geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: سعودی عرب

July 1, 2020 0 1 min read
Saudi Arabia
Share this:

Saudi Arabia

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے عالمی برادری کو باور کرایا ہے کہ ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

منگل کے روز ایران کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے بھی ایران کے علاقائی اور عالمی تخریبی کردار کے حوالے سے ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

سعودی عرب نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ایران خطے میں توسیع پسندانہ عزائم پرعمل پیرا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تہران کا مقصد نہ صرف مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے بلکہ تہران پوری دنیا میں بدامنی کو ہوا دے رہا ہے۔ اس دعوے کے ثبوت کے طورپر بیان میں کہا گیا کہ ایران شام، عراق اور لبنان جیسے عرب ممالک میں اپنی وفادر ملیشیائوں کو اسلحہ پہنچا کر دہشت گردی کو عام کررہا ہے۔

سعودی عرب نے اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کو ایران کی طرف سے دانستہ طورپر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے اسلحہ فراہم کیا گیا۔ حوثی باغیوں نے ایرانی اسلحے سے شہری اہداف پر 1659 حملے کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایرانی ساختہ میزائلوں سے سعودی عرب کی سرزمین کو نشانہ بنایا۔

پیغام میں اس بات کی امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایران عالمی قوانین کا احترام یقینی بنائے اور ایک اچھے ہمسائے کا طرز عمل اختیار کرے تو اس کے ساتھ جاری تنازعات کو حل کیا جاسکتا ہے۔

اسی سیاق میں سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی طرف سے ایران کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر میزائل حملوں میں ایران کو قصور قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ اپنی سرحدوں کی پامالی کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو یقین ہے کہ سلامتی کونسل ایران کی سنہ 1979ء سے جاری تخرینی سرگرمیوں کی روک تھام کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مملکت نے ایران کو اسلحہ کی سپلائی پرپابندی عاید کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے ممالک کو خطرے میں ڈالنے والے ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی جانی چاہیے۔

Share this:
Syrian First Lady Painting
Previous Post شامی خاتون اول کی پینٹنگ پر سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ جاری
Next Post شام کے حوالے سے ایران، ترکی اور روس کا سہ فریقی اجلاس، شامی قیادت نظرانداز
Vladimir Putin - Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.