geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران انسداد کرونا کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے: سعودی عرب

March 11, 2020 1 1 min read
Shah Salman bin Abdul Aziz Al Saud
Share this:

Shah Salman bin Abdul Aziz Al Saud

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ایران کی جانب سے سعودی شہریوں کے پاسپورٹس پرمہر لگائے بغیرانہیں ایران جانے کی اجازت دینے کے اقدام کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہےکہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کرونا وائرس کے خطرات سے دوچار ہے ایران اس وباء کی روک تھام میں مدد کے بجائے اس کے مزیدپھیلائو کی کوشش کررہاہے۔ سعودی عرب کے شہریوں کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر ایران آنے جانے کی اجازت دے کرایران نے کرونا کے پھیلائو کی کوشش کی ہے تاکہ یہ وبا براہ راست سعودی عرب میں پھیل جائے۔

اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سےعوام کے لیےکیے گئے حفاظتی اقدامات، کرونا کے انسداد کے لیے عالمی مساعی پرغور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے نصف ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ 2032 افراد کو گھروں میں روکا گیا جب کہ 468 مشتبہ افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 20 افراد کے کرونا کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے ملک بھر اور تمام مقدس مقامات میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت الیمامہ محل میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے انسداد کرونا کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی فوری گرانٹ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی کرونا سے متاثرہ گورنری القطیف میں اس وباء کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو تمام ضروری ہنگامی اقدامات کے اختیارات دیے گئےہیں۔

Share this:
US Central Command
Previous Post ایران سے مقابلے کے لیے امریکا فضائی دفاعی نظام عراق بھیجے گا
Next Post تیل کی قیمتوں پراتفاق نہ ہوا تواوپیک پلس کے اجلاس کی ضرورت نہیں: سعودی عرب
Prince Abdul Aziz bin Salman

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.