geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ، ڈچ سیاستدان کا منصوبہ بحال

December 29, 2019 1 1 min read
Geert Wilders
Share this:

Geert Wilders

ہالینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے ایک متنازعہ مقابلے کو بحال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس مقابلے کا فاتح ایک ایسا تاریک خاکہ ٹھہرایا گیا ہے، جس میں ایک باریش شخص نے ایک سیاہ پگڑی پہن رکھی ہے۔

ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اور اسلام کی مخالفت کے لیے مشہور رکن پارلیمان گیئرٹ وِلڈرز نے ایسا ایک متنازعہ مقابلہ کرانے کا اعلان گزشتہ برس بھی کیا تھا مگر پھر اس کے خلاف پرتشدد احتجاج کے خدشے کے باعث یہ مبینہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب لیکن اس متنازعہ ڈچ سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ ایسا ایک مقابلہ منعقد ہو بھی چکا۔

گیئرٹ وِلڈرز نے اتوار اٹھائیس دسمبر کو اعلان کیا انہوں نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا جو مقابلہ منعقد کرایا، اس کا نام نہاد فاتح ایک ایسے تاریک خاکے کو قرار دیا گیا، جس میں ایک باریش شخص نے سیاہ پگڑی اور سیاہ قمیص پہن رکھی تھی۔ دی ہیگ کی ڈچ قومی پارلیمان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ گیئرٹ وِلڈرز نے اس موقع پر کہا، ”آزادی اظہار کو پرتشدد اور اسلامی فتووں پر غالب آنا ہی ہو گا۔‘‘

گزشتہ مقابلے کی منسوخی

گیئرٹ وِلڈرز نے گزشتہ برس بھی ایسے ہی ایک متنازعہ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اگست 2018ء میں وِلڈرز نے یہ مقابلہ اس وقت منسوخ کر دیا تھا جب ڈچ پولیس نے ایک ایسے 26 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا، جس نے اس سیاستدان کے اسلام مخالف نظریات کی وجہ سے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وِلڈرز کے اعلان کردہ پچھلے سال کے اسی متنازعہ مقابلے کے خلاف اکثریتی طور پر مسلم آبادی والے ممالک میں بہت بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے مسلمانوں کے نزدیک ایسے خاکے اس لیے انتہائی اشتعال انگیز ہوتے ہیں کہ اسلام میں روایتی طور پر پیغمبر اسلام کے خاکے بنانے کی ممانعت ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔

پرتشدد ردعمل

سن 2005ء میں ڈنمارک کے ایک اخبار ‘ژیلانڈز پوسٹن‘ نے پیغمبر اسلام کا ایک ایسا متنازعہ خاکہ شائع کیا تھا، جس کے خلاف اسلامی دنیا میں شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس ڈینش اخبا رکے ایڈیٹر اور اس کے کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارڈ کو قتل کرنے کی کئی کوششیں بھی کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ سن 2015ء میں ایک مسلح اسلام پسند حملہ آور نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں طنزیہ جریدے ‘شارلی ایبدو‘ کے دفاتر میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ فرانسیسی جریدہ اکثر اسلام سمیت مختلف مذاہب سے متعلق طنزیہ مضامین شائع کرتا رہتا ہے۔

وِلڈرز کے گزشتہ برس کے اعلان پر پاکستان میں ردعمل

گزشتہ برس جب گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کے ایک مقابلے کے انعقاد کاا علان کیا تھا، تو پاکستان میں تحریک لبیک نامی اسلام پسند پارٹی کے رہنما خادم حسین رضوی نے وِلڈرز کے خلاف ایک فتویٰ بھی جاری کر دیا تھا۔

تب خادم حسین رضوی نے ایک ایسے احتجاجی مارچ کی قیادت بھی کی تھی، جس میں دس ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔ یہ مظاہرین ایک ایسا بڑا بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر لکھا تھا کہ وہ ‘پرامن احتجاج‘ کر رہے تھے۔

اس پس منظر میں اتوار اٹھائیس دسمبر کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں گیئرٹ وِلڈرز نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ان کے خلاف فتویٰ جاری کرنے پر پاکستان میں خادم حسین رضوی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

Share this:
Women March
Previous Post میرا جسم میری مرضی سے لال لال تک
Next Post سن 2019ء: پاک بھارت کشیدہ تعلقات کا سال
Pak India Relations

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.