geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام کے نام پر دہشت گردی کا نشانہ ہمارا طرز زندگی ہے، شوئبلے

November 5, 2020 4 1 min read
ISIS
Share this:

ISIS

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن پارلیمان کے اسپیکر شوئبلے نے کہا ہے کہ شدت پسند مسلمانوں کی دہشت گردی کا ہدف ’ہمارا طرز زندگی‘ ہے۔ ویانا میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کو اس انتہا پسندی کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

برلن میں بنڈس ٹاگ کہلانے والے جرمن ایوان زیریں کے ایک اجلاس کے آغاز پر اسپیکر وولفگانگ شوئبلے نے کہا کہ ویانا میں پیر دو نومبر کی رات کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ایک بار پھر مغربی دنیا کے طرز زندگی پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا، ”ایک بار پھر مغرب کے آزاد اور کھلے پن کے مظہر معاشروں میں سے ایک کو انتہا پسندی اور نفرت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دہشت گردی کو مغربی ممالک کی برادری کو مل کر اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنانا ہو گا۔‘‘

ویانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے تھے۔ ایک بیس سالہ حملہ آور بھی، جو آسٹریا اور شمالی مقدونیہ کا دوہرا شہری تھا، پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

اس کے ساتھیوں کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ اب تک متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس حملے کے بعد آسٹرین چانسلر کُرس نے کہا تھا کہ یہ خونریز حملہ ’تہذیب اور بربریت کے مابین جنگ‘ کی نشان دہی کرتا ہے۔

یہ حملہ آور دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا حامی تھا، جو ماضی میں داعش کی صفوں میں شمولیت کے لیے شام بھی گیا تھا اور اسی وجہ سے اسے آسٹریا کی ایک عدالت نے 22 ماہ قید کی سزا بھی سنائی تھی۔

وولفگانگ شوئبلے نے ویانا حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا، ”خود کو اسلام پسند قرار دینے والے انتہا پسندوں کی طرف سے یہ دہشت گردی اپنے متاثرین میں کوئی تفریق نہیں کرتی۔ لیکن اس کا نشانہ ایک ہی ہے: عقیدے کی آزادی، کسی بھی عقیدے پر عمل نہ کرنے کی بھی آزادی اور ہمارا وہ طرز زندگی جو کھلے معاشرے کی پہچان ہے۔‘‘

وولفگانگ شوئبلے کے مطابق، ”بات چاہے ویانا میں حالیہ حملے کی ہو، یا اس سے قبل پیرس اور نیس میں کیے گئے خونریز حملوں کی، نشانہ آزاد معاشروں کی ہماری انہی اقدار کو بنایا جاتا ہے، جو ہم سب کو متحد کرتی ہیں اور جن میں ہر بات کی کھل کر وضاحت اور باہمی برداشت کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔‘‘

بنڈس ٹاگ کے اسپیکر نے مطالبہ کیا کہ ویانا میں دہشت گردانہ حملے کے پس منظر کی جامع اور تیز رفتار چھان بین کی جانا چاہیے اور ساتھ ہی ‘دہشت گردی کے ان ڈھانچوں کی بھی، جن کے تانے بانے جرمنی تک کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔‘‘

شوئبلے کے الفاظ میں، ”مغربی دنیا میں آزادی اور کھلے پن کی سماجی اقدار کی حفاظت کے لیے یورپ اور امریکا کو بھی آپس میں اب تک کے مقابلے میں زیادہ قریبی اشتراک عمل کرنا ہو گا۔‘‘

Share this:
Italy Curfew
Previous Post کورونا وائرس، اٹلی میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
Next Post فلائی دبئی کی طرف سے اسرائیل کے لیے پروازوں کا اعلان
Fly Dubai

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.