geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Casesسندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon MissionPakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon Mission
    • Perseid Meteor Shower Peaks Tonight After Rare Solar Eclipseسمان میں دوہرا عجوبہ: سورج گرہن کے ساتھ پرسید شہابیوں بارش اپنے عروج پر ہوگی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران جوہری مذاکرات فوری ضرورت ہیں، امریکا اور جرمنی

January 21, 2022 1 1 min read
Iran
Share this:

Iran

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور جرمنی کے مطابق جوہری امور پر بات چیت ایک فوری ضرورت ہے اور اب حل تلاش کرنے کا وقت تیزی سے نکلتا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک جوہری معاہدہ بحال کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایران یورینیم کی افزودگی بڑھا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے 20 جنوری جمعرات کے روز برلن میں ایک ملاقات کے دوران کہا کہ سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مغربی ممالک اور تہران کے درمیان کافی دنوں سے ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

بلنکن اور بیئر بوک کا کیا کہنا ہے؟
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی جرمن ہم منصب بیئربوک کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا، ”حقیقت میں یہ ایک فوری ضرورت ہے اور واقعی اب یہ ہفتوں کا معاملہ ہے، جہاں ہم یہ طے کر سکیں گے کہ آیا ہم معاہدے کی باہمی تعمیل پر واپس جا سکتے ہیں یا نہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا میں حالیہ مذاکرات کے دوران بہت ”معمولی پیش رفت” ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ معاہدے کے ساتھ ”باہمی تعمیل” کی طرف واپسی اب بھی ممکن ہے۔

انٹونی بلنکن کے یہ بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے ان تبصروں کی ہی باز گشت ہیں، جس میں انہوں نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ابھی سن 2015 کے معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کا وقت نہیں آیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں وقت سب سے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”حل تلاش کرنے کی کھڑکی بند ہو رہی ہے۔ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں۔ ہمیں فوری، بہت ہی جلد پیش رفت کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر، ہم کسی مشترکہ معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔”

مذاکرات کی رفتار پر فرانس بھی شاکی
اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ بھی برلن میں بھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے نقطہ نظر میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مذاکرات میں پیش رفت ”جزوی، بہت تھوڑی اور سست رو” رہی ہے اور اس کی ”رفتار کو تیز تر کرنا” ضروری ہے۔

جوہری معاہدے سے متعلق یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ایران یورینیم کی افزودگی کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مغربی ممالک میں اس کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین اور یورپی یونین اس وقت اس معاہدے پر ویانا میں مذاکرات کے آٹھویں دور میں ہیں۔ تقریباً دو ماہ قبل یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے تھے، تاہم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے۔

امریکا بھی ان مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں مشترکہ جامع منصوبے کے نام سے معروف ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکا کو یکطرفہ طور پر نکال لیا تھا، جس سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

صدر جو بائیڈن نے 2021 کے آغاز میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کہی تاہم وہ بھی اس کے لیے وہ بیشتر پابندیاں ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں جو ایرانی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں۔

Share this:
Delhi Riots
Previous Post بھارتی عدالت نے 2020 کے دلی فسادات میں پہلی سزا سنا دی
Next Post بلاشبہ اسلام جرمنی سے متعلق ہے: وزیر داخلہ نینسی فیزر
Nancy Pfizer

Related Posts

Boy, 11, Finds 800 Euros in Bush, Gets It Back a Year Later

ڈیجون: 11 سالہ بچے کو جھاڑی سے ملنے والے 800 یورو ایک سال بعد پولیس نے واپس کر دیے

August 13, 2026
Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Cases

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا

August 13, 2026
Pakistan Power Tariff May Rise Rs1.34 Per Unit

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا ک فی یونٹ 1.34 روپے اضافے پر غور

August 13, 2026
Sikh Leader Claims Genocide in India, Hails Pakistan

سکھ رہنما گرپتونت سنگ پنوں کا بھارت پر نسل کشی کا الزام، پاکستان کی ترقی کو سراہا

August 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.