geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراقی حزب اللہ بریگیڈز کی امریکا کو دھمکی

July 6, 2021 1 1 min read
Iraqi Hezbollah Brigades
Share this:

Iraqi Hezbollah Brigades

ایران نے اقوام متحدہ کے سامنے عراق میں اُن گروپوں کی سپورٹ سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے جن پر واشنگٹن الزام عائد کرتا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب ان مسلح گروپوں کی جانب سے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دی گئی ہے۔

عراقی حزب اللہ بریگیڈز نے اپنے نئے دھمکی آمیز بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکیوں کو اچانک جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی “فارس” نے اتوار کی رات بتایا کہ بریگیڈز کے سرکاری ترجمان محیی محمد نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کے خلاف اچانک کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ “مسلح گروپوں کا مشن عراق اور شام میں امریکیوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ داعش اور اسرائیل کے خطرے سے نمٹنا ہے۔ اس کی وجہ سے ان گروپوں پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ انہیں راکٹوں اور ڈرون طیاروں جیسے ہتھیاروں کا حصول یقینی بنانا ہو گا”۔

عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق اس سے قبل “النجباء” موومنٹ کا سرکاری ترجمان اس حوالے سے “مہلت” پیش کرنے کی بات کر چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس مہلت کا مطالبہ امریکی جانب سے کیا گیا تا کہ وہ اپنی فورسز کے انخلا کا عمل مکمل کر لے۔

واضح رہے کہ ایران نے ہفتے کے روز امریکا کے ان الزامات کی یکسر تردید کی تھی کہ تہران عراق اور شام میں امریکی فورسز پر حملوں کے لیے مسلح گروپوں کو سپورٹ پیش کر رہا ہے۔ یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا نے بتائی۔

اس سے قبل منگل کے روز امریکا نے عالمی سلامی کونسل کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد مسلح عناصر اور تہران کو امریکی فورسز یا تنصیبات پر مزید حملوں سے روکنا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب مجید تخت روانجی کا کہنا ہے کہ “عراق میں امریکی اہل کاروں یا تنصیبات کے خلاف کسی بھی حملے کو ایران سے منسوب کرنے کا کوئی بھی دعویٰ غلط ہے … اس میں ادنی ترین درجے کی درستی بھی نہیں پائی جاتی”۔ یہ بات ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نقل کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 2021ء کے آغاز سے عراق میں امریکا کے مفادات پر چالیس سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔ داعش تنظیم کے خلاف جنگ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے ضمن میں امریکا کے 2500 فوجی عراق میں موجود ہیں۔

Share this:
Prince Abdul Aziz bin Salman
Previous Post اوپیک پلس کا اجلاس کامیاب بنانے کی خاطر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا جائے: سعودی عرب
Next Post کیا فائزر اور ماڈرنا کی ویکسینیں کووِڈ-19 کے مقابلے میں کئی سال تک تحفظ مہیا کر سکتی ہیں؟
Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.