geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: فردو میں زیر زمین جوہری تنصیب، مغربی دنیا کی تشویش

December 19, 2020December 19, 2020 1 1 min read
Nuclear Installation
Share this:

Nuclear Installation

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) سیٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں فردو کے جوہری پلانٹ پر جاری تعمیراتی کام پر عالمی طاقتوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ ماکسار ٹیکنالوجیز کی سیٹیلائٹ سے یہ تصاویر گیارہ دسمبر کو لی گئیں۔

ایران نے ایک زیر زمین جوہری تنصیب کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ صوبے قم کے علاقے فردو میں اس تنصیب کی تعمیر ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں تہران اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔

ایران نے تاہم فردو میں زیر زمین جوہری تنصیب کی تعمیر کے بارے میں عوامی سطح پر اعتراف نہیں کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی دریافت مغربی دنیا کی طرف سے 2009 میں ہوئی تھی اور اس طرح 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کے پہلے دور سے پہلے ہی مغرب کی طرف سے فردو کی جوہری تنصیب کی نشاندہی کر دی گئی تھی۔

ایران میں اس جوہری تنصیب کی تعمیر کا مقصد ہنوز واضح نہیں ہے تاہم اس پر کسی قسم کا کام امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے صدارتی دور کے باقاعدہ آغاز سے پہلے اور سبک دوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور کے آخری دنوں میں نئی تشویش کو جنم دے گا۔

گذشتہ جولائی میں ایران میں نطنز جوہری تنصیب کے مقام پر ایک پراسرار دھماکا ہوا تھا۔ ایران نے اسے تخریب کاری کی کوشش قرار دیا تھا۔

امریکا کے مڈل بری انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹیڈیز سے منسلک ‘ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے تحقیقی شعبے کے ماہر جیمیز مارٹن کہتے ہیں، ”اس سائٹ پر ہونے والی کسی قسم کی تبدیلی کو ایران کے جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کا اشارہ سمجھا جائے گا اور اس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ تہران کا جوہری پروگرام کسی سمت بڑھ رہا ہے۔

فردو کے مقام پر تعمیر کا کام ستمبر میں شروع ہوا تھا۔ خبر رساں ادارے اے پی نے میکسر ٹیکنالوجی سے موصولہ سیٹیلائیٹ تصاویر کے ذریعے بتایا ہے کہ یہ تعمیراتی کام اس جوہری سائٹ کے شمال مغربی کونے میں جاری ہے۔ یہ سائٹ ایرانی شہر قم کے قریب واقع ہے۔ دسمبر 11 کو لی گئی سیٹیلائیٹ تصاویر میں ایک عمارت کی کھدی ہوئی بنیادوں پر کئی ستون نظر آ رہے ہیں۔ ایسے ستون عموما عمارتوں اہم عمارتوں کو زلزلے سے بچانے کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کسی ممکنہ فضائی حملے سے بچا کے لیے اس تعمیراتی مقام کو ایک پہاڑ میں نہایت گہرائی میں سرنگ بنا کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے نزدیک فردو میں قائم دیگر تحقیقی اور ترقیاتی عمارتیں قائم ہیں جو ایک طرح سے اس تنصیب کی حفاظت کا کام بھی کرتی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک عمارت ایران کی’نیشنل ویکیوم ٹیکنالوجی کا مرکز ہے۔ ویکیوم ٹیکنالوجی ایران کے یورینیم گیس سنٹری فیوجز کا ایک بہت ہی اہم جزو ہے جو یورینیم کی افزودگی کا کام انجام دیتا ہے۔

اس ڈیل کے تحت ایران نے فردو کی تنصیب میں یورینیم کی افزودگی روکنے اور اس کی بجائے نیوکلیئر فزکس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔ اس مقام کو ایرانی نیوکلئیر ڈیل کے ضمن میں غیر معمولی اہمیت حاصل رہی ہے۔ امریکا ایران سے اس تنصیب کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسے برقرار رکھنا ایران کے لیے ایک سرخ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

جوہری معاہدے کے خاتمے کے بعد سے ایران نے اس مقام پر یورینیم کی افزودگی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ایران کی یہ تنصیب چاروں طرف سے پہاڑوں سے چھپی ہوئی ہے اور محفوظ تصور کی جاتی ہے اور اسے کے ارد گرد طیارہ شکن توپیں نصب ہیں۔ یہ تنصیب ایک فٹ بال کے میدان کے سائز کی ہے۔ 3 ہزار سینٹری فیوجز کے لیے کافی جگہ ہے۔ امریکی حکام اس شک کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ تنصیب ایران فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ایران اس وقت 4.5 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے جبکہ جوہری معاہدے کے تحت اسے 3.67 فیصد تک کی اجازت تھی۔ ایرانی پارلیمان میں ایک ایسا بل منظور ہو چکا ہے جو ایران کو 20 فیصد تک کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

Share this:
India Corona Cases
Previous Post بھارت، کورونا کیسوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز
Next Post کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات کروڑ کے قریب
Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.