geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: فرانسیسی شہری کو جاسوسی کے الزام میں آٹھ برس قید کی سزا

January 26, 2022 4 1 min read
Benjamin Briere
Share this:

Benjamin Briere

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ایرانی عدالت نے فرانسیسی شہری بینجمن بیریئرے کو جاسوسی کے الزام میں آٹھ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ بیریئرے کو ایران کے ایک سرحدی علاقے میں ڈرون اڑانے کے الزام میں مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک ایرانی عدالت نے بینجمن کو جاسوسی کا قصوروار پائے جانے کے بعد منگل کے روز آٹھ برس قید کی سزا سنائی۔ 36 سالہ بینجمن کے وکلاء کا تاہم کہنا ہے کہ قانونی طریقہ کار میں بہت ساری خامیاں تھیں اور الزامات سیاسی اغراض پر مبنی ہیں۔

بیریئرے پر کیا الزامات ہیں؟
بیریئرے ایران کی سیاحت پر تھے۔ انہوں نے ایران اور ترکمانستان کے سرحدی علاقے میں ریموٹ سے چلنے والا ایک ایسا منی ہیلی کاپٹر ‘ہیلی کیم’ اڑایا تھا، جو تصویریں اتار سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد انہیں مئی 2020 میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بیریئرے پر جاسوسی کے لیے سزا کے علاوہ ایران کے اسلامی نظام کے خلاف “پروپیگنڈا” کرنے کے جرم میں آٹھ ماہ کی اضافی سزا بھی سنائی گئی۔

بیریئرے کے وکیل فلپ ویلینٹ نے مقدمے کی سماعت کو “دکھاوا” قراردیتے ہوئے اس کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا، “یہ سزا مکمل طورپر سیاسی عمل کا نتیجہ ہے اور اس سزا کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔” ویلینٹ کا مزید کہنا تھا،” انہیں غیر جانبدار جج کے سامنے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔”

انہوں نے کہا بیریئرے کو مشہد میں بند کمروں کی انقلابی عدالتوں میں پیش کیا گیا اور انہیں سزا کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

بیریئرے کے ایک ایرانی وکیل سعید دین غان نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ان کے موکل سزا سن کر “صدمے” میں ہیں اور 20 دن کی مقررہ مدت کے اندر اس کے خلاف اپیل کریں گے۔

بیریئرے کے اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ معصوم ہیں اور انہیں سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

بیریئرے ان ایک درجن سے زائد مغربی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں ایران نے گرفتار کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان ایسے افراد کو یرغمال قرار دیتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان مغربی شہریوں کو ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب کی ایما پر حراست میں لیا جاتا ہے تاکہ تہران مغرب سے رعایتیں حاصل کر سکے۔

فرانسیسی شہری کے خلاف ایرانی عدالت کا فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور دیگر بڑی طاقتیں سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا میں مذاکرات کر رہی ہیں۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں اپنے ملک کو اس معاہدے سے یک طرفہ طورپر الگ کرلیا تھا۔

ایران نے جن دیگر ملکوں کے شہریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ان میں ایران جوہری مذاکرات میں شامل تینوں یورپی طاقتیں برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

ان میں تھامس روئٹرز فاونڈیشن کے لیے کام کرنے والی برطانوی ایرانی شہری نازنین زغاری ریٹکلف بھی شامل ہیں جنہیں ایران نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔ نازنین ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

دریں اثنا فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیریئرے کی سزا ناقابل قبول ہے اور درحقیقت اس کی کوئی بنیاد نہیں بنتی ہے۔

Share this:
Kashmir Black Day
Previous Post کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
Next Post 27 فروری کونکل کر اسلام آباد میں جمع ہونے والا کچرا صاف کریں گے، بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.