geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی عدالت کے خلاف امریکی پابندیاں: برطانیہ عدالت کا حامی

June 14, 2020 1 1 min read
Soldiers
Share this:

Soldiers

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ نے عشروں بعد کسی بین الاقوامی معاملے میں ایسا موقف اپنایا ہے، جو امریکا اور برطانیہ کے مابین خلیج کی عکاسی کرتا ہے۔ لندن حکومت نے واشنگٹن کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی ہے۔

برطانوی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان دنوں امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ اور ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے مابین کھچاؤ کی صورت حال پائی جاتی ہے، جو بہت سے بین الاقوامی حلقوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے اہلکاروں کے خلاف پابندیاں عائد کر چکی ہے۔

لیکن ان امریکی پابندیوں کے صرف دو روز بعد ہفتہ تیرہ جون کی شام برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے دیا جانا چاہیے اور اس عدالت یا اس کے اہلکاروں کو اپنے خلاف کسی بھی طرح کی پابندیوں کے خوف کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

ڈومینیک راب نے یہ بات اس لیے کہی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئی سی سی کے چند اہلکاروں کے خلاف اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

اس سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا، ”برطانیہ بدترین نوعیت کے بین الاقوامی جرائم کے خلاف اور ان کے مرتکب افراد کو حاصل مامونیت کے مقابلے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔‘‘

ڈومینیک راب نے کہا، ”ہم اس عدالت میں مثبت اصلاحات کے عمل کی حمایت بھی جاری رکھیں گے، تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک مؤثر رہتے ہوئے اپنا کام کر سکے۔ آئی سی سی کے اہلکاروں کے لیے یہ ممکن ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی طرح کی پابندیوں کے خوف کے بغیر اور اپنی آزاد اور غیر جانبدار حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات گیارہ جون کو اس بین الاقوامی عدالت کے چند ایسے اہلکاروں کے خلاف سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں، جو اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا افغانستان میں اپنے طویل قیام کے دوران امریکی فوجی دستے وہاں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔

Share this:
Protest
Previous Post امریکا میں ایک اور افریقی نژاد شہری کی ہلاکت، اٹلانٹا پولیس چیف مستعفی
Next Post کورونا وائرس نے بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے وزیر کی جان لے لی
Sheikh Muhammad Abdullah

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.