geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطبہ حج میں امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین

August 15, 2019 0 1 min read
Hajj Khutba
Share this:

Hajj Khutba

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ دنوں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام کو خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ ”اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے ، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے اور مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں”۔ بلاشبہ امام کعبہ نے درست فرمایا اسلام دشمن قوتوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو تفرقوں اور باہمی جھگڑوں میں الجھا کر تقسیم کررکھا ہے اور اس طرح امت مسلمہ کے مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ مسلمان دنیا پر غلبہ پانے کی بجائے ہمیشہ مغلوب اور معاشی طور پر کمزور بن کر رہیں۔

امت مسلمہ کے مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 192 ممالک میں سے اٹھاون ممالک مسلمان ہیں ، اوردنیا بھر کے تقریباً چھ ارب سے زائد انسانوں میں سے تقریباً دو ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کے معدنی ذخائر میں 75 فیصد کے مالک ہیں، اس کے علاوہ اللہ ربّ العزت نے مسلمانوں کو دینی ، سائنسی اور فنی علوم سے نوازا ہے۔ آج بدقسمتی سے مسلم اکثریت کے پاس کچھ نہیں ہے تو دور اندیش، نڈر اور بہادر قیادت نہیں ہے، اگر نہیں ہے تو اتحاد نہیں ہے۔

جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سامراجی ذہنیت کی عالمی طاقتیں ان کے وسائل پر قبضہ کرکے پوری دنیا پر حکمرانی کرنے کا منصوبہ بنائے بیٹھی ہیں، مگر اس کے باوجود عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے۔ کسی بھی ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی حریف ہیں ،حزب اقتدار اور اختلاف میں جھگڑے، ذاتی دشمنیاں اور عناد ہیں۔ دینی اور مذہبی جماعتوں ، اداروں اور رہنماؤں میں اتنا اختلاف ہے کہ بغیر کسی دلیل کے ایک دوسرے کو مفافق ، ملحد اور ایجنٹ ہونے کے القاب دیتے نظر آتے ہیں، تو کہیںصوبائیت، لسانیت، قومیت اور وطنیت کے جھگڑے ہیں۔ جبکہ اسلامی تعلیمات میں سب سے زیادہ زور اتفاق و اتحاد پر ہی دیا گیا ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ” اسلام دین رحمت ہے ، انسان ہو یا جانور سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے ، رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کریں۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد دیگر رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔ خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ غلطیاں معاف کرنے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے ، اپنے گناہوں سے توبہ کی جائے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا، مسلمانوں کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، اللہ تعالیٰ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے ۔ جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت کے ڈر سے نجات دلاتا ہے۔

اے عقل والو ! اللہ تعالیٰ کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بارغور کرو، اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا، ہم نے دین مکمل کر دیا، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا جدا جدا راستے اختیار نہ کیے جائیں”۔ بلاشبہ آپس میں محبت ،اخوت، بھائی چارہ، ایمان واتحاداور یقین مسلمانوں کا موٹو ہوتا ہے، اسلام کی تمام تعلیمات انصاف اور عدل پر مبنی ہیں، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ ربّ العزت کا حکم ہے ” ولاتفرقوا” ”اختلاف ہرگز ہرگز نہ کرو”۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا، اور خطبہ حجتہ الوداع میں حکم فرمایا ” دیکھو ! باہمی اختلاف میں نہ پڑنا”۔ تاریخ اٹھا کر دیکھیں اختلاف ہی کی وجہ سے قوموں اور ملکوں کو بڑے بڑے نقصان اٹھانا پڑے ہیں۔ اختلاف ہی کی وجہ سے آج بھی مسلمان ممالک پستی اور ذلت کا شکار ہیں۔ آج مسلم امہ میں اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسلمان بہت طاقتور ہوسکتے ہیں بشرطیہ اختلافات کے ناسور سے نکل کر اتحاد و یکجہتی کے ایک نقطے پر متفق ہوجائیں، اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان
ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Allah
Previous Post شکر
Next Post روسی مسافر بردار طیارے کی مکئی کے کھیت میں ہنگامی لینڈنگ
Russian Plane - Emergency Landing

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.