geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے تو مقاصد حاصل ہوں گے ورنہ ..؟؟

February 22, 2020 2 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر انگنت سہانے خواب دِکھا کر عوام کی کھال مہنگائی کی چھری سے اُتار دی ہے،آج عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر ماہی بے آب کی طرح تڑپ تڑپ کر زندہ درگور ہورہے ہیں؛اَب یقینی طور پراجناس آٹا ، چینی ، دال ، گھی اور دیگر روزمرہ کی ضروری اشیاء کو مہنگے داموں خرید کر پیٹ کی آگ کو ٹھنڈاکرنے والے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہے۔عوام کا حکومت سے عوامی فلاح و بہبودکے کاموں اور ریلیف دینے والے اقدامات پرسے اعتماد ختم ہوگیاہے ۔ہر طرف بے لگام ہوتی مہنگائی کی وجہ سے نفسانفسی کا عالم ہے۔ مگر وزیراعظم عمران خان اور حکومتی وزراءاور حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ ہیں کہ سب کی زبان پر ایک یہی جملہ ہے ؛جلد عوام کو اِن کے سہنرے خوابوں کی تعبیرملنے والی ہے، بس تھوڑا ساانتظار کریں۔ آخر یہ انتظار کب ختم ہوگا؟ اور کب عوام کو وزیراعظم عمران خان کے وعدوں اور دعووں کے مطابق مہنگائی اور کرپشن سے پاک نئے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور مثبت تبدیلیوں والے خوابوں کی تعبیر کا احساس ہوگااور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامژن پاکستان کی تعمیرنظر آئے گی۔آج اٹھارہ ماہ کی حکومت میں تو ایسا کچھ ہوتا ہوا کہیں نظر نہیں آیاہے۔ اُلٹا سب قربانیاں غریب عوام سے ہی مانگے جارہے ہیں۔بس حکومت اپنے تئیں مہنگائی کے بے قابوجِن کو کنٹرول کرلے ؛تو عوام کو مہنگائی سے نجات سے سستائی کی ہواکے خوشگوار جھونکوں کے ساتھ نئے پاکستان کا احساس محسوس ہوجائے گا ورنہ ؟عوام حکومت مخالف تحاریک چلانے والوں کی جھولی میں خود کو ڈال کر حکومت گرانے کا تماشہ دیکھیں گے۔

تاہم جے یو آئی ایک مرتبہ پھر حکومت گرانے کے لئے تحریک چلانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، یہ جس کے لئے اپنی طرح دوسری حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے تیز کررہی ہے۔اَب کچھ بھی ہے؟ مگر اِس مرتبہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے اور دوسروں کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے سر پر کفن باندھے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔لہذا یہ مولانا کو حکومت کے خلاف اپنا آخری معرکہ ثابت کرنے کے لئے ساری مصالحتی اور مفاہمتی کشیاں جلانی پڑئیں گیں۔ اگر اِس کے لئے مولانا گرم جوشی سے تیار ہیں۔ تو پھر خود کو سر سے پیر تک حکومت مخالف تحاریک چلانے کے لئے میدان میں اُتاریں۔ ورنہ پہلے کی طرح جگ ہنسائی کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی کیرئیر کے تابوت میں اپنے ہی ہاتھوں سے آخری کیل ٹھونک دیں گے۔

بہرحال،اندرونی اور بیرونی کئی سیاسی اور معاشی بحرانوں میں دھنسی پریشانیوں اور مسائل سے دوچاروزیراعظم عمران خان کی حکومت کے لئے مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ حکومت مخالف تحاریک کئی اندیکھے چیلنجز لئے ہوئے ہوں گیں ۔جس کے لئے ضروری ہے کہ یا تو حکومت خود ہی پہلے سے اپنی کارکردگی کوبہتربنالے اور وفاقی اور صوبائی اداروں کی عدم توجہ اور نااہلی کی وجہ سے بے لگام ہوتی مہنگائی سمیت دیگر بنیادی نوعیت کے عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر دیرپا حل نکال لے۔ تو ممکن ہے کہ جے یو آئی، پی پی پی اور ن لیگ سمیت دیگر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی اپنے خلاف تحاریک کا قبل از وقت مقابلہ کرسکے گی۔ ورنہ تو خوابِ خرگوش میں ہی پڑی رہے گی ۔تو حکومت کی چین کی بانسری کا اپوزیشن جماعتیں ستیاناس کردیں گیں۔یوں حکومت کو کہیںاپنا منہ چھپانے کی بھی جگہہ نہیں ملے گی۔
جیسا کہ پچھلے دِنوں غصے اور بغض بھرے لہجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا تھا کہ” میرابس چلے تو ابھی حکومت گرادوں“اِس کے بعد توعوام کو یقین ہوگیاتھا کہ لگتا ہے کہ اِس مرتبہ پی پی پی مولانا کا اور فضل الرحمان، بلاول اور زرداری کا کاندھا استعمال کریں گے۔

یوں دونوں اپنے مقاصد میں کسی نہ کسی حد تک کامیابیوں کی دہلیز پر پہنچ کر دم لیں گے۔ یا حکومت کا دم نکالیں گے۔مگر لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے اکلوتے بیٹے بلاول زرداری نے کہا کہ”جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ہٹاناچاہتاہوں، اِ س کے لئے کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری سازش میں شریک نہیں ہوں گا“پھرایسا لگا کہ جیسے ابو جی اور پھوپھو جی کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولتوں کے بعد اِن میں سڑکوں پر آکر حکو مت مخالف کسی تحاریک کا حصہ بننے کی ہمت نہیں ہے۔

البتہ، بلاول زرداری نے جس لہجے میں اپنا اگلا جملہ کہا وہ کچھ یوں تھا کہ”سیا سی جماعتیں اَب بھی میدان میں نہ نکلیں تو عوام کی نظروں میں گرجا ئیں گی“آج اِن کا یہ جملہ اِن کی سیاسی بلوغت کے لئے بڑا سوالیہ نشان لگا رہا ہے ۔کیوں کہ تعجب کی بات یہ ہے ایک طرف بلاول خود کہہ رہے ہیں کہ” جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ہٹانا چاہتاہوں، کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری سازش میں شریک نہیں ہوں گا“ اور پھراگلے ہی لمحے کہہ رہے ہیں کہ” سیاسی جماعتیں اَب بھی میدان میں نہ نکلیں؛ تو عوام کی نظروں میں گرجائیں گی“پہلے تو یہ ایک ہی پریس کانفرنس میں اپنے کہے ہوئے اِن دونوں جملوں کی وضاحت کریں ” کہ کسی بھی حکومت کو ہٹانے کے لئے جمہوری اور قانونی طریقے کیا ہیں؟ اور یہ بھی صاف اور سیدھے طریقے سے عوام کو سمجھا دیں کہ ” سیاسی جماعتیں اَب بھی میدان میں نہ نکلیں : تو عوام کی نظروں میں گرجائیں گی“ یہ حکومت ہٹانے کے لئے سیاسی جماعتوں کو کس میدان میں نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں“ اگر جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

تو اَب تک حکومت کو گرانے کے لئے کسی جمہوری اور قانونی طریقے کا راستہ کیوں نہیں اپنایا گیاہے؟ اور اگر واقعی بلاول زرداری(زبردستی کے بھٹو)سیاسی جماعتوں کو تو حکومت ہٹانے کے لئے میدان میں نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔مگر خود سیاسی جماعتوں کے کسی غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے کنی کٹاکر نکلنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں ۔کیا یہ بلاول زرداری(نام کے بھٹو) کا کھلا تضاد نہیں ہے؟ (ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Office
Previous Post سندھ کے سرکاری محکموں میں خریداری، افسر شاہی نے قواعد و ضوابط سے بچنے کا راستہ نکال لیا
Next Post مہنگائی! وزیر اعظم کا اعتراف
Imran Khan

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.