geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اپنی جوہری تنصیبات تک زیادہ رسائی دے، گروسی کا مطالبہ

November 24, 2021 0 1 min read
Rafael Grossi
Share this:

Rafael Grossi

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں ملکی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں میں مطالبہ کیا کہ ایران اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی، دائیں، تہران میں ایٹمی توانائی کے ایرانی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی اپنے تازہ ترین دورے پر کل پیر کی شام تہران پہنچے تھے۔ انہوں نے آج منگل تیئیس نومبر کے روز ایرانی ایٹمی پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گروسی نے اسلامی سے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015ء میں طے پانے والے اور گزشتہ چند برسوں سے تعطل کے شکار جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے عنقریب شروع ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر تہران کو بین الاقوامی ماہرین کو اپنی ایٹمی تنصیبات تک زیادہ رسائی دینا چاہیے۔

ماضی میں اس دور کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یک طرفہ اخراج کے اعلان کے بعد سے تہران نے اپنی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم کی طے شدہ حد سے کہیں زیادہ افزودگی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

اس تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا مطالبہ ہے کہ ایرانی حکومت اس ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملکی ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی فوٹیج تک رسائی دے۔ اس کے علاوہ اس بین الاقوامی ادارے کو یہ موقع بھی ملنا چاہیے کہ وہ یہ دیکھ سکے کہ ایران اب تک کتنا یورینیم کس حد تک افزودہ کر چکا ہے۔

ایرانی حکومت اب تک ان دونوں کاموں کی اجازت دینے سے انکاری ہے اور یہی بات اس معاملے میں تہران اور آئی اے ای اے کے مابین اختلاف رائے کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

گروسی کا ایران کا تیسرا دورہ
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی اس وقت ایران کے جس دورے پر ہیں، وہ ان کا اس سال فروری سے لے کر اب تک اس ملک کا تیسرا دورہ ہے۔ آج منگل کے روز گروسی ایٹمی توانائی کی ایرانی تنظیم کے صدر دفتر بھی گئے، جہاں انہوں نے اس ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات سے قبل گروسی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایرانی حکام کے ساتھ مل کر اب تک حل طلب امور کے حل تلاش کر لیے جائیں گے۔

ویانا میں قائم آئی اے ای اے اور ایران کے مابین ماضی میں ایک ایسا خفیہ معاہدہ بھی ہوا تھا، جسے ‘اضافی پروٹوکول‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اس عالمی ادارے کو یہ اجازت ہے کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات میں نصب سکیورٹی کیمروں کی تصاویر اور فوٹیج تک رسائی حاصل کر سکے اور پھر تجزیہ کرتے ہوئے یہ نتائج اخذ کر سکے کہ آیا ایران جوہری معاہدے کے تحت خود پر عائد ہونے والی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔

ایران: جوہری مذاکرات 29 نومبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اس معاہدے کے برعکس ایرانی پارلیمان نے دسمبر 2020ء میں ایک ایسا قانون منظور کر لیا تھا، جس کے تحت اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کے عمل کو معطل کر دیا گیا تھا۔ تب اس معائنے کی بحالی کے لیے شرط یہ رکھی گئی تھی کہ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک کو اس سال فروری تک ایران کے خلاف تیل اور بینکنگ کے شعبوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کو یقینی بنانا تھا۔

یورپی ممالک نے چونکہ ایسا نہیں کیا تھا، اس لیے عالمی معائنہ کاروں کو اس سال فروری سے ایران نے اپنی تنصیبات کی نگرانی کی اجازت بھی نہیں دی۔ گروسی اپنے دورے کے دوران اسی حوالے سے پائے جانے والے جمود کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کو تہران میں محمد اسلامی سے ملاقات کے بعد آج ہی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات کرنا تھی۔ محمد اسلامی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد گروسی نے ان سے ہونے والی گفتگو کو ‘بھرپور‘ قرار دیا۔

ایران کے متعلق جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر یورپی ملکوں کو’سخت تشویش‘

ساتھ ہی رافائل گروسی نے ایرانی ٹی وی سے نشر کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”فی الحال ہم اپنی مکالمت جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ کسی کامن گراؤنڈ تک پہنچ سکیں۔‘‘ گروسی نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت میں مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔

Share this:
Vladimir Putin and Mahmoud Abbas
Previous Post روسی صدر کی فلسطینی صدر سے سوچی میں ملاقات
Next Post قبل ازوقت انتخابات نہیں ہونگے “سیاسی جماعتیں جون 2023 کا انتظار کریں : ایردوان
Tayyip Erdoan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.