geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل نے مشرقی یروشلم کے کارکنان کو گرفتار کر لیا

June 7, 2021 0 1 min read
Israel Workers Arrested
Share this:

Israel Workers Arrested

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) مونا اور محمد الکرد مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں۔ تاہم اسرائیل کا دعوی ہے کہ وہ فساد برپا کرنے میں ملوث ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے چھ جون اتوارکے روز حقوق انسانی کے ان دو سرکردہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا جو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شیخ جراح اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے فلسطینی خاندانوں کے جبری انخلا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلاتے رہے ہیں۔

پولیس حکام نے 23 سالہ مونا الکرد کو ان کے گھر سے گرفتار کیا جو شیخ جراح علاقے میں ہی واقع ہے۔ شہر کا یہی وہ حصہ ہے جہاں حالیہ ہفتوں میں فلسطینی خاندانوں کو ان کو اپنے گھروں سے دربدر کرنے کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

پولیس حکام پہلے مونا کو ان کے گھر سے ہتھکڑی پہنا کر اپنے ساتھ لے گئی تاہم ان کی گرفتاری کے وقت وہاں جمع مقامی لوگوں اور پولیس میں مختصر سی جھڑپ بھی ہوئیں۔ پولیس تھانے لے جانے کے چند گھنٹوں بعد مونا کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس نے مونا کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ان کے جڑواں بھائی محمد الکرد کو بھی سمّن جاری کیا جو بعد میں خود یروشلم کے پولیس اسٹیشن پر حاضر ہوئے اور بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

شیخ جراح کے علاقے میں صدیوں سے آباد کم سے آٹھ فلسطینی خاندانوں کو وہاں سے اس لیے نکالا جا رہا ہے تاکہ اس علاقے میں یہودیوں کی باز آبادکاری لیے نئے مکانات تعمیر کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک کیس بھی چل رہا ہے اور یہ خاندان اسی فیصلے کے انتظار میں ہیں۔ اگر عدالت نے بھی اسرائیلی حکومت کے موقف کو تسلیم کر لیا تو پھر ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

احتجاج کو خاموش کرانے کی کوشش
اس انخلا کے خلاف شیخ جراح کے جڑواں بھائی بہن مونا اور محمد الکرد سوشل میڈیا پر مہم چلاتے رہے ہیں جن کے والد نبی الکرد کا کہنا تھا کہ پولیس، ”بڑی تعداد میں بڑے ظالمانہ انداز میں گھر میں داخل ہوئی۔ گرفتاری کی یہی وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم اپنے گھروں کو نہیں

چھوڑیں گے اور وہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس بارے میں کوئی اپنی رائے کا اظہار کر سکے۔ وہ نہیں چاہتے کہ اس بارے میں کوئی بھی سچ بات کہے۔ وہ ہمیں خاموش کرانا چاہتے ہیں۔”

اسرائیل پولیس نے بغیر نام لیے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ ایک شخص کو فسادات میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ الکرد جڑواں بھائی بہن کا مکان بھی اسی فہرست میں شامل ہے جنہیں جبری خالی کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ دونوں اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور سوشل میڈیا مہم کی قیادت کرتے رہے ہیں۔

مونا کو اس وقت کافی شہرت ملی تھی جب ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا، جس میں نوآباد یہودیوں کو چیلنج کر رہی ہیں۔ شیخ جراح سے اسی جبری انخلا کی وجہ سے ہی اس قدیم شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بے چینی اور افراتفری کا ماحول ہے جو مسلمانوں، مسیحیوں اور یہودیوں سبھی کے لیے مقدس مقام ہے۔ گزشتہ ماہ اسی تنازعے کی وجہ سے حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔ اسرائیل کی گیارہ دن کی بمباری میں درجنوں بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل کی پولیس نے سنیچر کے روز معروف میڈیا ادارے الجزیرہ سے وابستہ سینیئر صحافی جیوارا بودیری کو گرفتار کر لیا تھا اور پھر کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا۔ ان کی گرفتاری سے متعلق جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں اس میں ان پر پولیس کو حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پریس کی وردی بھی پہن رکھی تھی تاہم پولیس کو انہیں گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے میں ان کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا اور جسم پر بھی کئی زخم آئے جس کے لیے انہیں اسپتال میں بھی بھرتی کرانا پڑا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے شناخت کے بارے میں پوچھا گیا تھا تاہم انہوں نے جب اس سے انکار کیا تو انہیں گرفتار کیا گیا۔ تاہم پریس کی آزادی کے عالمی ادارے ‘انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ’ کی ڈائریکٹر باربرا ترینوفی نے اسرائیلی پولیس کی اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Share this:
Haider Al-Abadi
Previous Post الحشد ملیشیا کا ’سیاسی ایجنڈا‘ ناقابل قبول ہے: حیدر العبادی
Next Post دائیں بازو کی شدت پسندی سب سے بڑا خطرہ، جرمن خفیہ ایجنسی
des BfV and der AfD

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.