geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہنگائی اور بیڈ گورننس!

July 21, 2020 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : رانا اعجازحسین چوہان

کورونا وائرس سے جہاں ایک جانب مزدور، تاجر ، صنعت کار ، سرمایہ کار غرض ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد معاشی بد حالی اور شدید بے چینی کا شکار ہیں، وہیں دوسری جانب ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے۔ دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن اور محض اعلانات، دعوؤں اور مفروضوں پر مبنی ہے جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پچھلی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر نظر ڈالی جائے تو اُس وقت ملک کا ہر طبقہ آج کی نسبت بہت خوشحال تھا ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا۔ توانائی بحران کا خاتمہ کردیا گیا تھا ،سی پیک پر تیزی کے ساتھ کام جاری تھا ،پانچ سال میں 1700کلومیٹر موٹرویز بنائی گئیں ۔تقریباً 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل کی گئی ۔ زر مبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تھے،پاکستان کے سٹاک ایکسچینج کا شمار جنوبی ایشیا کے نمبرون سٹاک ایکسچینج میں ہوتا تھا ۔ مگر موجودہ حکومت کی مایوس کن پالیسیوں نے د و سال میں ملکی معیشت کو اس حال تک پہنچایا دیا کہ آئندہ پانچ سال میں بھی اس کے بہتر ہونے کی اُمید نہیں رکھی جا سکتی۔

عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق 2024ء تک بھی پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکدم بڑھا کر 100روپے فی لیٹر تک کر دی گئی ہیں ۔عالمی منڈی کے حساب سے تیل کی قیمت فی لیٹر تقریباً 40روپے بنتی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت فی لیٹر پر مختلف ٹیکسز کی مد میں 60روپے تک وصول کر رہی ہے ۔بجلی کی قیمتیں بھی جنوبی ایشیاء میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔جبکہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں سات سے دس فیصد اضافہ سستے علاج کی امید لگائے افلاس زدہ طبقات کے لیے مایوسی کا موجب بنا ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کی وبا نے ہر خاندان پر پہلے ہی ٹیسٹوں، ادویات اور اضافی غذا کا بوجھ بڑھا رکھا ہے ۔ کاروبار اور روزگار کی سہولیات کم ہو چکی ہیں۔ ان حالات میں یہ فیصلہ کسی طور پر درست قرار دیا جا سکتانہ اسے عوام دوست کہا جا سکتا ہے ۔گزشتہ برس بھی مختلف ادویات کے نرخوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس سال پھر اضافہ کردیا گیا حالانکہ خام مال کی کمی، افرادی قوت کے معاوضے میں اضافے یا حکومتی ٹیکسوں کی شرح میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

پاکستان میں حکومتوں نے ادویات کے نرخ کم کرنے پر توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ ادویہ ساز اداروں کی من مانی کی صورت نکلا۔ امر قابل توجہ ہے کہ 2018ء میں حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے جن ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 24 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی بدانتظامی اور کمزور حکومتی گرفت کی وجہ سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ان کے نرخوں میں 24 سے 500 فیصد اضافہ کرلیا۔ اس غیرقانونی اضافے کو روکنے کے لیے حکومت کچھ نہ کرسکی۔ ہمارے ملک میںآ ئے دن یہ خبریں تو سننے کو ملتی ہیں کہ حکو مت نے مہنگا ئی کا سخت نو ٹس لے لیا ، اور حکو مت نے مہنگائی کے ذمہ دار ما فیا کو قرا ر وا قعی سزا دینے کا تہیہ کر لیا ہے ، مگر اہل اقتدار اپنے ہی اعلانات پر عمل درآمد نہیں کرواسکے۔ یہی وجہ ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی ٹماٹر ، ادرک ، لہسن اور دیگر سبزی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ یہ غریب شہری کی پہنچ سے بھی دور ہیں ۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ اقتدار کی کرسی پر براجمان چند نا اہل لوگوں کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنا بلاجواز فیصلہ ہے ۔ یہ پی ٹی وی فیس میں تین گنا اور دوسرے معنوں میں 200 فیصد اضافہ ہے ، اس فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21ارب روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹی وی فیس میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے پسنے والے غریب عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ زرعی ملک میں عین فصل کاٹنے کے ساتھ ہی گندم کا بحران سر پر آگیا ہے اور ابھی سے گندم اور آٹے کی قیمت تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ اور20 کلو آٹا تھیلے کی سرکاری قیمت 860 روپے کے اعلان کے باوجود دکانوں پر 1150 میںفروخت ہورہا ہے۔

جبکہ شوگر ملز کی طرف سے ہائیکورٹ میں یقین دہانی کروانے کے باوجود چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ اور حکومتی وزراء کی کارکردگی کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر ہوا بازی موصوف نے یہ کہہ کر کہ 262 پاکستانی پائیلٹس کے لائسنس جعلی ہیں، پاکستانی قوم کے چہرے پر بدنما داغ لگادیا ہے ، جس سے آئندہ چھ ماہ کے لیے قومی ائرلائن پاکستان تک ہی محدود ہوکررہ گئی ہے۔ کیونکہ یورپ، امریکہ، برطانیہ، ملائشیا اور بعض دیگر ممالک کے مطابق پی آئی اے ایسے پائیلٹس کے ساتھ ان کے سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتی۔ اس طرح ایک طرف تو ڈنکے کی چوٹ پر یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کو جنت نظیر بنا دیں گے جہاں پاکستان کے عوام ایک مضبوط اقتصادی قوت کے طور پر خوشحالی کی زندگی گزار سکیں گے۔

وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے لیے غیرملکیوں کی لائن لگی ہوگی نیز یہ کہ پاکستان سیاحت کا بھی گڑھ بن جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب گڈ گورننس کی بجائے اپنی ضد اور انا کو اہمیت دی جارہی ہے۔ کاروبار بے شک تباہ و برباد ہوں جائیں، معیشت ختم ہوجائے ، غربت بڑھتی ہے تو بڑھے ، نوکریاں کم ہو رہی ہیں تو ہوتی رہیں، بیوروکریسی کام کرے نہ کرے ، کوئی فکر نہیں۔پنجاب کا ستیاناس ہی کیوں نہ ہو جائے عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آج پارٹی کا ہر ووٹر، ہر سپورٹر تو شرمندہ ہے ہی ۔ پارٹی کے بانی جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب ہوں، اعجاز اعوان ہوں یا وہ دیگر افراد جنہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اور پارٹی کو حکومت میں لانے کیلئے دن رات تجزیہ کاری کی، لوگوں کو اُمیدیں دلائیں، وہ آج بہت مایوں ہیں، ناامید ہیں، اپنے کیے پر شرمندہ ہیں لیکن اس سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ گڈ گورننس کی بجائے حکومت ایسے ہی چلے گی، طرز حکمرانی نہیں بدلا جائے گا ۔ مہنگائی سے ستائی عوام سسکتی رہے،حکمرانوں کو دعائیں دے یا بددعائیں انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑرہا۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر: 03009230033

Share this:
Pakhtun
Previous Post پختون قومیت کے خلاف سہ جہتی حکمت عملی
Next Post بہترین لکھاری
Writer

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.