geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران عرصہ دراز سے حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے: امریکا

February 24, 2021 1 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی دو اہم محوروں تک محدود رہی ہے۔ پہلا محور یمنی عوام کی مدد اور دوسرا یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔

تاہم حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کی بار بار کی جانے والی کوششوں اور مارب گورنری پر ان کے حملوں کے بعد امریکا کی حوثی باغیوں کے خلاف پوزیشن کے بارے میں فوری طور پر سوالات پیدا ہوئے۔ امریکی حکومت نے حوثی باغیوں کے حوالے سے ٹھوس اور اصولی موقف اپناتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع ‘پینٹا گان’کی ترجمان کمانڈر جیسکا مانولٹی نے کہا ہے کہ ایران عرصہ دراز سے یمن کے حوثی کے حوثی باغیوں‌کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچا رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا حوثی باغی میزائل شکن ہتھیار اور بمبار ڈرون طیاروں جیسی ٹیکنالوجی حاصل کررہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے حالیہ عرصے کے دوران دفاعی ٹیکنالوجی میں کافی ترقی کی ہے تاہم ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ اور ہتھیاروں کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان نے حوثیوں کے ہاں تیار ہونے والی ٹیکنالوجی اور اس کو بہتر بنانے کے طریقوں کی تفصیل نہیں بتائی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ حوثی باغیوں کے پاس موجود میزائل اور ڈرون طیارے ایران کےمیزائل پروگرام کا حصہ ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران عراق، شام اور یمن میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں بڑی تعداد ایرانی ساختہ بتائی جاتی رہی رہے۔ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی عرب پر حملوں کے لیے بھی ایرانی ساختہ ہتھیار ہی استعمال کرتے ہیں۔

امریکا اور سعودی عرب نے حوثٰیوں‌کے زیراستعمال ہتھیاروں کے نمونے عالمی برادری کو دکھائے ہیں۔ ان میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ایران سے حاصل کی گئی ہے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں حوثیوں کے استعمال شدہ ہتھیاروں کے دکھائے گئے نمونوں میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ ایران ہی حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

Share this:
Ahmed Zaki Yamani
Previous Post عرب تیل کی طاقت اور عالمی منڈی کے عروج و زوال کا مرکزی کردار کون تھا؟
Next Post چین ایغور مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کا مرتکب، کینیڈین قرارداد منظور
China Uighur Muslims

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.