geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انڈونیشیا میں چرچ پر مشتبہ خود کش حملہ، دونوں حملہ آور ہلاک

March 29, 2021 0 1 min read
Indonesia Church Attack
Share this:

Indonesia Church Attack

انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) انڈونیشیا میں کیتھولک مسیحیوں کے ایک چرچ پر کیے گئے ایک مشتبہ خود کش بم حملے میں آج اتوار کے روز دونوں حملہ آور ہلاک اور کم از کم چودہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ شہر ماکسّار کے ایک کلیسا کی حدود میں اس وقت کیا گیا، جب وہاں مسیحی تہوار ایسٹر کے ہفتے کے پہلے دن عبادت کی جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق مشتبہ خود کش حملہ آور دو تھے جو دونوں ہی اس بم دھماکے میں مارے گئے۔ ماکسّار کا شہر جزیرے سولاویسی پر واقع ہے اور دونوں عسکریت پسندوں میں سے کم از کم ایک حملہ آور بم دھماکا کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ملنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جلتی ہوئی موٹر سائیکل کے قریب جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔

چرچ کے پادری ولہیلموس تولاک نے بتایا کہ ابھی اتوار کی چرچ سروس کا اختتام ہوا ہی تھا کہ ایک دھماکے کی آواز آئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکا صبح ساڑھے دس بجے ہوا جب بہت سے لوگ چرچ سے باہر جا رہے تھے اور عام لوگوں کا ایک گروپ کلیسا میں داخل ہو رہا تھا۔ پادری تولاک نے مزید بتایا کہ گرجا گھر کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز کو ان دونوں مشتبہ افراد پر شبہ تھا جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور چرچ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ جب انہیں روکا گیا تو ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق دونو‌ں مشتبہ خود کش بمبار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ شواہد سے پتا چلا کہ ان میں سے ایک بمبار ایک خاتون تھی۔ زخمیوں میں چرچ کے گارڈز سمیت وہاں موجود کئی دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سے چند روز قبل دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب انڈونیشیا میں پہلے ہی ہائی الرٹ ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں کئی ممالک کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی جنوب مشرقی ایشیائی تنظیم ‘جماعة الاسلامیہ‘ کے ایک رہنما کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر 2002ء میں بم حملوں کے بعد سے یہ ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بالی حملوں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انڈونیشی صدر جوکو ویدودو نے اس چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریز حملوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہو سکتا کیوں کہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی قبول نہیں کرتا۔

Share this:
Myanmar Protest
Previous Post درجن ممالک کی طرف سے میانمار میں فوجی تشدد اور شہری ہلاکتوں کی مذمت
Next Post امریکا کی چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ کے مقابلے میں اپنا منصوبہ لانے کی تجویز
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.