geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے ایک جوہری بم کے لیے درکار ایندھن تیار کر لیا: امریکی وزیر خارجہ

February 3, 2021 0 1 min read
Iran Nuclear Power Plant
Share this:

Iran Nuclear Power Plant

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران ایک جوہری ہتھیار کی تیاری سے مہینے یا ممکنہ طور پر چند ہفتے ہی دور رہ گیا ہے۔ یہ بات امریکا کے نئے وزیر خارجہ انتونی بلینکن نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں کہی ہے۔

انھوں نے این بی سی کی آندریا میچل سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ’’یہ ایک مسئلہ ہے اور یہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے کیونکہ اگر ایران نے سمجھوتے کے تحت عاید کردہ قدغنوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر معاملہ صرف ہفتوں کا رہ جائے گا۔‘‘

انھوں نے کہا:’’حاصل بحث یہ ہے کہ وہ (ایرانی) اس نقطے کے قریب پہنچ چکے ہیں جہاں وہ جوہری طاقت بننے کے قریب ہیں یا وہ دراصل ایک جوہری قوت بن چکے ہیں۔‘‘

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور تہران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان میں اس کی تیل کی تجارت کو بہ طور خاص ہدف بنایا گیا تھا جس سے اس کی تیل کی برآمدات سکڑ کر رہ گئی تھیں۔

امریکی صدر کے اس فیصلے کے ردعمل میں ایران نے بھی جوہری سمجھوتے میں طے شدہ شرائط کی مرحلہ وار خلاف ورزی شروع کردی تھی اور یہ عندیہ دیا تھا کہ اس نے یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنا شروع کردیا ہے۔امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران چھے عالمی طاقتوں سے طے شدہ سمجھوتے کی دوبارہ پاسداری شروع کردے توامریکا بھی ایسا کرنے اور سمجھوتے میں دوبارہ شامل ہونے کو تیار ہے۔

لیکن ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ’’امریکا محض ایک دست خط سے جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شامل نہیں ہوسکتا،جس طرح اس نے اس کو خیرباد کیا تھا۔‘‘

ترجمان کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا کو جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شامل ہونے سے قبل ایران پر عاید قدغنوں کو ختم کرنا ہوگا۔ایرانی قیادت ایک عرصے سے امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کررہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اس صورت ہی میں اپنی جوہری سرگرمیوں کو منجمد کرنے کو تیار ہوگی۔

خطیب زادہ نے اس حوالے سے سوموار کو تہران میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’’ہم امریکا کی جانب سے پابندیوں کو ختم کرنے کے اقدام کے منتظر ہیں۔ہمیں ہمارے اپنے فنڈز تک رسائی دی جائے، تیل برآمد کرنے اور اس کی آمدن کو منتقل کرنے کے علاوہ شپنگ اور انشورنس کی اجازت دی جائے۔‘‘وہ تیل کی برآمدات کی مد میں بیرون ملک ایران کے منجمد اربوں ڈالر رقوم کا حوالہ دے رہے تھے۔

انھوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ براہ راست کوئی دوطرفہ بات چیت نہیں ہوگی،امریکا پہلے جوہری سمجھوتا طے کرنے والے چھے ممالک پر مشتمل بلاک میں شامل ہو،اس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مشترکہ جامع لائحہ عمل میں وضع کردہ میکانزم کے تحت مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔

Share this:
UAE
Previous Post یو اے ای: کووِڈ-19 کی پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں کے نفاذ کا اعلان
Next Post روسی ساختہ سپوتنک پنجم ویکسین کووِڈ-19 کے مقابلے میں 91۰6 فی صد مؤثر
Vaccine

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.