geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک

January 3, 2020January 3, 2020 0 1 min read
General Qassem Soleimani
Share this:

General Qassem Soleimani

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے ایک فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس پیش رفت سے مشرق وسطی کے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل سلیمانی جمعے تین جنوری کی صبح بغداد میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نیٹ ورک نے بھی پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکا نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کو ‘دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، اس حملے کا مقصد مستقبل میں ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کو روکنا ہے۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی امریکا کے دفاع میں کی گئی ہے تاکہ بیرونِ ملک موجود امریکی اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثنا حملے میں عراقی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں ہیں۔

حشد الشعبی جسے عراقی ملیشیا ‘پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی امریکی فضائی حملے میں اس وقت مارے گئے جب بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے روڈ پر ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا۔” پی ایم ایف نے حلمے کے فوری بعد جاری کردہ ابتدائی بیان میں صرف یہ بتایا تھا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والی شاہراہ پر گاڑیوں پر ہوئے ایک فضائی حملے میں اس کے پانچ اراکین اور دو ‘مہمان ہلا ک ہو گئے۔ تاہم بعد ازاں ہلاک شدگان کی شناخت بھی واضح کر دی گئی۔ پی ایم ایف نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ملیشیا کے پروٹوکول افسر اور رابطہ عامہ کے سربراہ محمد رضا الجبیری بھی شامل ہیں۔

عراقی فوج کے سکیورٹی میڈیا سیل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بغداد کے ہوائی اڈے کے کارگو ہال کے نزدیک ہوا۔ میڈیا سیل نے آگ کی لپیٹ میں گاڑیوں کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل سلیمانی ایران کے انتہائی طاقت ور افراد میں سے ایک تھے۔

ان کی قدس فورس صرف سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوابدہ ہے اور سلیمانی کو ملک میں ایک ہیرو تصور کیا جاتا ہے۔ وہ عراق، لبنان، شام اور یمن میں علاقائی فوجی پالیسی کے ذمہ دار تھے۔ جنرل سلیمانی سن 1998 سے پاسدارنِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے۔ اس سے قبل انہوں نے سن 1980 کی دہائی میں ایران اور عراق کے درمیان لڑی جانے والی جنگ میں بھی نام کمایا۔

جنرل سلیمانی اور المہندس کی ہلاکت کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ ایران براہ راست یا بالواسطہ طور پر جوابی کارروائی کے لیے مجبور ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے کوانتہائی خطرناک اور فاش غلطی” قرار دیا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکا کو اپنی مہم جوئی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دریں اثنا امریکی سینیٹر اور ڈیموکریٹک لیڈر کرس مرفی نے متنبہ کیا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے ‘بڑے پیمانے پر علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب عراق میں امریکا کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں مشتعل ہجوم نے امریکی سفارت خانے پر بھی حملہ کر دیا تھا۔

Share this:
Raveesh Kumar
Previous Post بھارتی امور پر او آئی سی اجلاس کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، بھارت
Next Post پاکستانی کشمیر پر حملے کیلئے تیار، حکم کا انتظار ہے: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
Manoj Mukund Naravane

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.