geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کو اسلحہ کی خرید و فروخت میں مدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: پومپیو

October 19, 2020 0 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ اسلحہ کے حصول اور فروخت پر پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے، اسلحہ کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے یا جنگی سازو سامان کی فراہمی میں مدد کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے، کمپنی یا ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری طرف کل اتوار کو ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ اسلحہ کی خریدو فروخت پر پابندی کےخاتمے کے بعد اب تہران آزادانہ طور پر اسلحہ کی سودے کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں‌ کا خاتمہ کسی دوسرے ملک ،فرد یا کمپنی کو تہران کےساتھ اسلحے کی ڈیل کا موقع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلحہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والوں کو سزا دی جائے گی اور انہیں بھی پابندیوں کا سامان کرنا پڑے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے انگریزی زبان میں جاری کردہ ایک بیان وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹر کے ذریعہ شائع کیا ہے جس میں انہوں‌ نے لکھا ہے کہ آج تک ، اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلحہ کی منتقلی ، متعلقہ سرگرمیوں ، مالی خدمات ، اور اسلحے کے ایران میں داخلے اور اس کی نقل وحمل ،ایرانی شہریوں اور فوجی عہدیداروں پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاقوں سے گزرنے پرعاید کی گئی تمام پابندیاں خود بہ خود ہو گئی ہیں۔

اس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لکھا کہ امریکا اپنے قومی اختیارات اور حکام کو کسی ایسے فرد یا شخص پر پابندیاں عائد کرنے کی خاطر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے جو ایران کو روایتی ہتھیاروں کی فراہمی ، فروخت اور منتقلی میں ٹھوس طور پر معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک جو مشرق وسطی میں امن و استحکام کے خواہاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں انہیں ایران کے ساتھ اسلحہ کی اسمگلنگ میں حصہ لینے سے باز رہنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر اسلحہ کے حصول پر پابندی عایدکی تھی۔ پانچ سالہ پابندی کل 18 اکتوبر 2020کو ختم ہوگئی ہے۔ چند ہفتے قبل امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحے کے حصول پرعاید کردہ پابندی ختم کرنے کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کیا تھا مگر برطانیہ ، فرانس ، روس ، چین اور جرمنی نے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی مخالفت کی تھی۔

امریکہ نے یک طرفہ طور پر 2018 میں معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور تہران پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ امریکا نے اس پابندی میں توسیع کی کوشش کی لیکن سلامتی کونسل نے اس کی مخالفت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس نے گذشتہ ماہ تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

Share this:
Bahrain and Israel Agreements
Previous Post بحرین اور اسرائیل میں تجارت، سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں سات سمجھوتوں پر دستخط
Next Post عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.