geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس پر لاپتہ وکیل بازیاب

January 4, 2021 0 1 min read
Islamabad High Court
Share this:

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ترنول سے لاپتہ وکیل حماد سعید ڈار ایڈووکیٹ بازیاب ہوکر بحفاظت گھر پہنچ گئے۔

بازیاب وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ کا انتہائی ممنون ہوں، انہوں نے چھٹی والے دن میرے کیس کی سماعت کی اور ایکشن لیا، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار نے میرے لیے آواز اٹھائی ان کا بھی شکر گزار ہوں۔

حماد سعید ڈار ایڈووکیٹ کے اغواء کیخلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء نے آج ہڑتال کی اور احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بار ایسوسی ایشن نے حماد سعید کے اغواء کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل حماد سعید ڈار کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔حماد سعید ڈار ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کہاں پر تھے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ مجھے گھر سے اٹھا کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے گئے تھے، مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا تھا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی رکھ لیا گیا۔

عدالت نے پوچھا کہ پولیس نے کیا تحقیقات کیں ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔ ایس پی سرفراز ورک نے بتایا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو شوکاز کرکے معطل کر رہے ہیں تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ تو پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے، شکر ہے وکیل صاحب آگئے لیکن ریاست کا واقعہ پر ردعمل حوصلہ افزا نہیں تھا، یہ ہماری بھی ڈیوٹی ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کا تحفظ یقینی بنائے، پولیس اس کیس کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے اور اسے مثال بنائے، ہر دفعہ اس قسم کا معاملہ ہوجاتا ہے لیکن پتہ نہیں چلتا کہ کیا کس نے ہے۔

عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

Share this:
Karachi Winter
Previous Post کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان
Next Post دورہ اسرائیل نجی تھا اور نواز شریف سے مشاورت ہوئی، اجمل قادری
Maulana Ajmal Qadri

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.