geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراقی وزیراعظم کی پولیس کو مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی ہدایت

July 29, 2020 0 1 min read
Protesters
Share this:

Protesters

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ہولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین پر گولی نہ چلائے۔

عراق کے وزیر اعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مظاہرین کے مطالبات پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد طریقے استعمال نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ان پر کسی قسم کا پرتشدد طریقہ نہیں اپنایا جائے گا۔ حکومت ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عراقی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حکام قومی فیصلے لے رہے ہیں۔

الکاظمی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مظاہرین نے منگل کے روز جنوبی عراق کے علاقے ناصریہ کے شمال میں الرفاعی اور النصر گورنریوں میں بجلی کی خرابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق مظاہرین نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران ذی قار اور واسط صوبوں کو ملانے والی شاہراہ بند کر دی تھی۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں تحریر اسکوائر پر رات کے تصادم کے دوران آنسو گیس کے شیل سر میں لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ عراق کے طبی اور سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے مطابق سوموار کی شام ہونے والی جھڑپوں کے دوران 21 مظاہرین زخمی ہوئے۔

پیر کی صبح دو مظاہرین بھی آنسو گیس کی زد میں آکر اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مظاہرے میں تحریر اسکوائرمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ یہ اسکوائر گذشتہ برس اکتوبر میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا مرکز بن کر سامنے آیا تھا۔

عراقی وزارت داخلہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے تحریر اسکوائر میں جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگایا ہے۔ جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جان بوجھ کر الجھنے اور اسے طاقت کے استعمال پر مجبور کر رہے ہیں۔ یہ عناصر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ نے مظاہرین کے ساتھ براہ راست گولیوں کا استعمال نہ کرنے کے اپنے عہد کی یقینی دہانی کرائی۔

Share this:
Meeting
Previous Post لیبیا سے متعلق تونس اور سعودی عرب کے موقف میں ہم آہنگی ہے: وزیر خارجہ
Next Post ایران اپنی کٹھ پتلیوں کو پڑوسی ممالک کو دھمکانے کے لیے استعمال کر رہا ہے: واشنگٹن
Geraldine Griffith

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.