geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دشمن کا منصوبہ نمبر 2، معاشی جال

May 18, 2019 0 1 min read
Dollar
Share this:

Dollar

تحریر : روشن خٹک

بِلا شک و شبہ پاکستان کا وجود اس وقت دنیا کے کئی ممالک کے آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے ،جس کی بڑی وجہ ان کا خوف ہے ،وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے ،جسے زیر نہیں کیا جاسکتا، جس کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، جس کے پاس ایٹم بم بھی ہے ،جس نے بھارت جیسے بڑے ملک کو کئی مرتبہ ناکوں چنے چھبوائے ہیں ،جس نے روس جیسے سپر پاور کو شکست دے کر پارہ پارہ کر دیا ہے ،جس نے کمزور معیشت کے باوجود بہترین میزائیل ٹیکنالوجی حاصل کی ہے ،جس نے جے ایف تھنڈر جیسے ائیر فائٹر بنا لئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ 25 فروری 2019کو افغانستان کے شہر ‘شوراب ‘ میں بھارت،امریکہ،اسرائیل اور افغانستان کے حکام نے مِل کر پاکستان کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ، منصوبہ یہ تھا کہ 26فروری کو بھارت پاکستان کے مشرقی سرحد پر ہوائی حملہ کرے گا
اس ہوائی حملہ میں اسرئیل اس کی مدد کرے گا۔

دوسری طرف امریکہ اور افغا نستان مغربی سرحد کے طرف سے ایک پوری کھیپ پاکستان میں داخل کرے گا جو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پبلک مقامات پر بم بلاسٹ کریں گے ،جس کی وجہ سے پوری پاکستانی عوام میں خوف کی لہر دوڑ جائیگی اور یوں بھارت کو پاکستان پر بھر پور حملے کا موقعہ مل جائے گا۔اس منصوبہ کے تحت انڈین ائیر فورس کے جہازوں نے 26فروری کو پاکستان کے شہر بالا کوٹ کی طرف آنے کی بزدلانہ کو شش کی مگر پاکستان کے شا ہینوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا اور ایک ویران جگہ پر پے لوڈ یعنی بم گراتے ہو ئے دم دبا کر بھاگ گئے جبکہ دوسری طرف شوراب میں منصوبہ بندی کرنے والے حکام پر طالبان نے دھاوا ڈال دیا، انہیں 40 گھنٹے محصور کئے رکھا، انہیں جان کے لالے پڑ گئے ،اگلے ہی دن پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ بھارت کا، جبکہ دوسرا پائلٹ اسرائیل کا گرفتار کر لیا گیا۔یوں ان کا یہ منصوبہ خاک میں مِل گیا۔اس منصوبے کی ناکامی سے ان کو یہ یقین ہو گیا کہ پاکستان کو طاقت کے ذریعے زیر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،۔
لہذا انہوں نے منصوبہ نمبر 2 پر عمل درآمدشروع کر دیا ،شنید ہے کہ ان کا منصوبہ نمبر 2یہ ہے کہ پاکستان کو معیشت کے میدان میں اتنا کمزور کیا جائے کہ ان کی کمر ٹوٹ جائے،اور پاکستانی عوام حکومت سے مکمل طور پر نا امید،بد دل اور بغاوت پر آمادہ ہو جائیں۔ اس کے لئے انہوں نے کئی جال بچھا رکھے ہیں ۔جس میں آئی ایم ایف صفِ اول کا کردار ادا کرے گا۔جیسے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈالر کی اونچی اڑان شروع ہو چکی ہے ، بوقتِ تحریر ڈالر 148روپے کا ہو چکا ہے اور خود بذبانِ حکومت ڈالر کا ریٹ 165روپے تک جانے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف سے بجلی، گیس اور پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ ہو چکا ہے ۔مہنگائی پہلے سے ہی عوام کی قوتِ خرید سلب کر چکی ہے مگر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولے گا ،لوگ چیخیں گے، بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

ہمارے بجٹ کی ترجیحات اب ملک سے باہر کے لوگ یا ان کے بھیجے ہوئے نمائیندے طے کریں گے۔منصوبے کے مطابق آئی ایم ایف پاکستانی حکومت کو سہانے خواب دکھا رہا ہے کہ اگر پاکستان میں غریبوں کے لئے کروڑوں مکانات،بہترین سڑکیں اور بڑے بڑے ہسپتال تعمیر ہو نگے تو دنیا کے سر مایہ دار اپنا سرمایہ لے کر ان کے ملک میں چلا آئے گا ، سر مایہ آنے سے کروڑوں ملا زمتیں پیدا ہو نگی اور یوں یہ پرانا پاکستان ایک نیا پاکستان بن جائے گا۔آئی ایم ایف اپنے نمائیندے ہماری معیشت کے شہ رگ میں داخل کرا چکی ہے ۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کووزیر خزانہ بنانا اور اسٹیٹ بنک کا گورنر ڈاکٹر رضا باقر کو بنا نا اسی منصوبہ کی ایک کڑی ہو سکتی ہے۔اس منصوبہ کے تحت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کو اس سطح پر لے جایا جائے گا کہ عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ں۔ سیاسی جماعتوں سے مکمل طور پر مایوس ہو جائیں ،ملک میں انارکی پھیل جائے ، اندریں حالات ملک میں خانہ جنگی کرا دی جائے اور پھر امریکہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنی فوج داخل کراکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی نیت پر ہمیں کو ئی شک نہیں ہے مگر ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وطنِ عزیز کے خلاف بغض رکھنے والے کئی لوگ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک موجود ہیں جو ہمارے پیارے ملک کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہے ہیں عمران خان مشکل حالات پر قابو پانے کے لئے پر امید ہیں، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں مگر انہیں یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں غریب طبقے کا بہت برا حال ہے آپ سے پیوستہ غریب عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر غریب عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے ورنہ دشمنوں کے منصوبہ نمبر 2 کی تکمیل آسان ہو جائے گی۔۔۔۔
 Roshan khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Truth
Previous Post سچ برائے فروخت
Next Post ہمیں کیسی آزادی چاہیے!
China Pakistan Economic Corridor

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.