geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کابینہ میں اہم ردو بدل

July 7, 2021 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

اترپردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چار نئے گورنروں کی تقرری اور چار کے تبادلے کے علاوہ ایک نئی وزارت کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی بدھ سات جولائی کو اپنی کابینہ میں اہم ردّو بدل کے لیے ماحول تیار کرلیا ہے۔

سن 2019 میں دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندرمودی کابینہ میں یہ پہلی ردّو بدل ہے۔ حکومت کو درپیش متعدد مسائل، سیاسی اور انتظامی چیلنجز نیز آئندہ انتخابات کے تناظر میں اس اقدام کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اس میں حکمراں بی جے پی کی مد د کرنے کے لیے کئی رہنماؤں کو ‘انعام‘ ملنے کی امید ہے۔

گوکہ حکومت کی جانب سے کابینہ میں ردّو بدل کے بارے میں ابھی باضابطہ کوئی بیان نہیں آیا ہے کہ اس کا اعلان کب ہوگا لیکن متعدد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ سات جولائی کو شام چھ بجے یہ اعلان متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے ردّو بدل کے بعد مودی کابینہ بھارت کی تاریخ میں اب تک کی سب سے ”نوجوان وزارت” ہوگی۔ سیاسی مصلحت اور ضرورت کی وجہ سے نئی کابینہ میں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوگی، خواتین وزراء کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور انتظامی تجربہ رکھنے والو ں کو خصوصی نمائندگی دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترمیم شدہ کابینہ میں ”پی ایچ ڈی، ایم بی اے، پوسٹ گریجویٹ اور دیگر پروفیشنلز” کو شامل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سطح کے اوسط کو بہتر بنایا جاسکے۔

چونکہ سن 2024 میں عام انتخابات ہوں گے جبکہ اگلے سال سیاسی لحاظ سے سب سے اہم ریاست اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے ریاستوں کی نمائندگی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ بھارت میں وفاقی وزارتوں کی تقسیم میں ذات پات اور ریاستوں کی نمائندگی بہت بڑا مسئلہ رہتا ہے۔

کابینہ کی ردّو بدل میں ان رہنماؤں کو انعام ملنے کی امید ہے جنہوں نے حالیہ عرصے میں ہندو قوم پرست جماعت کو سیاسی لحاظ سے مستحکم کرنے میں اپنا ‘کردار‘ ادا کیا ہے۔

کانگریس کے سابق مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا گزشتہ برس مارچ میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد مدھیہ پردیش کے ان کے گروپ کے کئی ممبران اسمبلی بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے اور اس کی وجہ سے وہاں کانگریس کی ریاستی حکومت اکثریت سے محروم ہوگئی اور بی جے پی نے دوبارہ اپنی حکومت بنالی۔

سندھیا من موہن سنگھ حکومت میں وزیر تھے۔ انہیں بی جے پی کو مدھیہ پردیش میں دوبارہ اقتدار میں واپس لانے میں اپنا ‘کردار‘ اداکرنے کے بدلے میں بطور انعام وزیر بنائے جانے کی خبریں ہیں۔

اس سال شمال مشرقی ریاست آسام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہمنتا بسوا سرما کو وزیر اعلی بنائے جانے سے ‘دل گرفتہ‘ سابق وزیر اعلٰی سربانند سونووال کو مرکزی حکومت میں جگہ ملنے کے اندازے لگائے جارہے ہیں۔ مہاراشٹرکی سیاسی اہمیت اور وہاں اپوزیشن کی حکومت کے مدنظر ریاست کے سابق وزیر اعلی نارائن رانے کو بھی وزیر بنانے کی قیاس آرائیاں ہیں۔

کابینہ میں ردّو بدل سے قبل وزیر اعظم مودی نے وزرات امداد باہمی کے نام سے ایک نئی وزارت کے قیام کا اعلان کیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی وزارت ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو علیحدہ انتظامی، قانونی اور پالیسی فریم ورک فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ تاہم ابھی اس وزارت کی مزید تفصیلات اور اس کے مکمل دائرہ کار کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

مودی کے دوسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ دوسری نئی وزارت ہے۔ اسے قبل انہوں نے ‘جل شکتی‘ (آبی طاقت) کی وزارت قائم کی تھی۔ حالانکہ اسے سابقہ دو وزارتوں کو ملا کر ایک نئی وزارت میں تبدیل کیا گیا تھا۔

امداد باہمی کی وزارت کے قیام کے ساتھ ہی مرکز میں 41 وزارتیں ہوجائیں گی۔ ان کے علاوہ متعدد محکمے اور تنظیمیں بھی مرکزی وزارت کے تحت کام کرتی ہیں۔

کابینہ میں ردّو بدل سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم مودی نے چار نئے گورنروں کا اعلان کیا جبکہ چار دیگر گورنروں کا دوسری جگہ تبادلہ کردیا گیا۔

مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کو وزارت سے فارغ کرکے گورنر بناکر کرناٹک بھیج دیا گیا ہے۔ گہلوت راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ اور انہیں گورنر بنائے جانے سے حال ہی میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے میں شامل ہونے والے دنیش ترویدی یا کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے جیتن پرساد کوراجیہ سبھا کی رکنیت یا وزارت ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

Share this:
Myanmar Military
Previous Post میانمار میں تشدد جنوبی ایشا کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، اقوام متحدہ
Next Post نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور
Asif Ali Zardari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.