geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی وزارتوں، ایٹمی ایجنسی کے حکام سمیت کئی مبینہ جاسوس گرفتار

August 12, 2020 0 1 min read
Iran
Share this:

Iran

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں حال ہی میں پانچ ایسے مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں خارجہ اور دفاع کی وزارتوں اور ملکی ایٹمی ایجنسی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ افراد مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔

بیرونی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے والے ان مشتبہ جاسوسوں کی گرفتاری کا اعلان تہران میں ملکی وزارت انصاف کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل گیارہ اگست کے روز کیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ان پانچ میں سے دو ملزمان کو جرم ثابت ہو جانے پر دس دس سال قید کی سزائیں سنائی بھی جا چکی ہیں۔

وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق ان دونوں ملزمان پر لگائے گئے یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ انہوں نے خفیہ معلومات مغربی ممالک اور اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں تک پہنچائی تھیں۔

اسماعیلی نے بتایا کہ جن دو افراد کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں، ان میں سے ایک ایران آسٹریا فرینڈشپ سوسائٹی کا سیکرٹری جنرل مسعود مصاحب تھا، جس پر الزام تھا کہ وہ جرمن اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

ان پانچ ملزمان میں سے ایک کا نام جمشید شرمحد بتایا گیا ہے، جو ایک ایرانی نژاد جرمن شہری ہے اور امریکا میں مقیم تھا۔ اس مبینہ جاسوس کی گرفتاری کی اسی مہینے کے اوائل میں ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے بھی تصدیق کر دی تھی۔ جمشید شرمحد کے خلاف مقدمے میں متعلقہ ایرانی عدالت نے ابھی اپنا فیصلہ نہیں سنایا۔

جمشید شرمحد پر الزام ہے کہ وہ جنوبی ایران کے شہر شیراز کی ایک مسجد میں 2008ء میں ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھا۔ تہران حکومت کا شرمحد پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم تندر تحریک کا سربراہ ہے، جسے ایران ایک ‘دہشت گرد گروپ‘ قرار دیتا ہے۔ تندر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ‘مجلس بادشاہت ایران‘ نامی شاہ پرست گروپ کا عسکری بازو ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہی تندر اور ‘مجلس بادشاہت ایران‘ شیراز کی ایک مسجد میں تقریباﹰ بارہ سال قبل کیے گئے اس حملے میں ملوث تھے، جس میں 14 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ مجرم ثابت ہو جانے پر جمشید شرمحد کو سزائے موت کا حکم سنایا جا سکتا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے تمام مبینہ جاسوس ایرانی شہری ہیں۔ ان میں سے کا نام شہرام شیرخانی بتایا گیا ہے، جو مبینہ طور پر برطانوی خفیہ ادارے کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔ وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق شہرام شیرخانی نے چند دیگر ایرانی سرکاری اہلکاروں کو برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی ‘ایم آئی سِکس‘ کے لیے بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ شیرخانی نے ایرانی مرکزی بینک اور وزارت دفاع کی طرف سے کیے جانے والے معاہدوں سے متعلق حساس معلومات غیر ملکی خفیہ اداروں کو پہنچائی تھیں۔ شیرخانی کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

گرفتار کیے گئے مبینہ جاسوس ایران کے ریاستی ڈھانچے میں کس قدر اہمیت کے حامل منصبوں پر فائر تھے، اس بارے میں وزارت انصاف کے ترجمان نے بتایا، ”ان پانچ مشتبہ جاسوسوں میں ملکی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے علاوہ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔‘‘

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات
Next Post ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوار کیلئے کاملا ہیرس کا انتخاب ہولناک قرار دے دیا
Donald Trump - Kamala Harris

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.