geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے بھارت کو چابہار پروجیکٹ سے نکال دیا

July 14, 2020 1 1 min read
Hassan Rouhani - Narendra Modi
Share this:

Hassan Rouhani - Narendra Modi

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے نئی دہلی پر تاخیر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 1.6 ارب ڈالر کے چابہار ریلوے پروجیکٹ سے بھارت کو نکال دیا اور اب اس پروجیکٹ کو اپنے طور پر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے یہ غیر معمولی قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب اس نے چین کے ساتھ 400 ارب ڈالر کے 25 سالہ اقتصادی اور سیکورٹی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران میں بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، بندرگاہوں، ریلوے اور درجنوں دیگر ترقیاتی پروگراموں میں چین کی موجودگی نمایاں طور پر دکھائی دے گی۔ بھارت نے اس پیش رفت پر فی الحال کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا ہے۔

چار برس قبل مئی 2016 میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ ایران کے چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پردستخط ہوئے تھے۔ اس کا مقصد پاکستان کو درکنار کرتے ہوئے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے ایک متبادل تجارتی راستہ تعمیر کرنا تھا۔ یہ تجارتی راستہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں کاندھلہ بندرگاہ کو ایران کے چابہار بندرگاہ سے جوڑتا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، ایرانی صدر حسن روحانی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی موجودگی میں اس معاہدے پربھارت کے حکومتی ادارے ارکون(IRCON) (انڈین ریلوے کنسٹرکشن لمیٹیڈ) اور ایرانی وزارت ریلوے کے درمیان مئی 2016 میں دستخط ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ارکون کے انجینئروں کے معتدد سائٹ وزٹ کے باوجود بھارت نے اب تک پروجیکٹ پر کام شروع نہیں کیا ہے۔ اس کی ایک وجہ امریکا کی طرف سے پابندیاں عائد کرنے کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔ حالانکہ امریکا نے چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کے پروجیکٹ کو پابندیوں سے چھوٹ دے رکھی ہے لیکن امریکا کی ناراضگی کے خوف سے کوئی بھی کمپنی ساز و سامان سپلائی کرنے سے گھبرا رہی ہے۔ بھارت امریکی پابندیوں کی وجہ سے پہلے سے ہی ایران سے تیل کی درآمدات بند کرچکا ہے۔

اس سال مارچ میں جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تہران کا دورہ کیا تھا تو ایرانی صدر حسن روحانی نے ملاقات کے دوران ان سے کہا تھا کہ بھارت چابہار پروجیکٹ کا کام شروع کرے کیوں کہ یہ علاقائی تجارتی تعلقات کے لیے کافی سود مند ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک چابہار بندرگاہ کو اقتصادی لحاظ سے سود مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر رضامند بھی ہوگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق تہران نے بھارت سے مالی امداد کے بغیر اب خود ہی چابہار۔ زاہدان ریلوے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی نے گزشتہ ہفتے اس پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ایرانی افسران کے مطابق 628 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چابہار بندرگاہ سے ایران کے زاہدان تک اور وہاں سے افغانستان کے زارنج تک جائے گی۔ اس پروجیکٹ کو مارچ 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے لیے ایران کے نیشنل ڈیویلپمنٹ فنڈ سے 400 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایران نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے دوسری طرف حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان 400 ارب ڈالر کے اسٹریٹیجک انوسٹمنٹ کا ایک 25 سالہ معاہدہ ہوا ہے۔ ایران اور چین کے درمیان اس معاہدے کے مطابق چین ایران میں بینکنگ سے لے کر ٹیلی کمیونیکیشن اور بندرگاہوں سے لے کر ریلویز تک مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ امید ہے کہ ایک درجن سے زائد ایرانی پروجیکٹ چین کے پاس چلے جائیں گے۔ اس کے بدلے میں ایران، چین کو اگلے 25 برسوں تک رعایتی شرح پر تیل فراہم کرے گا۔

اسٹریٹیجک امور کے ماہر بریگیڈیر(ریٹائرڈ) این کے بھاٹیا کا کہنا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات بھارت کے لیے یقیناً تشویش کا موجب ہیں۔ بالخصوص اس حالت میں جبکہ چین اور پاکستان کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور افغانستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے رویے کا سب کو علم ہے۔

بریگیڈیر بھاٹیا کے مطابق ایران میں چین کے بڑھتے ہوئے قدم سے نہ صرف بھارت اور چین کے تعلقات پر بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ملکوں میں بھی اس کے دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

Share this:
Pakistan International Airlines
Previous Post ایئر سیفٹی ریٹنگ میں پاکستان کی درجہ بندی مزید گرا دی گئی
Next Post آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے، شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.