geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی جوہری تنصیب پر ’پر اسرار حملہ‘ اسرائیل نے کیا؟

July 13, 2020 1 1 min read
Iran - Nuclear Installation Attack
Share this:

Iran - Nuclear Installation Attack

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران ایران میں عسکری تنصیبات کے قریب دھماکے ہوئے۔ جوہری تنصیب کے علاوہ تہران میں ایک فیکٹری، طبی سہولت کے مرکز اور تہران کے مغرب میں پارچین کے مقام پر میزائلوں کی ایک ایرانی تنصیب جیسے مقامات دھماکوں سے متاثر ہوئے۔

ایرانی حکام نے ان واقعات کو حادثہ قرار دیا لیکن کئی ایرانیوں کا خیال ہے کہ یہ واقعات کسی اسرائیلی خفیہ حملے کا نتیجہ تھے۔ واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز سمیت کئی میڈیا اداروں نے بھی بعد ازاں خاص طور پر نطنز واقعے کو اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی منظم کارروائی کا نتیجہ قرار دیا۔

دو جولائی کو نطنز جوہری تنصیب پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بھی تہران حکومت نے ابتدا میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ایرانی اٹامک انرجی ایجنسی نے ابتدا میں کہا کہ نطنز میں ایک ‘حادثے‘ کے نتیجے میں زیر تعمیر ویئر ہاؤس کو نقصان پہنچا۔ ادارے نے ایک منزلہ عمارت کے کچھ بیرونی حصوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ یہ کمپلیکس زیادہ تر زیر زمین ہے۔ زمین کے اوپر دکھائی دینے والی عمارت میں کھڑکیاں اور دروازے تباہ ہو کر باہر کی جانب کھلے ہوئے تھے اور آگ کے نشانات بھی دیکھے گئے تھے۔

نطنز جوہری مرکز ایران کے ایٹمی پروگرام میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے۔ تہران حکومت کے مطابق اس مرکز کو جدید ‘سینٹری فیوجز‘ تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ حکام نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اس واقعے سے قبل جدید سینٹی فیوج تیار کرنے کا عمل جاری تھا۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سن 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران نے یورنیم کی افزودگی محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے علاوہ ‘فرسٹ جنریشن‘ سینٹی فیوجز کی تعداد بھی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اسی معاہدے کے تحت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ماہرین کو بھی اس مرکز کا دورہ کرنے اور جائزہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

واقعے کے بعد ایرانی اٹامک انرجی ایجنسی نے ‘حادثے‘ کی تصدیق کی۔ اس کے بعد سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی کہا کہ نطنز میں ‘نمایاں مالی نقصان‘ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے کے مقام پر کوئی تابکار مواد نہیں تھا اس لیے خطرے کی بھی کوئی بات نہیں۔

اگلے ہی روز ایرانی سپریم نیشنل کونسل نے بتایا کہ ‘حادثے کی وجہ کی بالکل درست نشاندہی‘ کر لی گئی ہے تاہم سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے کر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔

ایرانی میڈیا میں تو اس واقعے کی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا گیا۔ لیکن پے در پے ہونے والے واقعات کے باعث لوگوں میں افواہیں گردش کرنے لگیں۔

ایرانی حکام نے اس حملے کی نہ تو زیادہ تفصیلات بتائیں اور نہ ہی اس حملے کا الزام کسی پر عائد کیا۔ تاہم ایک ہفتے کے اندر اندر ایران کی طاقتور مذہبی قیادت کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا نے اسرائیل اور امریکا پر حملہ کرنے کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے نتائج سے متنبہ کرنا شروع کر دیا۔

ایرانی ویب سائٹ ھمشری آن لائن نے لکھا کہ حملے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ایسے کیا گیا کہ جانی نقصان بھی نہ ہو اور تابکاری بھی نہ پھیلے۔ ھمشری نے اس واقعے کو ‘جنرل سلیمانی کے قتل جیسا حملہ‘ قرار دیا۔

ایرانی سپریم کونسل کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا نے لکھا کہ اسرائیل نے یہ حملہ امریکی اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی فارسی سروس نے بھی اپنی رپورٹ میں حملے کی خبر آنے سے پہلے ہی بتایا تھا کہ ‘یوزپلنگان وطن‘ نامی ایک باغی گروہ نے انہیں نطنز میں حملے کی اطلاع دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ اس تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سکیورٹی اداروں میں ان کے لوگ موجود ہیں اور انہی کے تعاون سے نطنز ایٹمی مرکز کے اندر جا کر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جمعہ دس جولائی کو اپنے ایک مفصل مضمون میں اس حملے کو اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا۔

اخبار کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی اس حکمت عملی میں ایران کے ساتھ براہ راست جنگ سے گریز کرتے ہوئے خفیہ حملوں کا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پوچھے جانے پر بھی نطنز واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا حالاں کہ وہ ایران کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

علاوہ ازیں مائیک پومپیو کے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔ کوہن ہی کی قیادت میں ایک دہائی قبل نطنز میں اسرائیل خفیہ ادارے موساد نے سائبر حملے کے ذریعے قریب ایک ہزار سینٹی فیوجز تباہ کر دیے تھے۔ سن 2018 میں موساد ہی کے ایک آپریشن کے دوران ایران سے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے سے متعلق دستاویزات حاصل کر لی گئی تھیں۔

ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت ختم کرنے یا سست کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے خفیہ آپریشنز میں ایک پہلو یہ بھی سامنے رکھا گیا کہ ایرانیوں کو آپس میں بھی لڑایا جائے۔

کوہن کی مدت ملازمت ختم ہونے والی تھی لیکن نطنز حملے کے ساتھ ہی ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

اس رپورٹ میں ماہرین نے تاہم خبردار بھی کیا جنرل قاسم سلیمانی کی طرح انقلابی گارڈز کے دیگر اہم افسران اور ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی کے مختصر مدتی فوائد تو ہوں گے لیکن طویل مدتی نقصان یہ بھی ہو گا کہ ایران آئندہ اپنے جوہری ارادے مزید خفیہ طور پر پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن ہی لیا
Next Post کیا بھارت کی چین سے دوری امریکا سے قربت کی ضامن ہے؟
India - China Tensions

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.