geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کووڈ ویکسین پر سوالات کیوں اٹھ رہے ہیں؟

January 6, 2021 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کووڈ۔ 19 کے خلاف ویکسین کی افادیت تو اپنی جگہ لیکن ماہرین اس سے پہلے ہی ان کی منظوری دیے جانے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

بھارت نے کووڈ۔ 19 کے خلاف دو ویکسین کو منظوری دے دی ہے لیکن ماہرین ان کی منظوری دینے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویکسینز کی افادیت کے حوالے سے تجربات کے ڈیٹا کو عام کیے بغیر انہیں منظوری دینا شبہات پیدا کرتا ہے۔ دوسری طرف بھارت میں کووڈ ویکسین لگانے کا سلسلہ اگلے ہفتے شروع ہونے جا رہا ہے اور اسے ٹیکے لگانے کی دنیا کی سب سے بڑی مہم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت سرکار نے پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی تیار کردہ آکسفورڈ۔ اسٹرازینیکا کی ویکسین’کووی شیلڈ‘ اور حیدرآباد میں واقع بھارت بایو ٹیک کی ویکسین ‘کوویکسین‘ کو منظوری دی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ویکسین کی افادیت کے حوالے سے جتنی معلومات عام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اتنی ان دونوں ویکسین کے سلسلے میں نہیں کی گئی ہے۔

کسی بھی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے ڈیٹا کو کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کو ویکسین دی جاتی ہے اور کچھ کو نہیں دی جاتی ہے اور پھر دونوں گروپوں میں بیماری کے پھیلنے کی شرح کا موازنہ کیا جاتا ہے اور یہ معلومات عام کی جاتی ہے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے اپنی ویکسین’کووی شیلڈ‘ کے برطانیہ اور برازیل میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں لیکن بھارت میں 1600افراد پر کیے جانے والے ٹرائل کی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا۔ اس سے بھی زیادہ بڑے سوالات ‘کوویکسین‘ کے سلسلے میں اٹھ رہے ہیں۔ بھارت بایوٹیک اپنی اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے لیے ابھی تک رضاکاروں کا اندراج ہی کر رہی ہے۔

ماہرین یہ سوال کررہے ہیں کہ آخر ایسے میں ان ویکسینز کو اجازت دینے کی جلدبازی کیا تھی؟۔ اتنی جلد بازی میں اجازت کیوں دی گئی؟۔ گزشتہ برس پندرہ اگست کو ہی بھارت بایو ٹیک کی ویکسین کو لانچ کردیے جانے کی خبر پھیلاتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ بھارت ویکسین کی تیاری میں پوری دنیا پر بازی لے جائے گا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف بایو ایتھیکس کے سابق صدر ڈاکٹر اننت بھان کہتے ہیں،”منظوری دینے کے طریقہ کار میں اعتماد سازی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ لیکن یہاں بہت سے ماہرین کو یقین ہی نہیں اور وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ ویکسین واقعی موثر ثابت ہوگی۔ جن دیگر ممالک نے ویکسین کی افادیت کے حوالے سے ڈیٹا کو عام کیے بغیر ویکسین کو منظوری دی ہے وہ صرف روس اور چین ہیں۔” ڈاکٹر بھان کا مزید کہنا تھا ”دونوں ویکسینز کو منظوری دینے کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے وہ قانون سے زیادہ ادب کی زبان معلوم پڑتی ہے۔”

بھارت بایو ٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے ‘کوویکسین‘ پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے کے لیے پیر کے روز پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ‘کوویکسین‘ کووڈ۔19اور اس کی نئی قسم دونوں میں ہی موثر ثابت ہوگی اور جلد ہی یہ دعوی ثابت بھی ہو جائے گا۔ ڈاکٹر ایلا کا مزید کہنا تھا، ”ٹھیک ہے یہ ابھی ایک نظریہ ہے، لیکن مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیجیے اور میں مصدقہ اعدادو شمار پیش کردوں گا۔”

حکومت نے اپنی جانب سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوویکسین‘ کو بیک اپ کے طور پر اجازت دی گئی ہے۔ کووڈ۔19 نیشنل ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر رندیپ گلیریا کا کہنا تھا، ”اگر ہم دیکھیں گے کہ کیسیز میں اضافہ نہیں ہورہا ہے تو ہم ‘کووی شیلڈ‘ پر ہی انحصار کریں گے۔ جب بھارت بایو ٹیک کے ڈیٹا سامنے آجائیں گے اور اگر ہم نے ڈیٹا کو خاطر خواہ پایا تواسے بھی سیرم انسٹی ٹیوٹ کی ویکسین کی طرح ہی منظوری مل جائے گی۔ میرے خیال میں بھارت کے ڈرگس ریگولیٹر (ڈی سی جی آئی) نے ہری جھنڈی دے دی ہے کہ اگر ہمیں ضرورت ہو تو ہم ویکسین کا ذخیرہ کر سکتے ہیں۔”

Share this:
Police
Previous Post سپریم کورٹ کا فیصلہ: مختلف حلقوں کا خیرمقدم
Next Post سانحہ مچھ: کراچی کے 6 مقامات پر دھرنے جاری
Darhna

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.