geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انٹرنیٹ کی بقاء، ورلڈ وائڈ ویب کے موجد کا نیا منصوبہ

November 26, 2019 1 1 min read
Tim Berners-Lee
Share this:

Tim Berners-Lee

جرمن (اصل میڈیا ڈیسک) ورلڈ وائڈ ویب کے موجد ٹِم بیرنرز لی نے تیس برس بعد ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد حکومتوں، کمپنیوں اور افراد کے ہاتھوں انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

برطانوی انجنئیر ٹِم بیرنرز لی نے سن 1989 میں دنیا کو ورلڈ وائڈ ویب ( ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو) سے متعارف کروایا تھا۔ اب تیس برس بعد انہوں نے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر غلط معلومات، ڈیٹا کی نگرانی اور سینسرشپ کو روکنا بتایا گیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو فاؤنڈیشن نے پیر کے روز بیرنرز لی کا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے، ”اگر ہم اب عمل نہیں کریں گے اور یکجا ہو کر نہیں کریں گے تو ویب کا غلط استعمال کرنے والوں کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ اگر ہم منقسم اور کمزور رہے تو ہمارے بھٹکنے کا خدشہ ہے۔‘‘

اس نئے منصوبے کو دنیا کی ایک سو پچاس تنظیموں اور کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے۔ ان میں گوگل، مائیکروسافٹ اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز جیسے گروپ بھی اس نئے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں جرمنی اور فرانس کی حکومت نے بھی اس منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے یو این انٹرنیٹ گورننس فورم سے پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے، ”میں ایک آزاد انٹرنیٹ کے تحفظ کے لیے کھڑا ہوں۔‘‘ اس فورم کا انعقاد رواں ہفتے جرمن دارالحکومت میں ہو رہا ہے اور بیرنرز لی بھی اس سے خطاب کریں گے۔

اتوار کو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی بیرنرز لی کا ایک تبصرہ شائع کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا، ”ویب کو ان سب لوگوں کی بنیادی مداخلت کی ضرورت ہے، جو اس کے مستقبل پر طاقت رکھتے ہیں۔ ‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ” ہم آخری حدود کو چُھو رہے ہیں۔ ویب اچھی صلاحیت کی حامل ایک عالمی طاقت کے طور پر قائم رہی گی یا پھر اس کا غلط استعمال کیا جائے گا، اس کا انحصار ہمارے آج کے ردعمل پر ہے۔‘‘ بیرنرز لی نے اس معاہدے کا بھی دفاع کیا ہے، جو وہ گوگل اور فیس بک کے ساتھ مل کر کرنا چاہتے ہیں۔

ان دونوں کمپنیوں کو سول سوسائٹی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان پر الزام ہےکہ وہ صارفین کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے اس کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان دونوں کمپنیوں کے ‘نگرانی پر مبنی بزنس ماڈل‘ کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

بیرنرز لی کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے ساتھ مل کر چلنا بہت ضروری ہے، ”ہم محسوس کرتے ہیں کہ حکومتوں اور کمپنیوں کو برابر کے اختیارات ملنا ضروری ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”لیکن ان طاقتوں کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ عوام کی طرف سے ان کے ڈیجیٹل حقوق کے مطالبے کا احترام ضروری ہے اور آن لائن صحت مند گفتگو کو فروغ ملنا چاہیے۔‘‘

Share this:
Protests in Iran
Previous Post ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی: اپوزیشن
Next Post اسلام آباد میں قتل ہونے والے میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
Major Laraib

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.