geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جماعت اسلامی کا مؤقف اور فوجی سربرائوں کی سروس ایکسٹنیشن کے لیے قانون سازی

January 8, 2020 1 1 min read
Jamaat e Islami
Share this:

Jamaat e Islami

تحریر : میر افسر امان

مصلح افواج کے سربرائوں کے لیے سروس ایکسٹینشن بل قانون کے مطابق ایوان زیرین اور ایوان بالا سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان کو تینوں فوجی سربراہوں کو سروس میں ایکسٹیشن دینے میں صوابدیدی اختیارات حاصل ہو گئے۔ ان اختیارات کو کسی بھی عدالت میں چلینج نہیں کیا جا سکے گا۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام پختون ملی خواہ پارٹی نے واک آوٹ کیا۔

تجزیہ کرنا ہے کہ پیپلز پارٹی ،نون لیگ اور جماعت اسلامی کا فوج سے کیا رویہ رہا ہے۔اور جماعت اسلامی نے فوجی چیف کے سروس ایکسٹینشن کی ابلاغ اور پھر پارلیمنٹ میں مخالفت کیوں کی؟پہلے سے چلا آرہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی صواب دید پر صدر پاکستان کو سفارش کرتا ہے کہ حاضر سروس آرمی چیف کو مذید تین سال ایکسٹینشن کی سفارش کرتا ہوں جسے منظور کیا جائے۔ پھر صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف کو سروس میں تین سال کی ایکسٹینش مل جاتی ہے۔ اس دفعہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کے حکومت میں اس میں تنازہ کھڑا ہو گیا۔پھر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ قانون میں اس کے لیے گنجائش نہیں اس لیے اسے پارلیمنٹ سے چھ ماہ کے اندر قانون سازی سے منظور کیا جائے۔ ایک طرف تو اس فیصلہ کے خلاف عمران خان حکومت نے ریویو کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست داہر کی اور دوسری طرف سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپوزیشن کو ساتھ ملا کر اس کے لیے قانون پاس کرایا۔جانے والے چیف جسٹس نے بہتر سمجھا کہ جو استحقاق( صواب دید) پاکستان بننے کے بعد سے بغیر قانون کے وزیر اعظم استعمال کر رہے تھے کیوں نہ اس کو قانونی شکل دے دی جائے۔

مشہور ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ تو فوج کے لگائے گملے کی پنیریاں ہیں ۔ دونوں کو فوج نے پالا۔ یہ بھی زد عام ہے کہ جب تک فوج نے چاہا انہیں استعمال کیا۔ جب نہ چاہا اقتدار سے علیحدہ کر دیا۔پیپلز پارٹی کے سربراہ کو ایک قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے فوج کے خلاف الذوالفقار نامی ہشت گرد تنظیم بنائی۔

پاکستان مخالف ملکوں سے مل کر ملک دشمن کاروائیاں کی۔ مگر ساتھ ہی ساتھ فوج سے ساز باز کر کے حکومت میں بھی شامل ہوتی رہی ۔ جیسے بے نظیر صاحبہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف سے
دبئی میں خفیہ ملاقتیں کر کے اپنے خلاف مقدمے ختم کرائے اور خود ساختہ جلاوطنی ختم کی تھی۔ پاکستان واپس آئیں ۔پھر معاہدے کرانے والے امریکا نے معاہدے کی خلاف دردی پر بے نظیر صاحبہ کو پہلے کراچی اور پھر راولپنڈی میں وار کر کے شہید کرا دیا ۔ ذوالفقار بھٹو صاحب فوج سے مفاہمت کے تحت دنیا کے پہلے سول مارشل لاہیڈ منسٹریٹر بنے تھے۔ یعنی پیپلز پارٹی بظاہر تو فوج کی مخالفت کرتی رہتی ہے مگر اندرون خانہ جب بھی موقعہ ملا فوج سے ساز باز کر کے حکومت بناتی رہی ہے۔زداری پر الزام لگے کہ امریکا کو کہا کہ ہماری فوج سے جان چھرائو ہم ایٹمی پروگرام کو کو جام کر دیں ۔ امریکا کے ملک دشمن ایبٹ آباد میں شیخ اسامہ کے خلاف آپریشن کا پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضاجیلانی نے حمایت کی۔پیپلز پارٹی کے سفیر حسین حقانی نے فوج کے خلاف امریکا کو اُکسایا۔ میمو گیٹ بھی زرداری کے دور میں واقعہ پذیر ہوا۔

نواز لیگ جسے جنرل جیلانی سیاست میں لائے تھے۔ سپریم کورٹ سے تاحیات سیاست میں نا اہل قرار پانے والے اور کرپشن میں سزا یافتہ نوا ز شریف، علاج کے لیے عدالتی اجازت سے حال مقیم لندن ،مارشل ایڈ منسٹیرٹر، جنرل ضیاء الحق کو اپنا آئیڈیل قرار دیا کرتے تھے۔ جب اقتدار ہاتھ سے گیا تو فوج اور عدلیہ کے خلاف شہروں شہر ریلیاں اور جلسے کر کے دونوں قومی اداروں کے خلاف بھر پور مہم چلائی۔ ووٹ کو عزت سو۔ مجھے کیوں نکالا۔ میں نظریاتی ہوں ۔ملک کے سارے وزیراعظموں کے سیاست نہیں کرنے دی گئی۔ فوج کی وجہ سے مجیب پیدا ہوا اور ملک ٹوٹا۔نہ جانے کیا کیا باتیں کیں۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ پاکستانی عوام کی مخالفت کے باوجوددوستی کی ۔ بھارت کے جارہانہ انداز کے مقابلے میں معذرتخوانہ اندازاپنایا۔مودی اور اجیت دول کو بغیر ویزے اور قانونی کاروائی کے اپنے گھر جاتی امرا، لاہور بلایا ۔مری میں بغیر ویزے اور قانونی کاروائی کے پاکستان دشمن بھارت کے اسٹیل ٹائیکون کے ساتھ ملاقات کی۔کور ااشو کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت سے آلو پیا کی تجارت کی۔

جماعت اسلامی تو ایک نظریاتی، غیر مورثی، آزاد اور شورائی نظام کی پابند جماعت ہے۔ جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی،مشرقی پاکستان کے بچانے،افغانستان میں روس کے خلاف اور دنیا میں کہیں بھی امت مسلمہ کے خلاف دشمن نے جارحیت کی تو جماعت اسلامی نے سفارتی، اخلاقی اور عملی تعاون کیا۔ یہ بات پاکستان اور دنیا میں روز روشن کی طرح عیاںہے۔ بلکہ کبھی کبھی تو جماعت اسلامی کے مخالف طنزیا کہا کرتے ہیں کہ سارے جہاں کے غم جماعت اسلامی نے پالے ہوئے ہے۔ اچھا جب جماعت کے اس عمل سے دفاحی اداروں کا لگاکھاتا تو مخالف اس بات اعتراض کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی تو فوج کی بی ٹیم ہے۔جیسے جہاد کشمیر اور مشرقی پاکستان میں پاکستان بچانے کے لیے جماعت نے فوج کا ساتھ دیا۔ ا ب بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈروں کو پھانسیوں پر چڑھایا جا رہا ہے۔

پریس ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں زور شور سے دونوں بڑی پارٹیوں پر اس بل کی حمایت میں شدید رد عمل ظاہر ہوا ہے۔کہا گیا کہ اب ددنوں پارٹیوں نے پرانی تنخواہ پر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ جہاں تک جماعت اسلامی کا مو ٔ قف ہے تو کیوں نہ عدلیہ طرز کا طریقہ اپنایا گیا کہ ایک سربراہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والا سینیئر اس کی جگہ لے لے۔ اس سے انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہیں اوراس طرح کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی۔ جماعت اسلامی کے خود اپنے ادارے قانون کے مطابق آزادانہ کام کرتے ہیں۔ اس لیے جماعت اسلامی کی پالیسی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔وہ کسی اسٹبلشمنٹ کے دبائومیں آئے بغیر اپنی مرضی سے اپنا مؤقف پیش کرتی ہے۔جماعت اسلامی ادارے کو مضبوط کرنا چاہتی ہے نہ کسی خاص فرد کو۔ اس لیے جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت کی۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post اشرف غنی اور افغان الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ
Next Post بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے
Babar Azam

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.