geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے متعلق جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر یورپی ملکوں کو’سخت تشویش‘

August 20, 2021 1 1 min read
IAEA
Share this:

IAEA

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے یورینیم افزودہ کرنے کی سرگرمیوں میں اضافہ کے حوالے سے آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ پر’سخت تشویش‘کا اظہار کیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کا امکان خطرے میں پڑسکتا ہے۔

جوہری سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے یورینیم افزودہ کرنے کی ایران کی صلاحیتوں کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے متعلق جمعرات کو ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی وزارت خارجہ نے ‘سخت تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے ای اے نے ویانا میں جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزدگی کا سلسلہ جار ی رکھا ہوا ہے جسے جوہری بم کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تینو ں یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کا یہ اقدام ‘سنگین خلاف ورزی‘ ہے اور ’سخت تشویش‘ کا باعث ہے۔

آئی اے ای اے نے اس ہفتے کے اوائل میں تصدیق کی تھی کہ ایران نے پہلی مرتبہ20 فیصد تک یورینیم کو افزودہ کر رہا ہے اور اس نے افزودہ یورینیم کی پیداواری صلاحیت 60 فیصد تک بڑھا لی ہے۔

جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی وزات خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے،”یہ دونوں چیزیں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی سمت اہم پیش رفت ہے جبکہ ایران کو قابل اعتماد سویلین ضرورت کے لیے اس طرح کے اقدامات کی ضرورت نہیں ہے۔”

ایران نے سن 2015 میں ایک مشترکہ جامعہ منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) پر دستخط کیے تھے جس میں اسے اپنے جوہری پروگرام کو محدود رکھنے کے بدلے میں اقتصادی مراعات کا وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ایران اس معاہدے کے فریقین تھے۔

امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سن 2018 میں اس معاہدے سے یک طرفہ طور پر الگ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے تہران معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔ دوسری طرف امریکا نے اس پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یورپی ممالک نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں کہا،”ہماری تشویش میں اس لیے مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایران نے اپنے جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی محدود کردی ہے۔”

جے سی پی او اے یا ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا میں گزشتہ کئی مہنیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا اس بات چیت میں براہ راست شامل نہیں ہے تاہم اس کے مندوب ویانا میں موجود ہیں اور بات چیت میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں مسلسل آگاہ کیا جاتا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے معاہدے کو بحال کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اس کا اصرار ہے کہ اس کے بدلے میں ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ دوسری طرف ایران کا اصرار ہے کہ امریکا پہلے اس پر عائد پابندیوں کو ختم کرے۔

جرمن، فرانسیسی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا،”ویانا مذاکرات دو ماہ کے لیے موخر کرنے کے لیے ایران کی درخواست کو تسلیم کرلینے کے باوجود اس کی سرگرمیاں پریشان کن ہیں۔ اس نے مذاکرات کو دوبارہ شرو ع کرنے کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے،”بات چیت سے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی جوہری سرگرمیوں نے جوہری معاہدے کی بحالی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔”

اس ہفتے کے اوائل میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ ایران کی سرگرمیاں ”غیر تعمیری ہیں اور باہمی معاہدے میں واپسی سے متصادم ہیں۔”

Share this:
Hasina Syed
Previous Post کابل چھوڑتے وقت جہاز میں کیا حالات تھے؟ خاتون نے تمام احوال بتا دیا
Next Post طالبان مطلوبہ افراد کی گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں، اقوام متحدہ
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.