geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام فوبیا کا شکار فرانس

November 16, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

تحریر : قادر خان یوسف زئی

فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی نے ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے پُر امن ریلیاں نکال کر فرانسیسی و ویورپی عوام میں اسلام کے خلاف خود ساختہ خوف کو دور کرنے کی کوشش کی۔ فرانس جیسے ملک میں اسلام کے خلاف نسلی امتیاز و لڑائی کو بھڑکانے کی منظم کوشش ایک عرصے سے ہو رہی ہیں۔ اسلام فوبیا کی اصطلاح خصوصی طور پر مسلمانوں کے لئے 1976 میں متعارف کرائی گئی تھی لیکن اس میں اتنی شدت نہیں تھی، تاہم11 ستمبر2011کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ڈرامائی حملے کے بعد اسلام فوبیا کالفظ شدت سے استعمال کئے جانے لگا۔ اسلامو فوبیا دراصل یونانی لفظ فوبیا(ڈرجانا) سے اخذ کیا گیاہے، جس میں اسلامی تہذیب سے خوف زدہ ہونا، مسلم نسلیت سے ڈرجانا شامل ہے۔

غیر مسلم جب اسلام سے خوف محسوس کرتا ہے تو اس کو اسلامو فوبیا کہا جاتا ہے۔فرانس میں نسلی امتیاز بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ منٹگمری واٹ کا”اسلامی انسائیکلوپیڈیا“، آر نکلسن کی”تاریخ ادبیات ِعرب“، ڈاکٹر ہیٹی کی”تاریخِ عرب“، جوزف شافت کی ”فقہہ اسلامی کے ابتدائی ماخذ“، گولڈزہیر کی ”اسلامی عقیدہ وشریعت“اور ڈبلیو سی اسمیتھ کی”اسلام اور جدید دنیا“جیسی ان گنت کتابوں میں مذہبی تعصب کی بنا پر اسلام و مسلمانوں کی منظر کشی میں تین چیزوں کو بہت نمایاں کیا گیا ہے کہ مسلمان انتہائی خونخوار شکلوں والے ایسے انسان، جن کے ہاتھ میں تلوار ہے اور جہاں یہ جاتے ہیں، قتل غارت و لوٹ مار کرتے ہیں، ان کے بڑے بڑے حرم سراؤں میں بے شمار بیویاں اور کنیزیں ایک مرد کے تصرف میں ہوتی ہیں اور تیسری بات یہ کہ ان کے نزدیک اونٹ ایک مقدس جانور ہے جس کے بغیر مسلمان زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

مغربی مورخین نے احادیث و اسلامی تاریخ کے ایسے ضعیف حصے منتخب کئے جس کو من پسند معنی پہنا کر اسلام کی مقدس شخصیات کو مشکوک بنانے کے لئے استعمال کیا اور آج ان مغربی مصنفین کی تحریریں دنیا بھر میں ایک اتھارٹی کا درجہ رکھتی ہیں۔ کوئی پلٹ کر ان میں درج مواد کے سچا یا جھوٹا ہونے کے بارے میں تحقیق نہیں کرتا اور نہ ہی ان تاریخی کتب کے اندر ایک مقصد سے ڈالی گئی جھوٹی کہانیوں کا پتہ چلاتا ہے۔اس ساری خرافات کا آغاز ایک متعصب رومن مورخ تھیوفنس (Theophanes the confessor) نے رسول اکرمﷺسے متعلق ایک گستاخانہ سوانح عمری لکھ کر کیا تھا۔ یہ شخص 758ء میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی اس کتاب کو بعد کے مصنفین نے بنیادی ماخذوں کا درجہ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران اسلام فوبیا کے حوالے سے بھی بڑا مدلل خطاب کیا تھا اور اسلامی فوبیا کو دور کرنے اور اسلام کی اصل شناخت و تاریخ سے آشنا کرنے کے لئے ترکی و ملائیشیا کے ساتھ انگریزی چینل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تینوں ممالک کی پیش رفت سے آگاہی نہیں۔ پاکستان اس وقت سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ترکی علیحدگی پسند کرد وائی پی جی گروپ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ جب کہ ملائیشیا اس وقت بھارت کے ساتھ تجارتی جنگ میں الجھاہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر مسلمانوں کے حق میں بیان دینے اور اس پر قائم رہنے کی وجہ سے ملائیشیا کو مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے26ستمبر2019کو انگریزی زبان میں کے چینل کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا تاہم اس کے بعد کسی بھی قسم کی پیش رفت پر تینوں ممالک کے وزرات اطلاعات کی جانب سے خاموشی ہے۔اسلام فوبیاکے خلاف مقابلہ کرنے اور اسلام کا حقیقی تشخص سامنے لانے کے لئے یہ بہت اہم فیصلہ ہے۔ لیکن تینوں ممالک کے داخلی مسائل اس قدر گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں کہ اس اہم اعلان پر عمل درآمد اور سست روئی مایوس کن ہے۔

فرانس کے انٹرا رائٹ گروپس مسلمانوں کے خلاف حملوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ لین پین فرانسیسی صدارتی امیدوار مہاجرین کی شدید مخالف تصور کی جاتی ہیں۔ دائیں بازو کے شدت پسندوں کی جانب سے مساجد و مسلمانوں پر حملوں کی کئی منصوبہ بندیوں کو فرانسیسی انٹیلی جنس ادارے، ڈی جی ایس آئی کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے کام کرتے ہیں اوردائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کئی شدت پسندوں کو گرفتار بھی کرچکے ہیں۔فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں شدت میں اضافہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب نبی اکرم ﷺ کے خلاف گستاخانہ خاکے ’چارلی ایبڈو‘ نے شائع کئے تھے اور مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا تھا۔ جس کے بعددو مسلمان بھائیوں نے پیرس کے شمال مشرقی علاقے دامارٹن آں گوئل میں واقع رسالے کے دفتر میں گھس کر چار کارٹون نگاروں سمیت میگزین کے مدیر سمیت چار صحافیوں کو ہلاک کردیا تھا۔فرانسیسی رسالے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے جاری رہنے اور حکومت کی جانب سے تحفظ کے سبب مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت میں اضافہ ہوا، یہاں تک کہ اس کے اثرات فرانس کے ہمسایہ ملک جرمنی تک پھیل گئے تھے جہاں مختلف شہروں میں ’مغرب کی اسلامائزیشن‘ کے خلاف اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ (پیٹریاٹک یورپیئنز اگینسٹ اسلامائزیشن) اور اس تنظیم کے مخالفین نے جلوس نکالے۔پیگیڈا کا دعویٰ ہے کہ جرمنی پر ایک لحاظ سے مسلمانوں اور دیگر تارکینِ وطن سے قبضہ کر لیا ہے۔

گذشتہ دنوں فرانس میں مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسندوں کی جانب سے انتہا پسندی کے مسلسل واقعات کے سبب مسلم کیمونٹی نے حکومت و عالمی برادری کی توجہ اسلام فوبیا کی جانب مبذول کرانے کے لئے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے تاکہ بے بنیاد پروپیگنڈوں و اسلا م مخالف سوچ کی حامل دائیں بازو کے شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لئے فرانسیسی حکومت و عالمی برداری کو بیدار کیا جاسکے۔ کیونکہ ان انتہا پسندوں کی وجہ سے مسلمانوں کی مساجد محفوظ نہیں ہیں، مسلمانوں کو اپنی عبادات کرنے میں شدید پریشانی و خوف کا سامنا رہتا ہے۔خاص طور پر تارکین وطن کے لئے شدید مشکلات ہیں اور انہیں قدم قدم پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نہ جانے کب اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔تاہم مسلم اکثریتی ممالک کو اسلام فوبیا کے خلاف سفارتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ مسلمان دائیں بازو کے شدت پسندوں سے محفوظ رہ سکیں۔فرانس میں صرف انفرادی حملوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے سینکڑوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ترقی یافتہ و سلامتی کونسل کا اہم رکن ہونے کے باوجود مسلمانوں کے لئے فرانس میں رہنا و کام کرنا بہت مشکل ہوگیاہے۔ کسی مسلم کو اسلام فوبیا کی انتہا پسندی سے بچنے کے لئے ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرورت رہتی ہے۔ ایسے حالات ترقی یافتہ ممالک میں ہونا تشویش ناک ہیں۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post انسداد منشیات عدالت: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع
Next Post بہترین ٹیکس نظام ملکی خوشحالی کا ضامن، پھر رکاوٹیں کہاں ہیں
Tax

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.