geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی پر مذاکرات ملتوی

June 21, 2021 1 1 min read
Negotiations
Share this:

Negotiations

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے مذاکرات کاروں نے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق بات چیت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے اور ان کے درمیان موجود مختلف امور پر اختلافات دور نہیں ہو سکے ہیں۔اب تمام مذاکرات کار مزید مشاورت کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو لوٹ رہے ہیں۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی نے ویانا سے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہم کسی سمجھوتے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں لیکن ہمارے اور نئے سمجھوتے کے درمیان ابھی فاصلہ موجود ہے اور اسے ختم کرنا آسان کام نہیں۔ ہم آج رات تہران واپس پہنچ رہے ہیں۔‘‘

ویانا میں مذاکرات کے اس چھٹے دورکے خاتمے سے قبل دوبارہ مل بیٹھنے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔روس کے ایلچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نئے دور کی کوئی تاریخ فی الحال مقرر نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے دس روز کے بعد دوبارہ اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ایران میں گذشتہ جمعہ کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں مغرب کے سخت ناقد ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کی ہے اور اگست کے اوائل میں وہ موجودہ عملیت پسند صدر حسن روحانی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔ان کی حکومت ہی میں 2015ء میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری سمجھوتا طے پایا تھا۔

لیکن ابراہیم رئیسی کی جیت سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں ایران کی پالیسیوں میں کسی جوہری تبدیلی کا امکان نہیں کیونکہ وہی تمام اہم پالیسیوں پرحتمی رائے رکھتے ہیں۔ایرانی قائدین جوہری سمجھوتے کی بحالی سے قبل ایران عاید کردہ امریکا کی تمام پابندیوں کے خاتمے پر زوردے رہے ہیں۔

یورپی یونین کے سیاسی ڈائریکٹر اینریک مورا نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں کسی سمجھوتے سے زیادہ قریب ہیں۔

تاہم امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ جوہری سمجھوتے کو کیسے بحال کیاجائے،اس پر اختلاف برقرارہے، انھوں نے اس بات کو دہرایا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہی کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انھوں نے آسٹریا میں زیر بحث ممکنہ سمجھوتے کے متن کو ایڈٹ کیا ہے اور یہ ’’صاف شفاف‘‘ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اگست کے وسط سے پہلے کوئی سمجھوتا طے پا سکتا ہے۔اس وقت ہی ایران کی موجودہ انتظامیہ اقتدار سے سبکدوش ہوگی۔

ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان اپریل سے ویانا میں جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق امور پرمذاکرات کے چھے دور ہوچکے ہیں۔تاہم ابھی تک ان کے درمیان امریکا کی جوہری سمجھوتے میں واپسی کے لیے مجوزہ اقدامات اور ایران کی جانب سے سمجھوتے کی مکمل پاسداری سے متعلق امورپراختلافات پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پرعلاحدگی کااعلان کردیا تھا اور اس کے خلاف اسی سال نومبر میں سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان سے ایرانی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے۔

امریکا کی موجودہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ اب ایک نظرثاتی شدہ جامع سمجھوتے پر زوردے رہی ہے جس کے تحت اس کے جوہری پروگرام کے علاوہ بیلسٹک میزائل کے پروگرام کی سرگرمیوں پر بھی قدغنیں عاید کی جائیں گی۔تاہم وہ اس کی خطے کے ممالک میں گماشتہ تنظیموں کے ذریعے مداخلت کو روک لگانے پر زیادہ زور نہیں دے رہی ہے۔

ایران مشرقِ اوسط کے ممالک میں حزب اللہ ، جہاد اسلامی ، حوثی ملیشیا اور عراق کی شیعہ ملیشیاؤں کے ذریعے مداخلت کررہا ہے جس کی وجہ سے اس کے ہمسایہ عرب ممالک نالاں ہیں۔

Share this:
Houthi Militia - Drones Attack
Previous Post سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا بمبار ڈرون سے حملہ ناکام
Next Post امریکا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
US Traffic Accident

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.