geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داعش کے مارے جا چکے سربراہ البغدادی کی بڑی بہن شام سے گرفتار

November 5, 2019 0 1 min read
Abu Bakr al-Baghdadi
Share this:

Abu Bakr al-Baghdadi

شام (اصل میڈیا ڈیسک) دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے حال ہی میں مارے گئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کو شمال مشرقی شام سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق یہ خاتون اہم معلومات کے حوالے سے ’سونے کی کان‘ ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک اعلیٰ ترک اہلکار نے بتایا کہ البغدادی کی اس بڑی بہن کو، جس کی عمر 65 برس اور جس کا نام رسمیہ عود ہے، شمال مشرقی شام میں اعزاز نامی اس شہر سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک ٹرالر کے کنٹینر میں رہ رہی تھی۔

ترک دستوں نے رسمیہ عود کو پیر چار نومبر کو اعزاز میں مارے جانے والے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔ انقرہ حکومت نے اس گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی کی اس ہمشیرہ کی گرفتاری اہم انٹیلیجنس معلومات کے حصول کے حوالے سے ‘سونے کی ایک کان‘ ثابت ہو گی، خاص طور پر اس نقطہ نظر سے کہ ایک دہشت گرد اور شدت پسند تنظیم کے طور پر داعش کیسی کام کرتی تھی۔

ایک اعلیٰ ترک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ، ”جو کچھ بھی یہ خاتون جانتی ہے، اس کی مدد سے ہم نہ صرف ایک شدت پسند گروہ کے طور پر داعش کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکیں گے بلکہ ایسی معلومات کی بنا پر ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے مزید سرکردہ ارکان بھی گرفتار کیے جا سکیں گے۔‘‘

شمال مشرقی شام میں اعزاز کا شہر ایک اسے علاقے میں واقع ہے، جس کا انتظام ترکی کے پاس ہے۔ اس خطے میں متحدہ شامی فورسز نامی مسلح قوتوں کو غلبہ حاصل ہے اور اس علاقے کو ‘فرات کی ڈھال‘ والا علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔

ترک حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رسمیہ عود کی گرفتاری کے وقت اعزاز میں اس خاندان کے رہائشی کنٹینر میں رسمیہ کا شوہر، بہو اور پانچ بچے بھی موجود تھے۔ یہ سب اس وقت ترک حکام کی حراست میں ہیں اور بالغوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ترک حکومت رسمیہ عود کی گرفتاری کو دہشت گردی اور داعش کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دفتر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا کہ البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی داعش کے خلاف اپنی جنگ میں پختہ عزم اور واضح اہداف کا حامل ہے۔ آلتون نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”البغدادی کی بہن کی گرفتاری ترکی کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔‘‘

داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی گزشتہ ماہ جنگ زدہ شام میں ہی ایک امریکی فوجی آپریشن میں مارا گیا تھا۔ اس نے ایک سرنگ میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا کر خود کشی کر لی تھی اور اس کے متعدد بچے بھی اس کے ساتھ ہی مارے گئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ابوبکر البغدادی کی اس بہن کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ اب تک صرف یہ بات واضح ہے کہ عراقی شہری البغدادی اپنے خاندان میں اپنے اس بھائی کے زیادہ قریب تھا، جو ابو حمزہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Share this:
Tezgam Express Tragedy
Previous Post سانحہ تیز گام: تحقیقاتی رپورٹ پر ایکشن، ڈی ایس ملتان سمیت 6 افسران معطل
Next Post آزادی مارچ میں شریک ایک کارکن انتقال کر گیا
Azadi March

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.