geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران امریکی مفادات پر افغانستان سے حملہ کر سکتا ہے ؟

January 7, 2020 1 1 min read
Iran Nuclear Weapons
Share this:

Iran Nuclear Weapons

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان کو ایک با ر پھر 79 جیسی صورت حال درپیش ہے، جہاں ملکی سلامتی کے لئے دانش مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ایران، امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، مشرق وسطیٰ کا امن ہی نہیں بلکہ دنیا کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان 2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے صدر ٹرمپ کی2018کو یکطرفہ دستبرداری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسی سرد جنگ کا آغاز ہوا، جو ماہر جنگی پالیسی کے حامل ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے سے، نفسیاتی تمام حدود کو پار کر چکا ہے۔ امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں، حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے،امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس میں موجودگی اور ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر یورینیم افزدوگی کی بحالی و اضافے،آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز جہازوں کو نقصان پہنچانے و کئی جہاز تحویل میں لئے جانے اور حوثی باغیوں کے پشت پناہی پر اس امکان کا ادراک کیا جاچکا تھا کہ جس طرح دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، وہ خطے میں کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے،سعودی آئل تنصیبات پر حملے سمیت داخلی امن و امان کی پیچیدہ صورتحال، عراق میں احتجاج و پُر تشدد مظاہروں میں قونصل خانوں کو جلائے جانے اور پھر امریکا کا ایران نواز ملیشیا پر حملہ اور ردعمل میں بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت جیسے واقعے پر ایران کا جوابی سخت ردعمل دینے کا اعلان،تشویش ناک صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔امریکا، جو پہلے ہی ایران پر حملے کے لئے آخری لمحات میں فیصلہ واپسی کے بعد شاید اس بار ایران فوجی تنصیبات کو اسرائیل کے ساتھ مل کرنشانہ بنانے کی کوشش بھی کرسکتا ہے۔ایران پر امریکی حملہ کا فیصلہ ایک طویل و خطرناک جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے کیونکہ ایران کے قریب ترین حلیف اتحادی روس و ترکی بھی جنگ میں ایران کی مدد کرنے سے خود کو نہ روک پائیں اور اس کے ساتھ ہی پاکستان پر عرب ممالک سمیت امریکا کا ممکنہ دباؤ بہت بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

پاکستان واضح طور پر پالیسی بیا ن دے چکا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے گا، لیکن اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ شاید پاکستان کو دو بڑے بلاک میں سے ایک بلاک کو منتخب کرنا ہوگا۔ ایران پر اگر امریکی و اسرائیلی حملہ ہوا تو پاکستان کی سرحدوں پر محفوظ مقامات کی تلاش میں ایک بہت بڑا انسانی ریلا بھی آسکتا ہے، کیونکہ افغانستان کے مہاجرین بھی ایران میں اس وقت لاکھوں کے تعداد میں پناہ گزیں ہیں، کسی بھی ممکنہ جنگ کے نتیجے میں پاکستان پر انواع و اقسام کے دباؤ بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان، ایک غیرجانبدار مملکت کی حیثیت سے خود کو کسی بڑی جنگ سے بچانے کی کوشش میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے اہم و بڑا فیصلہ ہوگا۔اس وقت دنیا بھر کی نظریں ایران پر ہیں کہ وہ انتقامی کاروائی کے طور اپنے سب سے بڑے اثاثے کے نقصان کے بعد، امریکا پر کس طرح اور کہاں سے حملہ کرے گا۔ گو کہ اس وقت اشد ضرورت ہے کہ سلامتی کونسل سمیت عالمی طاقتوں کو کسی انتقامی کاروائی سے قبل مصلحانہ کردار کے لئے قدم اٹھا لینا چاہیے۔

توقف سے جنگی صورت حال کے بعدمصالحت کی کوششوں کو دشواری کا سامنا ہوگا۔ یہ ایک امکانی جائزہ ہے کہ اگر ایران،و امریکا کے درمیان تصادم ہوگیاتو کئی عالمی طاقتیں بھی اس جنگ کا حصہ بن سکتی ہیں، دوسرا اہم پہلو یہ بھی سامنے ہے کہ ایران امریکی مفادات،(جو عظیم مشرق وسطیٰ میں ہیں) انہیں نقصان پہنچانے پرہی اکتفا کرے۔ کیونکہ ایران ایسی قوت بہرحال نہیں رکھتا کہ وہ امریکا میں موجود کسی اعلیٰ عہدے دار یا تنصیب کو براہ راست حملہ کرکے انتقام لے سکے۔تاہم امریکی اعلیٰ حکام میں سے کسی اہم شخصیت یا تنصیب کو عظیم مشرق وسطیٰ میں نشانہ بنانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ عرب ممالک میں بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم زیادہ قیاس آرائی فغانستان کی جانب ظاہر کی جارہی ہے کیونکہ یہاں ایران کو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے کئی جنگجو گروپوں کا تعاون بھی حاصل ہے اور عراق، شام،لبنان اور عرب ممالک کے بانسبت افغانستان میں فضائی حملہ(ڈرون /میزائل حملہ) کرکے امریکا مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر اس امکان کودیکھا جائے تو یہاں بھی پاکستان کے لئے مسائل میں بادل نخواستہ اضافہ ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

امریکا کے پاکستان پر فوجی تربیت دینے کی پابندی اٹھانے سے کئی غلط فہمیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ خاص طور پر ملائیشیا سمٹ میں عدم شمولیت کے بعد واضح طور پر پاکستان ایک ایسے بلاک میں شامل نظر آرہا ہے جو ایران مخالف ہے۔یہ ایک بڑی واضح صورتحال ہے۔ امریکا کے لئے افغانستان کی سرزمین اک متبادل کے طور پر موجود ہے جہاں سے ایران کو خطرات ہیں، لیکن یہاں امریکا کے سامنے افغان طالبا ن سخت حریف کی صورت میں بھی موجود ہے۔جس کے سبب امریکا، مزید رسک لینے سے گریز بھی کرسکتا ہے۔ عراق، امریکا کے لئے اب ساز گار نہیں رہا کیونکہ اس بار عراقی عوا م جہاں ایران کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تو امریکا سے بھی نالاں ہیں۔واحد پاکستان ایک ایسا ملک رہ جاتا ہے جو امریکاو حلیف ممالک کے مفادات کے لئے آئیڈیل ہے۔

ان حالات میں خدانخواستہ کسی بھی حوالے سے پاکستان نے ماضی کی طرح کوئی غلط پالیسی کو عوام کے اعتماد میں لئے بغیر اپنالی تو اس کے بدترین مضمرات ہوں گے۔ ریاست کی کوشش تو یہی ہے کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو،نیز جب تک صورتحال کشیدہ ہے، اس کا رخ مشرق وسطی تک ہی رہے۔ اربا ب اختیار کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضرور غور کرنا ہوگا کہ افغانستان میں امریکا کا سہولت کار بننے کا نقصان پہلے ہی اٹھا رہے ہیں، اگر ایران کے معاملے میں اس غلطی کو دوہرا دیا گیا تو صورتحال قطعی مختلف ہوگی کیونکہ فرقہ وارانہ کشیدگی پاکستا ن میں ایک منظم سازش کے تحت پہلے ہی پھیلائے جانے کی کوشش کی جا چکی ہے اور ایسی کئی کالعدم تنظیمیں ہیں جواس کشیدگی کا فائدہ اٹھا کر پاکستان کے لئے نہ ختم ہونے والی خطرناک خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔لہذا جو بھی فیصلہ کریں ماضی کے تجربات کو ضرور مدنظر رکھیں۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Imran Khan
Previous Post بہادر پاکستانی سیاستدان حکمران۔؟
Next Post قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
National Assembly

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.