geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی !ایک ذہنی مریض سیاستدان

March 18, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

1987ء میں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی نے راجستھان کی سرحد پر فوج تعینات کر دی تھی بھارتی فوج جنگ کیلئے تیار کھڑی تھی وزیراعظم کے اشارے کی دیر تھی اور بھارتی فوج پاکستان پر حملہ کر دیتی ان دنوں پاکستان کی کرکٹ ٹیم انڈیا کے دورے پر تھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان جے پور میں ٹیسٹ جاری تھاجنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی تھی کہ جنرل ضیاء الحق اپنے صدارتی جہاز میں سوار ہوئے اور بھارت کی طرف سے دعوت کے بغیر دہلی روانہ ہو گئے جنرل صاحب کرکٹ میچ دیکھنے انڈیا گئے جنرل ضیاء کی اس غیر سفارتی حرکت نے بھارت میں سنسنی پھیلا دی تھی جب جنرل ضیاء الحق میچ دیکھنے کے لئے جے پور کیلئے روانہ ہونے لگے تو وہ بھارتی وزیراعظم کی طرف دیکھ کر مسکرائے اور نہایت ہی ٹھنڈے لہجے میں بول مسٹر راجیو !آپ پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

آپ ضرور کریں لیکن آپ ایک بات یاد رکھئے گااس حملے کے بعد دنیا ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھول جائے گی۔یہ صرف راجیو گاندھی اور ضیاء الحق کو یاد رکھے گی کیونکہ یہ روایتی جنگ نہیں ہوگی یہ نیو کلیئر وار ہو گی اور جنگ میں ہو سکتا ہے پورا پاکستان تباہ ہو جائے مگر اس کے باوجود دنیا میں مسلمان رہیں گے لیکن آپ یہ یاد رکھنا اس جنگ کے بعد دنیا میں کوئی ہندو نہیں بچے گا۔ راجیو گاندھی کے خصوصی مشیر بہرامنام کے بقول یہ فقرے بولتے وقت ضیاء الحق کی آواز اور آنکھوں میں اتنی سختی اور اتنا عزم تھا کہ وہ مجھے اس وقت دنیا کے خطرناک ترین شخص دکھائی دیئے ۔راجیو گاندھی کی پیشانی پر پسینہ آ گیا جبکہ میری ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی پھیل گئی جنرل ضیاء الحق نے یہ فقرے بڑی ہی سنجیدگی سے کہے وہ اس کے بعد مسکرائے اور مجھے اور راجیو گاندھی کو چھوڑ کر وہاں موجود تمام لوگوں کے ساتھ بڑے تپاک سے ہاتھ ملایاوہ بھارتی وزیراعظم کو جوہری جنگ کی دھمکی دینے کے باوجود بہت خوش اور ہلکے پھلکے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے میں ان کے اعصاب اور اداکاری پر حیران ر ہ گیا۔

موجودہ حالت میں لگتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آج ایک بار پھریاد کروانے کی ضرورت ہے کہ وہ پاکستان کو مٹانے کا سپنا مت دیکھے وگرنہ جنرل ضیاء الحق کی دھمکی کو ذہن میں رکھے۔جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات نزدیک آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے بھارتی پردھان منتری کے اشتعال انگیز بھاشن کی رفتا بڑھتی جارہی ہے ویسے یہ بات کسی بھی قسم کے شکو ک و شبہات سے بالاتر ہے کہ ہندو ستان کا فرقہ پرست وزیراعظم مخبوط الاحواس اور ہذیانی کیفیت کا شکار ہے پاکستان اس کے حواسوں پر سوار ہو چکا ہے۔

آر ایس ایس کے پرچارک اور انسانی خون کے پیاسے بھارتی مسلمانوں کے قاتل اعظم قصائی صفت نریدر مودی کو ہرگز یہ اندازہ نہیں تھا کہ وطن عزیز پر سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ اس کے گلے کی ہڈی بن جائے گاجسے وہ نہ نگل سکتا ہے اور نہ ہی اگل سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیا پر حکمرانی کرنے پاکستان کو ہڑپ کرنے کا خواب دیکھنے والے سنگھ پریوار کا ہندوتوا ہی اس کے لئے خطرہ بن رہا ہیاب یہ نریندر مودی کے ہاتھ میں ہے کہ وہ الیکشن جیتے یا اپنی بھارت ماتا کے وجود کو کس طرح بچا سکتے ہیں۔

بھارتی مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی انتخابات میں کامیابی کی اندھی خواہش نے یک جہتی کو ہی آخری نہج پر پہنچا دیا ہے یعنی مودی کا اکھنڈ بھارت کا نظریہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔دراصل مودی کو اس وقت مشکل گھڑی کا سامنا ہے اس کے دور حکومت میںبے روزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ملکی معاشیات کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے سیکولر ازم آخری ہچکی لے رہا ہے اور تو اورنسلی منافرت بڑھتی جا رہے گجراتی بہاری تاملی عصبیت عروج پر ہے۔ چنانچہ بھارت کے ڈرامہ باز وزیر اعظم کی موجودہ حالت ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے’ ‘ جیسی ہو گئی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ مودی اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کے لئے ایک بار پھرپاکستان کی سرحدوں کے اندر گھسنے کی جرات ضرور کرے گا۔خود بھارت کے اندر جلاد صفت نریندر مودی کی جنگی پاگل پن سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے اور اپوزیشن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کریوال نے کہا کہ اقتدا کی تین سو نشستوں کے لئے مودی کو مزید کتنے فوجیوں کی لاشیں درکار ہیں؟۔ راہول گاندھی نے کہامودی ملک کو آگ میں جھونک رہے ہیںانہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے تیس ہزار کروڑ اپنے دوست امبانی کی جھولی میںڈال دیئے۔مزید کہا کہ نریندر مودی خودنمائی میں مبتلا اور ذہنی بیمار ہیں۔ بھارت ایک سیکولر ریاست ہے مگر نریندر مودی اسے ہندو ریاست بنانا چاہتے ہیں۔جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو پارٹی کے اندر سے انتہاپسند ہندوئوں کی مخالفت بھی درپیش ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مودی ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ ہندو ایجنڈے پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کا ہندو ایجنڈے کے بارے میں مودی پر دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔

معروف مصنف ادیتیا منین اپنے مضمون
Will Pulwama&Balakot Make Voters Re- Elect Modi?)
LOOK state Wise)

میں کہتے ہیں”ہر ریاست کے اپنے مسائل اور اپنی صورتحال ہے۔ مودی کامیاب ہو گے یا نہیںاس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے ہر ریاست کا الگ الگ جائزہ لینا ہو گااور پاکستان پر بہت زیادہ فوکس کرنے سے مودی سرکار کی توجہ دوسرے اہم ایشوز سے ہٹ گئی ہے۔ ساری کشیدگی میں مودی کو ہزیمت اٹھانا پڑے گی اور وہی خسارے میں رہیں گے”۔ایک چائے فروش نریندر مودی کی سوچ اور سیاسی بصیرت اس سے زیادہ کیا ہوسکتی ہے کہ دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتاہے۔ مودی جنگوں کی تباہی سے واقف ہیں یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا انہیں ایک ”جاہل اور جنگی جنون میں مبتلا سیاست دان” کی حیثیت سے پہچاننے لگی ہے۔ نریندرمودی اور ان کے ہم خیال سیاسی رہنماوں کو ڈر ہے کہ کہیں بھارت کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کا ملک پر غلبہ نہ ہو جائے۔

بھارت میں کی جانے والی 2011ء کی مردم شماری کے مطابق کْل آبادی کا 79.8فیصد ہندو اور 14.2فیصد مسلمان ہیں، جب کہ 6 فیصد دیگر مذاہب مسیحیت، سکھ مت، بدھ مت، جین مت وغیرہ ہیں۔ مسیحیت بھارت کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ پارسی اور یہودی قدیم بھارت میں آباد تھے، آج کے دور میں ان کی تعداد محض ہزاروں میں ہے۔دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبیل انعام دینے کی حمایت کرچکے ہیںاور مودی کو انہوں نے ایک جنونی قرار دیا۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Congress Party
Previous Post کانگریس پارٹی آخر چاہتی کیا ہے
Next Post لیاری پریمیر لیگ سیزن ون : ساتواں میچ لیاری ایگلز نے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی
Leari Premier League

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.