ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کالیباف نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کی ہے۔
کالیباف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ملک کے یورینیم کی افزودگی امور کے بارے میں بیانات دیئے جو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین تناؤ کا موضوع ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ایرانی سائنسدان 60 فیصد خالص یورینیم کی افزودگی میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ایرانی عوام ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو بے اثر کردے گی۔
ایران جوہری توانائی ایجنسی کے صدرعلی اکبر صالحی نے مذکورہ اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

