geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام دشمنی ! ایک خوفناک طرز عمل

May 14, 2019 2 1 min read
Shooting in Mosques in New Zealand
Share this:

Shooting in Mosques in New Zealand

تحریر : الیاس محمد حسین

رائل کمیشن نے نیوزی لینڈ میں 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ رائل کمیشن کے نتائج سے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ بحرالکاہل کے جزیرہ نماملک نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کو اب تک دنیا بھر میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ جنگ زدہ اسلامی ممالک میں ان سے زیادہ خطرناک حملے بھی مساجد میں ہو چکے ہیں، تاہم یورپ، امریکا اور دیگر غیر مسلم ممالک میں واضح طور پر دہشت گردی کا یہ واقعہ اب تک کا مساجد پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ مانا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو میں واقع مسجد اور لین ووڈ مسجد میں مجموعی طور پر 51 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مساجد میں نماز جمعہ کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

اگرچہ نیوزی لینڈ میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم مساجد پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیںآیا۔اس ہولناک واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فورمز پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی کھل کر مذمت کیوں نہیں کی جاتی اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کو روکنے کے اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جاتے۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس حالیہ حملے کے بعد اگرچہ کئی ممالک میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں، تاہم مسلمانوں میں خوف کی فضا ابھی تک برقرار ہے۔اس حمل سے قبل نیوزی لینڈ کے پڑوسی ملک آسٹریلیا میں بھی متعدد مساجد پر حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔اگرچہ آسٹریلیا کو پرامن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے ممالک کے طور پر دیکھا جاتا ہے، تاہم وہاں بھی مسلمانوں اور مساجد کے خلاف نفرت کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

جرمنی اور فرانس کی طرح آسٹریلیا میں بھی زیادہ تر مسلم خواتین پر ان کے مکمل لباس کی وجہ سے حملے کیے جاتے ہیں۔یورپ کے اہم ترین ملک جرمنی کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں مساجد کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔جرمنی نشریاتی ادارے ‘ڈی ڈبلیو’ کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 2010 میں ہی جرمنی کی 27 مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور 2017 تک مساجد پر حملوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی۔جرمنی بھر میں 2017 میں مسلمانوں کے خلاف 950 جرائم کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جب کہ اسی سال جرمنی کی 73 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔مساجد کو نشانہ بنا نے کا سلسلہ 2018 میں بھی جاری رہا مارچ 2018 میں دارالحکومت برلن کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔برلن میں دہشت گردوں نے مسجد کونذر آتش کردیا تھا، جس سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسی حملے سے 2 دن قبل بھی ایک مسجد کو آگ لگادی دی گئی تھی، حیرانی کی بات یہ ہے کہ جرمنی میں مساجد پر ان حملوں کو دہشت گردی قرار دیے جانے یا دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان حملوں کو اسلامی شدت پسندی سے جوڑا گیا۔جرمن حکام کے مطابق ان حملوں میں ترکش نڑاد مسلمان ملوث تھے اس لیے یہ حملے اسلامی انتہا پسندی کا نشانہ تھے اور ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے دوسرے اقدامات کرنے کے بجائے مسلمانوں اور مساجد پر ہی شکوک کیے گئے۔

مارچ 2018 میں جنوبی جرمنی کے شہر اولما میں بھی مسجد پر بم سے حملہ کیا گیا۔خوش قسمتی سے اس حملے سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسلمانوں میں خوف پھیل گیا، لیکن جرمن حکام نے مساجد اور مسلمانوں کی سیکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے انہیں ہی شدت پسند قرار دیا۔برطانیہ کا شمار بھی یورپ کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر مساجد اور مسلمانوں کو زیادہ تر نشانہ بنایا جاتا ہے۔اگست 2018 میں برطانوی شہر برمنگھم میں ایک ہی گھنٹے کے اندر 2 قریبی مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔مساجد کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ کچھ دن قبل ہی لندن میں دہشت گردی کے واقعہ ہوا تھا۔نیوز ویب سائٹ نیوز ‘اسٹیٹمنٹ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں 2013 سے 2017 تک 167 مساجد کو نشانہ بنایا گیا، تاہم مساجد کی سیکیورٹی کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں کے باعث بھارت میں انتہا پسندی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور انہی متنازعہ پالیسیوں کے باعث کشمیر میں بھی حالات خراب ہوئے۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال مسئلہ کشمیر کا حل ہے اور نہ ہی کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس مسئلے کو وہاں کی عوام پر چھوڑ دیا جائے۔ بھارت میں کسان، عدالتی نظام، تاجر اور طلباء سب پریشان ہیں، کوئی بھی حکمران جماعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ تاہم بھارتی انتخابات ذات پات کی پیچیدگیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اس لیے نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔

بھارت میں خطرناک انتہا پسندی کے سبب کئی سال پہلے تاریخی بابری مسجد شہید کردی گئی ہر سال مساجد اور مسلمانوں کے گھروں پر حملے کے واقعات مسلسل رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ آج بھی ہندو مسلم فسادات کا خدشہ ہروقت موجودرہتاہے اب حال ہی میں برمنگھم میں ایک مسجد کے باہر ایک مسلح شخص کو گرفتارکرلیا گیا جو نمازیوںپرحملہ کی نیت رکھتا تھا بہرحال دنیا بھرمیں مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ اقوام ِ عالم سکون سے رہ سکیںایک بات یقینی ہے کہ اسلام دشمنی ایک ایسا طرز ِ عمل ہے جس سے پوری دنیا کا امن تہہ و بالا ہو سکتا ہے اس لئے اقوام ِ متحدہ سمیت ہر ملک کو اپنے قوانین کو سخت بناناہوگے تاکہ دہشت گردی کا راستہ روکا جا سکے۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Ramadan Inflation
Previous Post رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان اور حکومتی اقدامات
Next Post پاکستان کو اردو کی ضرورت ہے
Urdu

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.