geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق میں امریکی فوج کی بمباری، 41 ایرانی اور 25 عراقی ملیشیا کے جنگجو ہلاک

December 30, 2019 0 1 min read
Iraq US Army Bombing
Share this:

Iraq US Army Bombing

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق اور شام میں امریکی فوج نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 41 ایرانی جنگجو اور الحشد ملیشیا کے 25 عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی’ای ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں جنگجوئوں کے ٹھکانوں پرامریکی بمباری کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عراق میں الانبار شہر میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

امریکی محکمہ دفاع’ پینٹا گان’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں عراق میں کتائب حزب اللہ کے سربراہ ابو خزعلی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا ہے۔

امریکا کی طرف سے یہ کارروائی چند روز قبل کرکوک شہرمیں امریکی فوجی اڈے پراکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایک امریکی ٹھیکیدار کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی ہے۔ عراق میں عراقی حزب اللہ کے کم سے کم پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے تین ٹھکانوں پرعراق اور دو کو شام میں نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے لیے امریکی ایف 15 طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ابتدائی نتائج میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم سے کم 10 جنگجو ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کی نشانہ بننے والی پانچ تنصیبات میں اسلحہ کے ذخائر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ شامل ہیں۔

پینٹاگان نے بتایا کہ یہ حملے عراق میں ایک امریکی دفاعی ٹھیکیدار کی ہلاکت کے ابتدائی ردعمل میں ہوئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع جوناتھن ہوفمین نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ بریگیڈ کے کے ٹھکانوں پر بمباری عراقی ملیشیا کی طرف سے اتحادی فوج پرحملوں کا جواب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے کیے گئے حملوں میں کرکوک کے قریب عراق میں اتحادی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شراکت دار عراقی خودمختاری کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ایک مضبوط اور خودمختار عراق کی حمایت کرتے ہیں۔

پینٹاگان کے عہدیدار کا کہنا تھا انہوں نے ہم نے بار بار ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ ملیشیا بار بار مطالبہ کیا کہ وہ اتحادی افواج اور امریکا کے خلاف اپنے حملے بند کردیں اور عراق کی خودمختاری کا احترام کریں۔

دوسری طرف عراقی حکومت نے اس بمباری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی الحشد ملیشیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی طیاروں نے مغربی انبارمیں واقع ہمارے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی ہے۔

الحشد ملیشیا کے ایک رہ نما نے اس بات کی تصدیق کی کہ انبار گورنری میں شام کی سرحد سے متصل ضلع القایم میں 45 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری طرف بغداد آپریشنز کمانڈ نے دارالحکومت میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے

امریکی فوج نے عراق میں تمام امریکی اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

Share this:
Shoaib Akhtar
Previous Post شعیب اختر نسلی امتیاز کے بیان سے راہ فرار اختیار کرنے لگے
Next Post امریکا میں اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام: 2019 بدترین سال
America Firing

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.