geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اور طالبان کے درمیان سرحدی جھڑپ ‘غلط فہمی’ کے سبب

December 2, 2021 0 1 min read
Iran, Taliban, Border Clash
Share this:

Iran, Taliban, Border Clash

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) افغان ایران سرحد کے قریب ایرانی فوج اور طالبان فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فریقین نے اسے “غلط فہمی” کا نتیجہ قرار دیا۔ جھڑپیں رک گئی ہیں، حالات پرسکون ہیں اور کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی’ تسنیم’ کے مطابق “افغان صوبے نمروز کے قریب بدھ کے روز سہ پہر کو ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان کے درمیان غلط فہمی کے سبب جھڑپ ہوگئی۔” یہ جھڑپ سرحدی ضلع کُنگ میں ہوئی۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ طالبان کے ذریعہ ایران کی دو فوجی چوکیو ں پر قبضہ کرلینے کی خبریں جھوٹی ہیں۔

بعض دیگر میڈیا ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں ایران کی جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا جبکہ طالبان نے جواب میں امریکی ہموی گاڑیوں کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق افغان سرحد کے ساتھ منسلک ایرانی علاقے میں ایک دیوار ہے جو اسمگلنگ روکنے کے لیے کھڑی کی گئی ہے۔ بعض ایرانی کسان اس دیوار کو پار کرگئے تھے تاہم وہ ایرانی سرحد کے اندر ہی تھے۔ لیکن اس غلط فہمی میں کہ ان لوگوں نے سرحد کی خلاف ورزی کی ہے طالبان فورسز نے فائرنگ شروع کردی۔

تسنیم کے مطابق بدھ کی شام کو جھڑپ رک گئی ہے اور ایرانی حکام طالبان کے ساتھ صورت حال کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے بدھ کی شام کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ سرحد پر رہنے والوں کے درمیان” غلط فہمی کے سبب ” جھڑپ ہوگئی تھی۔ انہو ں نے بیان میں طالبان کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا، “مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے سرحدی محافظین کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی ہے۔”

دوسری طرف افغانستان کے ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی کے حوالے سے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

طلوع نیوز نے ایک ٹویٹ میں کہا، “انہوں (کریمی) نے کہا ہے کہ جھڑپیں رک گئی ہیں لیکن جھڑپ شروع ہونے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔”

خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ طالبان نے ایرانی چوکیوں پر قبضہ کرلیا تھا تاہم کہا کہ سرحدی فورسز کا ملک کی سرحدوں پر اب مکمل کنٹرول ہے۔ دوسری طرف نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کا سبب اسمگلروں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔ تاہم کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور اب حالات پوری طرح پرسکون ہیں۔

سیستان اور بلوچستان کے گورنرکے نائب سیکورٹی افسر محمد مراشی نے ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ جھڑپیں شدید نہیں تھیں، کسی طرح کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور جھڑپیں اب ختم ہوگئی ہیں۔

ایران نے گوکہ طالبان حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے تاہم حکومت ایران اور طالبان کے درمیان بالعموم اچھے تعلقات ہیں۔ افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے نومبر کے وسط میں ایک ایرانی وفد کے ساتھ کابل میں طالبان رہنماوں سے ملاقات کی تھی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اکتوبرمیں ایران نے تہران میں پڑوسی ملکوں اور روس کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کی تھی۔ حالانکہ اس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے اواخر میں ہی تہران نے افغانستان کے ساتھ ملحق چھ ملکوں کی ایک میٹنگ میں طالبان سے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ “دوستانہ” رویہ اپنانے کی اپیل کی تھی۔

لیکن دونوں ملکوں کے مابین سرحد پر کشیدگی بہر حال موجود ہے۔ دونوں ملکوں کی سرحد پر اسمگلر خاصے سرگرم ہیں اور ہزاروں پناہ گزین روزانہ سرحد پار کر رہے ہیں۔

Share this:
Amikam Norkin
Previous Post ایران کا ایٹم بم بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے: اسرائیل
Next Post ٹویٹر کا نیا قانون: رضامندی کے بغیر تصویر شیئر کرنے پر پابندی
Twitter

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار پیغام “86 47”: پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

June 16, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کا پراسرار نقش: سیاسی پیغام یا دھمکی؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.