geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

March 4, 2021 0 1 min read
Faisal Wawda
Share this:

Faisal Wawda

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فیصل واوڈا کے بیان حلفی کو بادی النظر میں جھوٹا قرار دے دیا ، عدالت نے نااہلی کیس الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے فیصلے میں کہا فیصل واؤڈا کے بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے باعث عدالت نااہلی درخواست منظور نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کا 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا فیصل واوڈا پر 2018 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کا الزام ہے۔

فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر آج دوران سماعت استعفی کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔
درخواستگزار کے وکیل جہانگیر جدون نے دوران سماعت کہا فیصل واوڈا کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن نہیں آیا جبکہ وہ جھوٹے بیان حلفی کے بعد صادق و امین ہی نہیں۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے کے باعث نااہلی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں، فیصل واؤڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے، کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہےفیصل واؤڈا کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملے پر الیکشن کمیشن تحقیقات کرکے فیصلہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت عالیہ کے سامنے بیان دیا کہ ان کے موکل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفے کی نقل بھی پیش کردی۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جب تک اسپیکر استعفی منظور نہ کر لے، تب تک متعلقہ شخص رکن قومی اسمبلی ہی ہوتا ہے،فیصل واؤڈا نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا ہے، پتہ نہیں اس سے پہلے استعفی دیا یا بعد میں؟

جہانگیر جدون نے موقف اختیار کیا کہ پہلے بھی بہت سے ارکان اسمبلی استعفی دے چکے اور دوبارہ پارلیمنٹ آ جاتے ہیں، سوال یہ نہیں کہ وہ اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے بلکہ فیصل واؤڈا کے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں، فیصل واؤڈا نے دہری شہریت نہ رکھنے کا جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا اور صادق و امین نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے واضح ہے کہ فیصل واؤڈا کاغذات نامزدگی کی منظوری تک امریکی شہری تھے۔ فیصل واوڈا نے گیارہ جون 2018 کو کہا کہ وہ دُہری شہریت نہیں رکھتے جب کہ امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون کو دُہری شہریت چھوڑی۔ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں جاری کردی گیا۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیر سماعت ہے۔

Share this:
Shaukat Yousafzai
Previous Post یوسف رضا گیلانی کی جیت میں پیسہ چلا ہے، شوکت یوسف زئی
Next Post سینیٹ انتخابات: آصف زرداری کے ایک تیر سے دو شکار
Asif Zardari

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.