geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی ڈومیسائل پالیسی: کشمیری سراپا احتجاج

April 4, 2020 1 1 min read
Kashmir Protest
Share this:

 Kashmir Protest

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور دنیا کے ديگر حصوں میں رہنے والے کشمیری بھارت کی ڈومیسائل پالیسی پر چراغ پا ہیں اور ان کا الزام ہے کہ نئی دہلی حکومت جابر حکومتوں کے آزمائے ہتھکنڈے کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی نے حال ہی میں بھارتی شہریوں اور اپنے زیر انتظام کشمیر کے حوالے سےنئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق اگر کوئی بھارتی شہری بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پندرہ برس سے رہے رہا ہے تو وہ وہاں کے ڈومیسائل کا حق دار ہو گا۔ اس کے علاوہ جو طالبعلم اس متنازعہ علاقے میں سات برس تک پڑھا ہے اور اس نے دسویں یا بارہویں کلاس کا امتحانبھی وہاں دیا ہے تو وہ بھی اس ڈومیسائل کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔

نئی دہلی حکومت حالیہ کچھ عرصے سے کشمیر کے حوالے سے متنازعہ فیصلے کر رہی ہے۔ گزشتہبرس نئی دہلی نے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی، جس پر دنیابھر میں رہنے والے کشمیری مشتعل ہیں جب کہ خود بھارت کےزیر انتظام کشمیر میں بھی کئیمہینوں سے حالات کشیدہ ہیں، جس کی وجہ سے وہاں پر بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفریمتعین ہے جب کہ علاقہ مکینوں پر کئی طرح کی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

اب ان نئے قوانین نے کشمیریوں میں بالعموم اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والےکشمیریوں میں بالخصوص بہت بے چینی پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر توقیر گیلانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بھارت وہ ہی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف استعمال کئے،”اس پالیسی کا مقصد بہت واضح ہے کہ کشمیریوں کو اکثریت سے اقلیت میں تبدل کیا جائے۔ ابغیر کشمیریوں کو لا کر ہمارے علاقوں میں آباد کیا جائے گا۔ ہم اس مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھیںگے اور اس نا انصافی کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔”

تاہم کچھ کشمیری رہنماوں کا کہنا ہے کہ بھارت چاہے جتنے بھی قوانین بنا لے لیکن عملی طور پروہ ان پر عمل درآمد نہیں کرا سکے گا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردارعتیق احمد نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “نئی دہلی کو ا س بات کا ڈرہے کہ آج یا کل کشمیر کے مسئلے کو حل ہونا ہے۔ کشمیری اسٹیٹس کو کو برداشت نہیں کر سکتے۔اس لئے ڈومیسائل پالیسی کے تحت وہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بدلنا چاہتا ہے تاکہ مستقبلمیں جب بھی کشمیر کا مسئلہ حل کی طرف جائے تو وہ اسے متنازعہ کہہ کر بتائیں کہ دیکھیںکشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ تاہم ایسا ممکن نہیں ہو گا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے فوجی افسران اور سپاہی اپنی فیملیوں کو کشمیر میں نہیں لاسکتے،”تو سوال یہ ہے کہ عام بھارتی کیسے اپنی جان کا رسک لے کر اپنے گھر والوں کو کشمیرمیں لائے گا یا وہاں پر پیسہ خرچ کرے گا۔ عملی طور پر یہ ہونا ناممکن ہے۔ تاہم اس فیصلے کامقصد بالکل صاف ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، جس کو کوئی کشمیرینہیں مانے گا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر یا مذہب سے ہو۔”

کچھ کشمیری ناقدین مسئلے پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو افسوس ناک قرار دیتے ہیں۔برطانیہ کی میڑوپولیٹین یونیورسٹی سے وابستہ کشمیری دانشور ظفر خان کا کہنا ہے کہ بینالاقوامی برادری اپنے معاشی مفادات کی وجہ سے خاموش ہے، “تاہم یورپی یونین، برطانویپارلیمنٹ اور امریکی کانگریس میں کئی ایسے افراد ہیں، جو اس ظلم و زیادتی پر کشمیریوں کاساتھ دے رہے ہیں اور ایک دن بین الاقوامی برادری کو یہ احساس ہو گا کہ کشمیر میں اسٹیٹس کوکو بر قرار نہیں رکھا جا سکتا۔”

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ان کی مدد کے لئے کوئی خاص کام نہیں کر رہا، “اسلام آباد بھیاس مسئلے پر خاموش ہے۔ پاکستانی حکمراں ٹوئیٹس کے آگے کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔ تاہمکشمیری ڈومسائل قانون ہو یا ریاست کی خصوصی حیثیت کے خلاف قانون، وہ ہر اس قانون کیکھل کر مخالفت کریں گے، جو کشمیریوں کے خلاف ہو گا۔”

Share this:
Shah Salman
Previous Post شاہ سلمان کا کرونا سے متاثرہ کمپنیوں کے ملازمین کو مالی مدد فراہم کرنے کا حکم
Next Post کورونا وائرس: تالی اور تھالی کے بعد مودی کا نیا منتر
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.