geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل فلسطین تنازعہ، کونسا یورپی ملک کس کے ساتھ؟

May 19, 2021 0 1 min read
Israel-Palestine Conflict
Share this:

Israel-Palestine Conflict

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فلسطینی تنازعے پر یورپی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔ تاہم اس اجلاس سے پہلے ہی یورپی یونین کے ستائیس ممالک میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔ جانیے کونسا یورپی ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟

اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تازہ لڑائی کے حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اس اجلاس سے قبل ہی یورپی یونین کے طاقتور ملک جرمنی کے وزیر خارجہ نے فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لیے اضافی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق آج کے اجلاس میں یورپی یونین کے ستائیس ممالک میں واضح تقسیم نظر آئے گی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے نگران اور اعلیٰ ترین عہدیدار یوزیپ بوریل فلسطین اسرائیل تنازعے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ سفارت کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی ممالک کی منقسم رائے مشرق وسطیٰ میں یورپی یونین کے کردار کو مزید محدود بنا دے گی۔

اس اجلاس سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے، ”ہماری پہلی ترجیح تشدد کا خاتمہ ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”آج میں غزہ میں انسانی امداد کی بہتر فراہمی کی لابی کروں گا۔‘‘ جرمن وزیر خارجہ نے غزہ میں عام شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چالیس ملین یورو کی امداد جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر جبکہ فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ڈونر بھی ہے۔ یورپی یونین ایسے اقدامات سے گریز کرتی آئی ہے، جن کے تحت اسرائیل پر ممکنہ اقتصادی پابندیاں عائد ہو سکیں۔ مشرق وسطیٰ تنازعے میں یورپی یونین ہمیشہ ‘بیک سیٹ‘ پر ہی رہی ہے جبکہ سیاسی حل کے لیے ہمیشہ امریکا کو ہی قائدانہ کردار دیا گیا ہے۔

یورپی سفارت کار اس پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ یورپی یونین کی طرف سے ہنگامی ویڈیو اجلاس کا انعقاد بھی تاخیر سے ہو رہا ہے، یہاں تک کہ یورپی یونین کو اس حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ ایک سینیئر یورپی سفارت کار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”اس طرح کا کمزور جواب حوصلہ افزا نہیں۔‘‘ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یورپی یونین کے ستائیس ممالک کی ہمدردیاں منقسم ہیں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے کم از کم بھی آٹھ ممالک فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں بیلجیم، آئرلینڈ، مالٹا، لکسمبرگ اور فن لینڈ بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے یورپی یونین کو فلسطینیوں کی مزید حمایت کرنی چاہیے۔ یہ ممالک ماضی میں بھی فلسطینیوں کے حق میں بیانات دیتے آئے ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کے کئی ممالک اسرائیلی مفادات کی کھلی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں ہنگری، جمہوریہ چیک، آسٹریا، یونان، قبرص اور پولینڈ پیش پیش ہیں۔ آسٹریا نے تو اسرائیل سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جمعے کے روز ویانا میں فیڈرل چانسلری پر اسرائیل کا پرچم بھی لہرایا۔

جرمنی یورپی یونین کا ایک طاقتور ملک ہے لیکن دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کی قتل عام اور نازی جرائم کی وجہ سے یہ ابھی تک خود کو قصوروار سمجھتا ہے اور نازی جرائم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جرمنی نے کبھی بھی اسرائیل مخالف اقدامات کی حمایت نہیں کی۔

قبرص کی وزارت خارجہ نے اس وقت یورپی یونین میں پائے جانے والے سفارتی تعطل پر مایوسی کا ظہار کیا ہے۔ قبرص کے وزیر خارجہ نیکوس کرسٹوڈولڈیس کا کہنا تھا، ”یورپی یونین کو ابھی قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے لیکن اس کا یہ کردار نہیں ہے۔ ایسا یا تو یورپی یونین کے ممالک میں اختلافات کی وجہ سے ہے یا اس وجہ سے کہ برسلز کے پاس کوئی مشترکہ حکمت عملی ہی نہیں ہے۔‘‘

تاہم فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ مصر اور اردن کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ جنگ بندی کے لیے حتمی تجویز پیش کی جا سکے، جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مذاکرات کا راستہ بھی ہموار کرے۔

Share this:
Gaza Israeli Attacks
Previous Post کشیدگی میں کمی اور دشوار، اسرائیل نے غزہ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
Next Post نیتان یاہو کا امریکی حکام سے دو تین دن کا مطالبہ
Netanyahu

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.