geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حالیہ واقعات میں ایرانی تخریبی کردار کھل کر سامنے آیا: فرانس، برطانیہ، جرمنی

January 13, 2020January 13, 2020 1 1 min read
France, German and UK
Share this:

France, German and UK

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی صورت حال نے ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو مزید نمایاں کیا ہے۔

روز فرانس ،جرمن اور برطانیہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفتوں نے ایران کے تخریبی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کردار کو مزید دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس ملیشیا خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے۔

تینوں یورپی دارالحکومتوں نے تہران اور واشنگٹن کے مابین تناؤ کے تناظر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔ہم ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے پابند اور اسے جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ہم امریکا اور ایران پر عدم تشدد کی پالیسی پر زور دیتےہیں اورایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تخریبی کردار سے باز آئے۔ تینوں ملکوں نےامریکا اور ایران کےدرمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فرانس ، برطانیہ اور جرمنی تین یورپی ممالک ہیں جنہوں نے 2015 میں امریکا ، چین اور روس کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ایک معاہدہ کیا مگر سنہ 2018ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ یک طرفہ طورپر ختم کردیا تھا۔

امریکی صدر نے حال ہی میں یورپی ممالک سے معاہدے سے دستبردار ہونے اور مشرق وسطی میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر یورپی ممالک نے ایران میں نظام کےہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کو پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے سختی سے گریز کرنا چاہیے۔

یورپی ملکوں نے ایران کی طرف سے جوہری سرگرمیاں بڑھانے اور یورینیم کی افزودگی میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
Bangladesh Team
Previous Post بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
Next Post سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات
Muhammad bin Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.