار فخر کرتے ہیں، حالانکہ انہیں شرم آنی چاہیے، کیونکہ قانون نے انہیں یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ خود اس بات کا فیصلہ کریں کہ کون مجرم ہے اور کون نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انکاؤنٹرز پر ایک حکومتی پالیسی کے طور پر عمل کر رہی ہے اور اسے اپنی بڑی کامیابی بتا رہی ہے۔

ایسے بھی واقعات عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں کہ جب کسی پولیس اہلکار نے ذاتی دشمنی کی بنا پر کسی شخص کو گولی مار کر اسے انکاؤنٹر کا نام دے دیا۔

انسانی حقوق کے علم بردار اور سابق پولیس افسر ایس آر داراپوری کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے نام پر اس طرح کی پولیس کارروائی کسی بھی صورت جائز نہیں۔ ”کچھ لوگوں کو انکاؤنٹر میں مار دینا، معذور بنا دینا یا پھر ان کے گھروں کو منہدم کر دینے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔ یہ تو پولیس کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف اور قطعی غیر قانونی بات ہے۔”

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ‘آپریشن لنگڑا‘ کے تحت کارروائی میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘آپریشن لنگڑا‘ کا مقصد یہ ہے کہ مبینہ مجرم کے دل میں پولیس کا خوف زندگی بھر باقی رہے اور وہ معذور ہونے کی وجہ سے جرائم میں بھی ملوث نہیں ہو۔ اس طرح پولیس خود کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے الزامات سے بچانے کی کوشش بھی کرتی ہے، جو بظاہر کامیاب بھی رہتی ہے۔

Share this:
Afghanistan
Previous Post افغانستان: کیا انخلاء کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے گی؟
Next Post امریکہ افغانستان میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، فرانس
Jean-Yves Le Drian

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.