geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے عراق میں ’وسیع تر اثر و رسوخ‘ کیسے حاصل کیا؟

November 19, 2019 0 1 min read
Iran Revolutionsgarden in Teheran
Share this:

Iran Revolutionsgarden in Teheran

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی خفیہ ایجنسی کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات افشا کر دی گئی ہیں۔ ان خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اور فوج کا عراق میں کردار کیا ہے اور تہران عراق میں کس قدر طاقت ور ہو چکا ہے۔

ایران کے اپنے ہمسایہ ملک عراق میں اثر و رسوخ کے حوالے سے خفیہ دستاویزات پر مشتمل ایک رپورٹ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پیر کے روز شائع کی۔ اس رپورٹ کے مطابق اس اخبار نے تقریباﹰ سات سو صفحات پر مشتمل خفیہ معلومات کا جائزہ لیا، جن میں سے زیادہ تر سن دو ہزار چودہ سے لے کر سن دو ہزار پندرہ تک کے درمیان ایرانی وزارت انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی کی جانب سے تیار کی گئی تھیں۔

اخبار نے یہ خفیہ دستاویزات فراہم کرنے والے شخص کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی۔ اس نامعلوم شخص نے نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ اس شخص کا کہنا تھا، ”میں صرف دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایران میرے ملک عراق کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔‘‘

عراق کے ایران اور امریکا دونوں کے ساتھ ہی قریبی اور پیچیدہ روابط ہیں۔ ایران عراق میں زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکا خطے میں ایران کے کردار کو محدود بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے، ”خفیہ دستاویزات سے اس بات کا تفصیلی اندازہ ہوتا ہے کہ تہران نے کتنے جارحانہ انداز میں خود کو عراقی اُمور میں شامل کرنے کے لیے کام کیا۔‘‘ ان رپورٹوں میں جنرل قاسم سلیمانی کے انوکھے کردار پر بھی بات کی گئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق جنرل سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی ایلیٹ ‘قدس فورس‘ کے سربراہ ہیں اور عراق میں سیاسی بحران کے دوران انہوں نے تواتر سے عراق کے دورے کرتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ایران کی قدس فورس بیرون ملک خفیہ کارروائیوں کی ذمہ دار ملکی ایجنسی ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابھی حالیہ ہفتوں میں بھی جنرل سلیمانی نے بغداد اور نجف میں ان اجلاسوں کی سربراہی کی، جو عراق میں جاری احتجاجی مظاہروں سے متعلق تھے اور جن میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے لیے ملکی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایک خفیہ ایرانی رپورٹ کے مطابق عادل عبدالمہدی سن دو ہزار چودہ میں عراق کے وزیر تیل تھے اور اس دوران ان کے تہران حکومت کے ساتھ ‘خصوصی تعلقات‘ تھے۔ عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ان رپورٹوں میں عراق کے سابق وزرائے اعظم حیدر العبادی اور ابراہیم الجعفری کے ساتھ ساتھ سابق پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری کے ایران کے ساتھ خصوصی تعلقات کا حوالہ بھی ملتا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے مطابق تہران حکومت کے اثر و رسوخ میں اضافہ سن دو ہزار گیارہ کے بعد تیزی سے ہوا، کیوں کہ تب امریکی فوجی عراق چھوڑ گئے تھے۔ تب امریکی خفیہ ایجنسی کے سینکڑوں اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ بھی کر دیا گیا تھا اور انہوں نے پیسہ کمانے کے لیے سی آئی اے کے آپریشنز سے متعلق خفیہ معلومات ایران کو فروخت کرنا شروع کر دی تھیں۔

ایک مرتبہ عراقی ملٹری انٹیلیجنس کے ایک افسر نے ایرانی خفیہ اہلکاروں سے ملاقات کے لیے بغداد سے کربلا تک کا سفر بھی کیا۔ اس اہلکار نے تین گھنٹے تک ایک میٹنگ کی اور اپنے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حاتم المخصوصی کا یہ پیغام پہنچایا، ”عراقی فوج کی ساری انٹیلیجنس کو اپنا ہی سمجھیں۔‘‘

Share this:
Imran Khan
Previous Post سپریم کورٹ طاقتور، کمزور کیلئے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
Next Post آپ کو مطلوبہ مقام پر اگر کوئی لا سکتا ہے تو وہ صرف میں ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.