geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل خلیج میں ایرانی ’ریڈ لائنز‘ پار کرنے سے باز رہے، تہران کی تنبیہ

December 29, 2020 2 1 min read
US Navy Submarine
Share this:

US Navy Submarine

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ خلیج فارس کے علاقے میں ’ریڈ لائنز‘ عبور کرنے سے باز رہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے آخری دنوں میں حال ہی میں ایسی اطلاعات تھیں کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی ایک آبدوز بھیج دی ہے۔

امریکی بحریہ کی آبدوز یو ایس ایس جارجیا اور میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل اکیس دسمبر کے روز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے

ایرانی دارالحکومت تہران سے پیر اٹھائیس دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران نے تنبیہ کی ہے کہ واشنگٹن میں 20 جنوری کو انتقال اقتدار کے قریب آتے جا رہے وقت پر اگر کسی بھی طرح کی کوئی ‘مہم جوئی‘ کی گئی، تو تہران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

تہران میں ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے زور دے کر کہا کہ امریکی فوج کی طرف سے کسی بھی ‘مہم جوئی‘ کی صورت میں ایران اپنا مکمل دفاع کرے گا۔ تہران کے اس موقف سے صرف ایک ہفتہ قبل امریکی بحریہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز خلیج کے علاقے میں تعینات کر دی ہے۔ اس آبدوز کے خطے میں بھیجے جانے کو ماہرین نے ایران کے خلاف امریکی عسکری طاقت کے نئے مظاہرے کا نام دیا تھا۔

چند روز قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی یہ اطلاع دی تھی کہ ایک اسرائیلی آبدوز نہر سوئز پار کر کے خلیج فارس کے علاقے کی طرف سفر میں ہے۔ ان رپورٹوں کی تاہم اسرائیلی حکومت نے تصدیق نہیں کی تھی۔ اس تناظر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج پیر کے روز ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کہا، ”ہر کوئی جانتا ہے کہ ایران کے لیے خلیج فارس کتنی اہم ہے۔‘‘

سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کو بتایا، ”ہر کوئی جانتا ہے کہ سلامتی، خاص کر قومی سلامتی کے حوالے سے ایرانی پالیسیاں کیا ہیں۔ اور ہر کوئی یہ بھی جانتا ہے کہ اگر ایران کی ‘ریڈ لائنز‘ کو پار کیا گیا، تو پھر خطرات کتنے شدید تر ہو جائیں گے۔‘‘

تہران حکومت کی طرف سے اپنے علاقائی حریف ملک اسرائیل پر کئی ایسی کارروائیوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں، جن کا مقصد تہران کے مطابق ‘ایران کو نقصان‘ پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں تہران کی طرف سے نومبر میں ایرانی جوہری پروگرام کی ذمے دار ایک اہم شخصیت اور معروف ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے ہدف بنا کر کیے جانے قتل کا ذکر بھی کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایران اسرائیل کو قصور وار قرار دیتا ہے۔

اس پس منظر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، ”ہم نے امریکی حکومت اور خطے میں اپنے دوستوں کو یہ پیغام (تنبیہ) بھجوا دی ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اور وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے محض چند روز قبل کسی بھی طرح کی نئی مہم جوئی کا راستہ اپنانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

Share this:
Switzerland Tourists
Previous Post سوئٹزرلینڈ میں سینکڑوں برطانوی سیاح قرنطینہ سے غائب ہو گئے
Next Post کورونا وائرس کے باعث لندن ویران ہو گیا
London Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.