geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف امریکی حملے

June 28, 2021 0 1 min read
American Attacks
Share this:

American Attacks

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں پر فضائی حملے کیے ہیں تاہم فوری طور پر نہیں معلوم ہو سکا کہ اس میں کتنے جنگجو ہلاک ہو ئے ہوں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 27 جون اتوار کی شام کو اس نے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے خلاف عسکری کارروائی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سرگرم جنگجو عراق میں امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے خلاف ڈرون حملوں میں ملوث رہے ہیں اسی لیے جواباً ان کے خلاف فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

پینٹا گون کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن کے احکامات کے مطابق یہ کارروائی کی گئی ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا، “جیسا کہ آج شام کے حملوں سے واضح ہو جاتا ہے، صدر بائیڈن نے پوری طرح سے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے کارروائی کریں گے۔”

جان کربی کا کہنا تھا ان ٹھکانوں کو اس لیے منتخب کیا گيا کیونکہ، “ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ عراق میں امریکی اہلکاروں اور ان سے وابستہ تنصیبات پر حملے کے لیے انہیں مقامات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ کتائب حزب اللہ اور کتائب سید الشہداء سمیت کئی دیگر ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپ بھی اپنی سرگرمیوں کے لیے ان ٹھکانوں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہامریکی فورسز نے شام میں دو ٹھکانوں اور عراق میں ایک مقام کو نشانہ بنایا جسے جنگجو فوجی آپریشن اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کتنے افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم برطانوی شامی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے اطلاع دی ہے کہ ان فضائی حملوں میں “کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ عراقی جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔” ادھر شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس اے این اے کا کہنا ہے اس حملے میں ایک بچہ ہلاک اور مزید تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عراق میں فی الوقت تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فورسز تعینات ہیں اور رواں برس ان کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے اب تک تقریباً 40 حملے ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں سے بیشتر لوجسٹکس کے قافلوں پر بم دھماکے ہیں جبکہ 14 بار راکٹ حملے بھی کیے گئے ہیں۔

اس برس جنوری میں جو بائیڈن کے عہد صدارت سنبھالنے کے بعد سے اس خطے میں ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے خلاف اس نوعیت کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ اس نوعیت کی پہلی کارروائی فروری میں کی گئی تھی جس میں تقریباً 20 جنگجوؤں کی ہلاکت کی بات کہی گئی تھی۔

یہ حملے ایک ایسے وقت کیے گئے ہیں جب امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کی مدد سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ واپسی کے لیے بات چيت میں مصروف ہے۔ دو روز قبل ہی امریکا اور فرانس نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے وقت بہت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے۔

تاہم امریکی وویر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ جوہری معاہدہ خود امریکا کے مفاد میں ہے اور اس لیے اسے بات چیت میں دلچسپی ہے۔ سن 2015 کے اس جوہری معاہدے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو یکطرفہ طور پر الگ کر لیا تھا تاہم بائیڈن انتظامیہ بعض نئی شرائط کے ساتھ اس میں واپسی چاہتی ہے۔

Share this:
Jordan Court
Previous Post اردن میں بغاوت کیس میں 4 شہزادوں سمیت 28 گواہوں کی طلبی
Next Post ایران کا اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری پلانٹ تک رسائی دینے سے انکار
Iran Nuclear Plant

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.